Insaf Lawyers Forum, Bannu Division

Insaf Lawyers Forum, Bannu Division Insaf Lawyers Forum, Bannu Division

8 فروری شٹرڈاؤن ہڑتال
05/02/2026

8 فروری شٹرڈاؤن ہڑتال

20/12/2025

پریس ریلیز
توشہ خانہ 2 کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزائیں انصاف پر مبنی نہیں بلکہ کھلا سیاسی انتقام اور ڈکٹیشن کے تحت مسلط کردہ فیصلے ہیں۔
وکلاء اور ملزمان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنانا، منصفانہ ٹرائل کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور انصاف کا قتل ہے۔
جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی سزاؤں سے عمران خان خوفزدہ ہو جائے گا، وہ عمران خان کو جانتے ہی نہیں۔
عمران خان نہ کبھی جھکا ہے اور نہ آئندہ جھکے گا۔
تمہارا کوئی بھی ظلم عمران خان کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتا، اور نہ ہی یہ سزائیں انہیں کسی ڈیل پر مجبور کر سکتی ہیں۔ عمران خان ضرور باہر آئے گا، مگر تمہاری شرائط پر نہیں بلکہ عوامی طاقت کے ذریعے، جو اس ظلم کے نظام کو بہا لے جائے گی۔
عوام پہلے دن سے سنجیدہ ہے، اور اب وقت کسی اگر مگر کا نہیں۔ ہر ذمے دار اور با شعور فرد پر فرض ہے کہ وہ مل بیٹھ کر ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی تیار کرے اور میدانِ عمل میں نکلے۔ راستے بہت ہیں، ضرورت صرف سچائی، سنجیدگی اور درست وقت پر عملی قدم اٹھانے کی ہے۔
کمزوری برتنے والے صرف عمران خان کے نہیں بلکہ پوری قوم کے دشمن سمجھے جائیں گے، اور تاریخ ہر ایک سے اس کا حساب ضرور لے گی۔
کپتان کے سپاہیو اور ووٹرز!
قطعی مایوس نہ ہوں۔ جب اندھیرا اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو روشنی کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے، اور اسی لمحے سحر قریب آ جاتی ہے۔
ان شاء اللہ ہم ہر قربانی دے کر، تاریخ میں غازی یا شہید بن کر، حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب کریں گے، کپتان کو رہا کرائیں گے اور پاکستان کو غیرت مند قوموں کی صف میں کھڑا کریں گے۔
ظلم و جبر کا انجام تاریخ میں ہمیشہ فرعون اور نمرود جیسا ہی ہوا ہے۔
انصاف لائرز فورم بنوں
مرشد کے حکم پر کل سے سٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا،
اور کل مادر ونگ کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
انصاف لائرز فورم بنوں
سابق جنرل سیکرٹری

22/11/2025

پاکستان آزادی سے لیکر آج تک ایک ہی جنگ لڑ رہا ہے قانون اور طاقت کے بیچ جنگ۔
ایک طرف وہ قانون ہے جو کتابوں میں تو زندہ ہے، مگر گلیوں،بازاروں ، چوک چوراہوں اور عدالتوں میں سسکتا ہوا نظر آتا ہے
اور دوسری طرف وہ طاقت ہے جو قانون کا مذاق اڑاتی ہے ،اور جمہور کی امنگوں کو درخو اعتناء نہیں سمجھتی اور قانون کو پیروں تلے کچل کر ہمیشہ آگے بڑھ جاتی ہے
اسی جنگ میں قوموں کی تقدیریں لکھی جاتی ہے ، اور اسی جنگ میں ہماری تقدیر بار بار لٹی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ قومیں خزانے نہ ہونے سے نہیں مرتیں
قومیں اس وقت مرتی ہیں جب انصاف مر جاتا ہے۔
اور ہمارے ہاں تو انصاف کو وہی لوگ دفناتے رہے ہیں جن کے ہاتھ میں ریاست کی باگ ڈور تھی۔
یہاں قارون کے خزانے بھی اگر نازل ہوجائیں تو عوام بھوکے ہی رہیں گے
کیونکہ بھوک روٹی کی نہیں، بھوک انصاف کی ہے
اور انصاف کی روٹی ابھی تک کسی تھالی میں نہیں رکھی گئی۔

