Akbar Khan Advocate

Akbar Khan Advocate قانون کی طاقت سے عام شہری کو بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے۔ Akbar Khan Adv

*الحمدللہ رب العالمین 💚*آج میری زندگی کا سب سے حسین دن ہے۔  میری پیاری بیٹی *سدرہ اکبر* نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے *...
28/04/2026

*الحمدللہ رب العالمین 💚*

آج میری زندگی کا سب سے حسین دن ہے۔
میری پیاری بیٹی *سدرہ اکبر* نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے *قرآنِ مجید ناظرہ کا مکمل ختم کر لیا*۔

یہ لمحہ ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
جس گھر میں قرآن اترتا ہے، وہاں رحمت ہی رحمت برستی ہے۔

یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تو نے میری بیٹی کو یہ عظیم سعادت بخشی۔
یہ سب تیرا کرم ہے، تیرا احسان ہے۔
اس مبارک لمحہ میں والد محترم بھائی بھتیجے اور بیٹے بھی موجود ہے

میں تہہ دل سے *قاری صاحب* کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی محنت، شفقت اور دعاؤں سے سدرہ کو اس قابل بنایا۔
اور اپنے پورے خاندان کا شکریہ جن کی دعائیں اور حوصلہ افزائی ہر وقت ساتھ رہی۔

یا رب! میری سدرہ کو قرآن کا نور بنا دے۔ اسے باعمل حافظہ بنا، دنیا و آخرت میں کامیاب فرما۔ اسے ہر بُری نظر سے محفوظ رکھ۔ آمین

*"بیٹی کے ہاتھ میں قرآن، باپ کے لیے جنت کی ضمانت"*


Irsal Khan ♥️

28/04/2026

بیٹی یا بہن کو وراثت سے محروم کیا تو جیل جاسکتے ہو
پہلا کمینٹ

الحمدللہ... یہی میرے کام کا اصل صلہ ہے ⚖️❤️میرے دوستو...  میں کوئی ٹک ٹاکر یا صرف یوٹیوبر نہیں ہوں، بلکہ بنیاد میں ایک پ...
27/04/2026

الحمدللہ... یہی میرے کام کا اصل صلہ ہے ⚖️❤️

میرے دوستو...
میں کوئی ٹک ٹاکر یا صرف یوٹیوبر نہیں ہوں، بلکہ بنیاد میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں۔
میرا مقصد وائرل ہونا نہیں، آپ کو "بااختیار" بنانا ہے۔
میرا مقصد Views نہیں، "آپ کا حق" دلوانا ہے۔

یہ کمنٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ:
"جو اپنا حق جان لیتا ہے، وہ اپنا حق حاصل کر لیتا ہے"

قانون کتابوں میں بند رہنے کے لیے نہیں... آپ کی زندگی آسان کرنے کے لیے ہے۔

آپ سب سے گزارش ہے:
لوگوں تک ان کے حقوق پہنچانے کے لیے، ان کو ان کے حقوق دکھانے کے لیے، اپنے حقوق کی آگاہی کے لیے... ان پوسٹوں کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
ہو سکتا ہے آپ کے ایک شیئر سے کسی مظلوم کا کام بن جائے۔

آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔ یہی میری سب سے بڑی کمائی ہے۔
ان شاء اللہ ایسے ہی آسان لفظوں میں قانون سمجھاتا رہوں گا۔

اکبر خان ایڈووکیٹ - بونیر
"آپ کا وکیل، آپ کا بھائی"
03339699925

27/04/2026

کیا قیدی جیل میں ہوتے ہوئے اپنے والد، والدہ یا دیگر خونی رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کر سکتے ہیں؟

27/04/2026

کیا قیدی جیل میں ہوتے ہوئے اپنے والد، والدہ یا دیگر خونی رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کر سکتے ہیں؟
پہلا کمینٹ ….

26/04/2026

اگر بیٹی کو وراثت سے محروم کیا گیا ہے اور شجرہ نسب سے نکال دیا گیا ہے تو وہ آسانی کے ساتھ اپنا حق واپس لے سکتی ہے۔
طریقہ پہلے کمینٹ میں….

