Habib Ullah Khan Marwat

Habib Ullah Khan Marwat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Habib Ullah Khan Marwat, Bannu, Islamabad.

تھانہ غزنی خیل سرکل لکی مروت سے تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی او  نصیر خان کیلئے تھانہ غزنی خیل میں الوداعی تقریب کا اہتمام ...
29/12/2025

تھانہ غزنی خیل سرکل لکی مروت سے تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی او نصیر خان کیلئے تھانہ غزنی خیل میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل حبیب اللہ خان مروت ، نے رخصت کرنے کے موقع پر الوداعی ہار پہنا یا ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل حبیب اللہ خان مروت نے کہا ایس ڈی پی تھانہ غزنی خیل سرکل نصیر خان نے تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ خدمات، بہترین قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر خان نے مشکل حالات میں بھی پولیسنگ کو مثالی انداز میں نبھایا، جو محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اخر میں ڈی پی او نے نصیر خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب مستقبل کی دعا کی۔
Admin

Lakki Marwat Police
Sajjad Khan
RPO BANNU

عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی ہمارا اولین فرض ہے۔حال ہی میں مختلف شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کے حوالے سے شکایات موصول...
23/12/2025

عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی ہمارا اولین فرض ہے۔
حال ہی میں مختلف شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، جن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور عوامی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بطور ایس ایچ او، میرا فرض ہے کہ ان شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ گاڑی چلاتے وقت قوانین کی مکمل پاسداری کریں، اپنے اور دوسروں کی حفاظت کو مقدم رکھیں، اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پولیس عوام کی خادم ہے، اور عوام کے تعاون سے ہی ایک محفوظ اور پُرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
حبیب اللہ خان
ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل
ایڈمن

Sajjad Khan
Lakki Marwat Police
RPO BANNU

15/12/2025

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں اور ایک موٹر سائیکل کا سپیئر پارٹ برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان (PSP) کی خصوصی اور واضح ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل حبیب اللہ خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور جواد علی شاہ ولد محمد علی شاہ سکنہ تتر خیل کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں اور ایک موٹر سائیکل کا سپیئر پارٹ برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کے تمام تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ عدالت میں مضبوط اور ناقابلِ تردید مقدمہ پیش کیا جا سکے۔
لکی مروت پولیس عوامی شکایات کے بروقت ازالے، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ضلع میں پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے ہر دم پرعزم ہے۔

ترجمان لکی مروت پولیس

13/12/2025
ریجنل پولیس آفیسر بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت کی مؤثر قیادت اور مسلسل رہنمائی کی بدولت تھانہ غزنی خیل میں جرائم...
01/12/2025

ریجنل پولیس آفیسر بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت کی مؤثر قیادت اور مسلسل رہنمائی کی بدولت تھانہ غزنی خیل میں جرائم کے خلاف آپریشنز بھرپور رفتار سے جاری ہیں۔ عوامی تعاون اور افسرانِ بالا کے اعتماد پر دِل سے شکرگزار ہوں۔

تھانہ غزنی خیل کی حالیہ کامیابیاں ریجنل کمانڈ کی بہترین سپروژن، ضلع پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور ٹیم کی مسلسل آپریشنل برتری کا نتیجہ ہیں۔

میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ:
منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف سخت ترین زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
ہر کارروائی قانونی تقاضوں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور مؤثر کوآرڈی نیشن کے تحت انجام دی جا رہی ہے۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام میری اولین ذمہ داری ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تھانہ غزنی خیل کی ٹیم ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے،
اور میرا دفتر ہر شہری کیلئے 24/7 اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلا ہے۔

ان شاء اللہ، محکمہ پولیس کی پیشہ ورانہ رہنمائی میں
غزنی خیل کو امن، نظم و ضبط اور قانون کی بالادستی کی ایک مثالی تحصیل بنا کر دم لیں گے۔

ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل
حبیب اللہ خان مروت


Sajjad Khan
RPO BANNU
Lakki Marwat Police
fans

28/11/2025
میں، بطور ایس ایچ او غزنی خیل, آپ سب کو یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہمیرا دروازہ ہمیشہ، ہر وقت اور ہر شہری کے لیے کھلا ہے۔چ...
24/11/2025

میں، بطور ایس ایچ او غزنی خیل, آپ سب کو یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ
میرا دروازہ ہمیشہ، ہر وقت اور ہر شہری کے لیے کھلا ہے۔

چاہے مسئلہ چھوٹا ہو یا بڑا، دن ہو یا رات آپ کی بات ضرور سنی جائے گی اور ہر جائز مسئلے کو قانونی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ہماری اولین ترجیح عوام کی حفاظت,فوری انصاف,بغیر سفارش، بغیر خوف، صاف شفاف کارروائی آپ کا اعتماد ہمارا حوصلہ ہے، اور غزنی خیل پولیس آپ کی خدمت کے لیے 24/7 موجود ہے۔

آئیں، مل کر اس علاقے کو محفوظ، پرامن اور مثالی بنائیں۔
Admin
Sajjad Khan
RPO BANNU
Lakki Marwat Police

24/11/2025
Alhamdulillah! Appointed as SHO Police Station Ghazni Khel.Grateful to RPO Bannu and DPO Lakki Marwat for their trust.In...
20/11/2025

Alhamdulillah! Appointed as SHO Police Station Ghazni Khel.
Grateful to RPO Bannu and DPO Lakki Marwat for their trust.
InshaAllah, I will serve with integrity, courage, and zero compromise on duty.
Serving the nation is an honor protecting my people is my mission.
Admin
fans
Sajjad Khan

بے شک ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے
31/10/2025

بے شک ہوائی فائرنگ ایک خاموش قتل ہے

لکی مروت پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری

لکی مروت: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان (PSP) کی خصوصی ہدایت پر تھانہ غزنی خیل پولیس نے ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمان محمد جبران ولد انعام اللہ خان اور نوید علی ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئیں۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

ترجمان لکی مروت پولیس

Address

Bannu
Islamabad

Telephone

+923469537026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Habib Ullah Khan Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Habib Ullah Khan Marwat:

Share