جب قانون کی حکمرانی قائم ہوتی ہے
تو رتبے منصب نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتے ہیں
اقتدار وراثت نہیں رہتا، امانت بن جاتا ہے
احتساب تماشا نہیں رہتا، قوم کا وقار بن جاتا ہے۔
قانون اگر زندہ ہو، تو اس کی ایک لو ہزاروں اندھیروں کو شکست دے دیتی ہے۔
پھر نہ کوئی طاقتور مقدس رہتا ہے، نہ کوئی کمزور بے بس۔
ادارے ریاست کی ریڑھ کی ہڈی بن جاتے ہیں
اور عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ملک صرف طاقتوروں کا نہیں ان کا بھی ہے۔

مگر ہمارے دیس میں قانون کو ہمیشہ سے کمزور رکھا گیا
جان بوجھ کر، سوچ سمجھ کر، منصوبہ بندی کے ساتھ۔
یہاں اصولوں کا گلا گھونٹ کر فیصلے لکھے گئے
یہاں طاقت کے ہاتھوں آئین کو باندھ کر کوڑے مارے گئے
یہاں عدالتیں کبھی دباؤ سے لرزیں، کبھی مصلحتوں سے جھکیں
اور عوام صرف تماشائی بن کر ملک میں جاری یہ تماشا دیکھتے رہے

کیوں؟
کیونکہ اگر ایک دن حقیقت میں قانون کا نفاذ ہو گیا

اگر انصاف نے واقعی اپنی تلوار نیام سے نکال لی
اگر آئین نے بے خوف کھڑے ہو کر اپنا وجود منوا دیا
تو اس سرزمین پر بہت سی اکڑی ہوئی گردنیں جھک جائیں گی۔
وہ گردنیں جو طاقت کے نشے میں مست ہیں
وہ ہاتھ جو قوم کی دولت پر قابض ہیں
وہ تخت جو ناانصافی کی بنیادوں پر کھڑے ہیں

یہی خوف اس ملک کی روح کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہے۔
طاقتور جانتے ہیں کہ قانون اگر آزاد ہوا
تو ان کی نسلوں کے تاج بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
اسی لیے قانون کو قید رکھا گیا ہے ، اصولوں کو دفن کر دیا گیا ہے
اور انصاف کے چراغ کو بار بار بجھایا جا رہا ہے

مگر قومیں ہمیشہ قید نہیں رہتیں۔
ایک دن آتا ہے جب زنجیریں خود ٹوٹ جاتی ہیں۔
ایک دن آتا ہے جب لفظ گولی بن جاتے ہیں

اور عوام کی خاموشی گرج کی آواز اختیار کر لیتی ہے۔
وہ دن جب آئے گا
تو تخت گریں گے
تاریخ کا دھارا بدلے گا
اور قانون پہلی بار اس دھرتی پر اپنے پورے قد کے ساتھ کھڑا ہو کر کہے گا
اب میری باری ہے

اور شاید وہ دن دور نہیں
کیونکہ قومیں بہت دیر تک اندھیروں میں نہیں رہ سکتیں

14/11/2025

(اہم اطلاع)🚨
تمام معزز وکلاء صاحبان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مورخہ 17 نومبر 2025 بروزِ پیر، دوپہر 12:00 بجے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے ہونے والے احتجاج میں شرکت فرما کر ممنون کریں۔
یہ احتجاج مجوزہ 27ویں ترمیم کے خلاف کیا جا رہا ہے جو غیر آئینی قرار دی جانے والی تجاویز کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے

Dear Legal Fraternity,Your support matters!Let’s stand together for progress and integrity.🗳️ Vote for Change
19/10/2025

Dear Legal Fraternity,

Your support matters!
Let’s stand together for progress and integrity.