کیا آپ کی گاڑی "چیسیز نمبر ٹیمپر" پرتھانے میں بند کر رکھی گئی ہے؟تو سنیں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اگر گاڑی چوری کی نہیں ہ...
26/04/2026

کیا آپ کی گاڑی "چیسیز نمبر ٹیمپر" پرتھانے میں بند کر رکھی گئی ہے؟

تو سنیں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

اگر گاڑی چوری کی نہیں ہے، صرف چیسیز نمبر کا الزام ہے تو پولیس گاڑی مالک کو سپرداری پر دینے کی پابند ہے۔
2013 PCRLJ 278
تھانے میں گاڑی کھڑی کھڑی کباڑ نہ بنوائیں۔ یہ آپ کا قانونی حق ہے!

سپرداری کی درخواست کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔
اکبر خان ایڈوکیٹ
ضلع بونیر

#اکبرخانایڈوووکیٹ

"یہ شیلڈ میری نہیں... بونیر کے شہیدوں اور غازیوں کی ہے"بقلم: اکبر خان ایڈووکیٹ، سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر15 اگس...
26/04/2026

"یہ شیلڈ میری نہیں... بونیر کے شہیدوں اور غازیوں کی ہے"
بقلم: اکبر خان ایڈووکیٹ، سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بونیر

15 اگست 2025 - بونیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ ہولناک سیلابی ریلے نے پل بھر میں 251 قیمتی جانیں نگل لیں، 129 سے زائد لوگ زخمی ہوئے، اور 400 سے زیادہ گھر مٹی کا ڈھیر بن گئے۔ ہر طرف چیخ و پکار، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مگر اسی اندھیرے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار روشنی کی کرن بن کر اُبھرے۔ پہلے ہی دن 1100 رضاکار میدان میں تھے، اور پورے آپریشن میں 4000 سے زائد جوان تن، من، دھن کی قربانی دے کر شریک رہے۔ یہ وہ گمنام ہیرو ہیں جو آج بھی روز فیلڈ پر موجود ہیں، صفائی کر رہے ہیں، گھر بنا رہے ہیں، خدمت کر رہے ہیں۔

میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا... صادق بھائی جنگئی چملہ والا اس دیگ کو اکیلے سر پر اٹھائے چلا جا رہا تھا جسے چار آدمی مل کر بھی نہ اٹھا سکیں۔ میں نے دیکھا... ہماری باحجاب بہنیں اپنے شیرخوار بچوں کو گود میں لیے آئیں، بچوں کو ایک طرف بٹھایا اور شہید ہونے والی بہنوں کو غسل دیا، کفن پہنایا۔ اور... ظہور احمد شہید کو، جو دوسروں کی جان بچاتے بچاتے خود سیلاب کی نذر ہو گیا۔

سیلاب کے پہلے ہی لمحے سے انجینئر ناصرعلی امیر جماعت اسلامی ضلع بونیر، الخدمت کی ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ موجود تھے۔ اور دوسرے ہی دن مرکزی قیادت بھی پہنچ گئی۔ حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی پاکستان، سراج الحق صاحب سابق امیر، عنایت اللہ خان امیر KP شمالی، اور ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان - یہ سب ٹرک بھر کر زندگی کا سامان لے کر بونیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔غم کی اس گھڑی میں سہارا بنے۔

اور کیسے بھول سکتا ہوں محمد حلیم باچا صاحب کو؟ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی۔ جن کا اپنا گھر سیلاب کی زد میں آیا، کروڑوں کا نقصان ہوا، مگر وہ پہلے لمحے سے آج تک سیلاب زدگان کی بحالی، جنازوں اور قبروں کی کھدائی میں شریک رہے۔ اپنا دکھ بھلا کر دوسروں کا دکھ بانٹتے رہے۔اور امین الرشید بھائی سابق جنرل سکرٹری موجودہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن بونیر اور عباس شاھین صدر جماعت اسلامی یوتھ بونیر جوخود سیلاب کا شکار آج تک روز و شب ہر سرگرمی میں صف اول میں موجود،

15 اگست سے آج تک الخدمت کا کام رکا نہیں۔ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر جاری ہے، کاروبار بحال ہو رہے ہیں، سکول، مساجد، مدارس اور یہاں تک کہ اقلیتی برادری کے مندر اور گوردوارے بھی صاف کیے گئے، مرمت کیے گئے۔ دور دراز کے وہ علاقے جہاں کوئی نہ پہنچ سکا، وہاں الخدمت کا رضاکار پہنچا۔

یہ سب ممکن کیسے ہوا؟ دنیا بھر کے ڈونرز، بیرونِ ممالک پاکستانیوں نے الخدمت کے ذریعے دل کھول کر مالی امداد کی۔ ان کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

آج الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا شمالی کے صدر جناب فضل محمود صاحب نے مجھے "اعترافِ خدمت" کے نام پر شیلڈ سے نوازا۔ میں ان کا شکرگزار ہوں۔

لیکن میں واضح کر دوں... ایک بار پھر کہہ دوں...

