Bazid Khel News

Bazid Khel News بازیدخیل نیوز

🕊️ انا للہ وانا الیہ راجعوننہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ بازیدخیل نیوز اپنے قارئین کو اطلاع دیتا ہے کہ ہمارے محترم دو...
26/08/2026

🕊️ انا للہ وانا الیہ راجعون

نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ بازیدخیل نیوز اپنے قارئین کو اطلاع دیتا ہے کہ ہمارے محترم دوست عقل سلیم، احمد سلیم کے بھائی اور نائب چیئرمین نیک سلیم کے کزن، رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم نہایت خوش اخلاق، مخلص، ملنسار اور نیک سیرت انسان تھے۔ ان کی کم عمری میں اچانک وفات پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام احباب گہرے صدمے اور غم میں مبتلا ہیں۔ بے شک موت کا وقت مقرر ہے اور ہر ذی روح نے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے بازیدخیل شہیدان قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تمام دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم عقل سلیم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین و عزیز و اقارب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲

منجانب: بازیدخیل نیوز

بازیدخیل نیوزہماری قوم کے نوجوان اور وکیل، محمد طلحہ کو Youth Leadership of Pakistan میں بطور Youth MPA منتخب کیا گیا ہے...
22/02/2026

بازیدخیل نیوز
ہماری قوم کے نوجوان اور وکیل، محمد طلحہ کو Youth Leadership of Pakistan میں بطور Youth MPA منتخب کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری بازیدخیل برادری کا اعزاز ہے۔ نوجوان نسل کا آگے آنا اور قیادت کے میدان میں قدم رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ ہماری قوم شعور اور ذمہ داری کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔
بازیدخیل نیوز دعاگو ہے کہ محمد طلحہ اپنے اس نئے کردار میں دیانت، وقار اور خدمت کے جذبے کے ساتھ نوجوانوں کی نمائندگی کریں اور قوم و علاقے کا نام روشن کریں۔
اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

بازیدخیل نیوز
آوازِ قوم، ترجمانِ حق

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونبازیدخیل نیوز انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دیتی ہے کہ راؤف آفریدی ایڈوکیٹ، مت...
15/02/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
بازیدخیل نیوز انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دیتی ہے کہ راؤف آفریدی ایڈوکیٹ، متول آفریدی ایڈوکیٹ اور اے ایس آئی عطاء آفریدی کے چچا جان،
عابد آفریدی اور جانشیر آفریدی ایڈوکیٹ کے نانا،
اور فضل آفریدی کے والد صاحب کے چچا حاجی گلستان خان آج اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ یہ خاندان اور علاقے کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ حاجی گلستان خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
ان کی مغفرت فرمائے
اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
جنازہ آج 4 بجے کاہی کلے قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔
بازیدخیل نیوز سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون 🤍ہمیں یہ دکھ کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہراؤف آفریدی ایڈوکیٹ، متول آفریدی ایڈوکیٹ، عطاء خان...
30/01/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون 🤍
ہمیں یہ دکھ کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ
راؤف آفریدی ایڈوکیٹ، متول آفریدی ایڈوکیٹ، عطاء خان اے ایس آئی کا بھتیجا، فضل آفریدی، عابد آفریدی کا کزن، فاروق خان ولد گل جان خان انتقال کر گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آبائی قبرستان کاہی بازید خیل، کوہاٹ میں آج 3:30 بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،
ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے،
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آج ہمارا پیارا گاؤں بازیدخیل ایک خاص موقع کا گواہ ہے۔ محمد رفاق صاحب نے دین کی خدمت اور علم کے راستے پر قدم رکھا ہے اور ...
05/01/2026

آج ہمارا پیارا گاؤں بازیدخیل ایک خاص موقع کا گواہ ہے۔ محمد رفاق صاحب نے دین کی خدمت اور علم کے راستے پر قدم رکھا ہے اور آج وہ مولانا کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
یہ خوشی کا لمحہ نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کے لیے نہیں بلکہ پورے گاؤں کے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔ ہم سب کی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی راہ کو آسان اور روشن کرے۔
بازیدخیل نیوز کی جانب سے محمد رفاق صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

Address

Bazid Khel

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazid Khel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bazid Khel News:

Shortcuts

Share