🗳️ Vote for Change

امیدواران برائے بار کونسل الیکشن 2025-30 کے بنوں بار آمدبار کونسل الیکشن کے امیدوار عدنان علی خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ز...
24/09/2025

امیدواران برائے بار کونسل الیکشن 2025-30 کے بنوں بار آمد

بار کونسل الیکشن کے امیدوار عدنان علی خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، زین العابدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور فاروق صابر خان مروت ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے آج بنوں بار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے وکلاء برادری سے ملاقاتیں کیں اور ٹیبل ٹو ٹیبل کنویسنگ میں اپنا منشور پیش کیا۔

انشاللہ پورا پینل کامیاب ہوگا اور وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اترے گا۔

انصاف لائرز فورم بنوں

ضروری اطلاع
17/09/2025

ضروری اطلاع

پروفیشنل لائرز پینل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ بار بنوں اور پشاور ہائی کورٹ...
11/09/2025

پروفیشنل لائرز پینل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ بار بنوں اور پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ کا دورہ کیا۔
امیدوار برائے صدرات توفیق اصف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور امیدوار برائے نائب صدر حبیب اللہ قریشی کو پہلے ڈسٹرکٹ بار بنوں آمد پر انصاف لائرز فورم بنوں نے خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں پہنچنے پر بھی ائی ایل ایف کے ممبرز نے خوش آمدید کہا

انصاف لائرز فورم نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وہ آنے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں، پچھلی بار کی طرح، اس مرتبہ بھی مکمل حمایت فراہم اور
ہر طرح کا سپورٹ کریں گے۔

انصاف لائرز فورم بنوں
مدثر خان ایڈووکیٹ

Request for your precious vote and support, For the upcoming KP Bar Council Election. 2025-2030"Supremacy of the Constit...
06/09/2025

Request for your precious vote and support,
For the upcoming KP Bar Council Election. 2025-2030
"Supremacy of the Constitution & Rule of Law"

الخمداللہ انصاف لائرز فورم بنوں ڈویژن کی بدولت اور خاص ایڈووکیٹ ملک سلیمان خان غزنوی کی بدولت 9 مئی کے بعد ایک ایف آئی آ...
05/09/2025

الخمداللہ انصاف لائرز فورم بنوں ڈویژن کی بدولت اور خاص ایڈووکیٹ ملک سلیمان خان غزنوی کی بدولت 9 مئی کے بعد ایک ایف آئی آر جس میں بنوں کی تمام لیڈر شپ کو شامل کیا گیا تھا آج اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور عدالت نے کیس کو ختم کردیا، انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کے جتنے غیر قانونی کیسز بنائے گئے ہیں انشاءاللہ سب کیسز کا اس طرح خاتمہ ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد عمران خان پائندہ باد 💪

The future of our Bar Council lies in the hands of those who have the vision, integrity, and courage to lead. For the ne...
31/08/2025

The future of our Bar Council lies in the hands of those who have the vision, integrity, and courage to lead. For the next five years, we need representatives who will stand for justice, protect the dignity of the legal fraternity, and bring real change.

✅ Fresh Leadership, Fresh Vision – Adnan Ali ASC, Zain ul Abidin Afridi ASC, M. Farooq Sabir AHC, Hafiz Muhammad Hanif ASC.

✅ Professionalism & Integrity – Leaders committed to upholding the dignity of the legal fraternity.

✅ Real Reforms, Real Action – Practical measures for Bar improvement, not empty promises.

✅ Unity & Progress Building a stronger, more respected legal community.

Your Vote is your future!!

Let’s stand together for reform, progress, and dignity.

Please Vote Professional Lawyers’ Group for a Bar Council that truly represents you!

Address

Judicial Complex Bannu
Bannu

Telephone

+923349753737

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Lawyers Forum, Bannu Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Insaf Lawyers Forum, Bannu Division:

Share