یہ ایوارڈ میرا نہیں ہے۔
یہ ان 1100 کارکنان کا ہے جو پہلے دن میدان میں موجود تھے۔
یہ ان تقریباً 4000 رضاکاروں کا ہے جو ہر دن فیلڈ پر موجود ہوتے تھے، صفائی کرتے تھے، خدمت کرتے تھے۔
یہ ان شہیدوں کا ہے جنہوں نے اپنی جانیں دے دیں۔
یہ ظہور احمد شہید کا ہے۔ یہ صادق بھائی کا ہے۔ یہ ہماری بہنوں کا ہے۔ یہ حلیم باچا صاحب کا ہے۔ یہ انجینئر ناصر علی صاحب کا ہے۔ یہ امین الرشید بھائی کا ہے۔یہ عباص شاھین بھائی کا ہے اور یہ جماعت اسلامی کے ہر کارکن کا ہے۔
میں صرف ایک ذمہ دار تھا... کام اُنہوں نے کیا۔ یہ ایوارڈ اُن کا ہے۔

یا اللہ! 251 شہداء کی مغفرت فرما۔ 129+ زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا فرما۔ آمین۔

خدمت کا یہ سفر جاری ہے... اور ان شاء اللہ جب تک آخری متاثرہ شخص بحال نہیں ہو جاتا، جاری رہے گا۔الخدمت کے ساتھ اس بحالی مھم میں ساتھ دیجیے۔

:“کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی قانونی غلطی آپ کو جیل بھیج سکتی ہے؟”� “صرف ایک چھوٹی سی غلطی… اور سیدھا جیل؟! آپ روزا...
26/04/2026

:
“کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی قانونی غلطی آپ کو جیل بھیج سکتی ہے؟”�
“صرف ایک چھوٹی سی غلطی… اور سیدھا جیل؟!
آپ روزانہ یہ غلطی کر رہے ہو اور آپ کو پتہ بھی نہیں!

کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے یا یہ صرف ڈر ہے؟ 🤔👇
جواب نیچے کمنٹ میں ملاحظہ کریں 👇

25/04/2026

“ڈاکخانے نے پارسل لیٹ کیا؟ قانون آپ کو ہرجانہ دلواتا ہے

Contract Act 1872 Consumer Protection Law
آپ لے سکتے ہیں:
پارسل کی قیمت مالی نقصان ذہنی اذیت فیس واپس

ثبوت صرف رسید اور نقصان کا ریکارڈ

خاموش نہ رہیں—اپنا حق لیں

24/04/2026

اگر آپ کو ڈاکخانے کی جانب سے ڈاک وقت پر فراہم نہیں کی گئی ہے تو آپ ان کے خلاف کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟
ان شاءاللہ کل اس اہم ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

24/04/2026

*آپ کو نقصان پہنچا ہے؟ آپ کے کسی رشتے دار کو گولی لگی ہے؟ کسی نے ظلم کیا ہے؟*
تو سرکار نے آپ کیلئے 400سے زائد مفت وکلاء مقرر کیے ہیں۔
*تو سنو: سرکار آپ کے لیے یہ کر رہی ہے
آپ کا کیس مفت لڑنے کے لیے سرکاری وکیل = پبلک پراسیکیوٹر مقرر ہے*
2025 کے نئے ترمیم کے بعد
تفتیش، گواہ، چالان... ہر چیز پر DPP کا حکم چلے گا۔ پولیس انکار نہیں کر سکتی*
CRPC Chep 38، سیکشن 492 تا 494 + KP Prosecution Act 2025

*پیسے نہیں؟* وکیل کا 1 روپیہ نہیں لگے گا۔ ریاست خود مدعی بنے گی۔

*مظلوم ہو؟* ویڈیو دیکھو، DPP آفس جاؤ۔ یہ آپ کا آئینی حق ہے، بھیک نہیں۔

*کمنٹ میں 'انصاف چاہیے' لکھو* اگر آپ بھی چاہتے ہو کہ ظالم کو سزا ملے۔
*Share کرو، شاید کسی زخمی کی مدد ہو جا

"

Address

Bunerwal
BUNER

Telephone

+923339699925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akbar Khan Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Akbar Khan Advocate:

Share