Danish Law Associates

Danish Law Associates Danish Law Associates - Your Reliable Legal Partner in Bahawalpur Division and in South Punjab.
(1)

13/11/2025
Another Success شکر الحمداللّٰہ. I successfully appeared before the Sessions Court Burewala, representing our esteemed c...
12/11/2025

Another Success شکر الحمداللّٰہ. I successfully appeared before the Sessions Court Burewala, representing our esteemed client M&P Express Logistics (Pvt) Ltd Pakistan in two criminal cases after arguing in the case on behalf of my client.
22- A Petition & Pre Arrest Bail Petition was dismissed.
The biggest credit for my every success goes to my parents.
Fazal Hameed Ahmad (ABU DANISH)
& Khalida Rifat late(UM E DANISH)
My parents, who help me through every stage of life, are my pillars of strength. Without them, I simply cannot imagine my life. Every time I become lost, my parents specially my father Fazal Hameed ABU DANISH act as a guiding light to show me the way.
THANKS




For Filling of Tax Returns Contact: Danish Hameed Advocate High Court Legal & Tax. Consultant and Corporate Law Advisor.
01/10/2025

For Filling of Tax Returns
Contact: Danish Hameed Advocate High Court
Legal & Tax. Consultant and Corporate Law Advisor.

26/09/2025

مدعی نے دعویٰ تمعیل مختص کی کیا فریقین کا راضی نامہ ہو گیا مقدمہ واپس ہو گیا لیکن بعد میں مدعاعلیہم نے تکمیل نا کی مدعی نے 12(2) کی درخواست تھی جو کہ ٹرائل کورٹ نے خارج کر دی ہائیکورٹ نے سول نگرانی منظور کرتے ہوئے مقدمہ ریمانڈ کر دیا کے 12(2) کی درخواست پر شہادت ریکارڈ کر کے فیصلہ کیا جائے lahore
2023 YLR 452
(2)12 کے تحت درخواست کے نمٹانے کے لیے ایشو فریم اور شہادت ریکارڈ کرنا ضروری نہ ہے.
2023 YLR 200
درخواست 12(2) بغیر ایشو فریم کئیے بھی خارج ہو سکتی ہے سائل کے دو بیٹے اس مقدمہ میں فریق تھے سائل کے بیٹوں نے تو عدالت میں کوئی درخواست فریق مقدمہ بنائے جانے کی نہیں گزاری اب سائل محض مقدمہ کو طول دینے کی غرض سے درخواست دے رہا جو کے خارج کی جاتی ہے
البتہ سائل اپنی ملکیت کی حد تک قبضہ کی داد رسی کے لئے مقدمہ الگ سے دائر کر سکتا ہے
2023 YLR 355
ٹرائل کورٹ نے 12(2) کی درخواست بغیر شہادت کے منظور کرتے ہوئے مقدمہ ٹائم بارڈ ہونے کی بناء پر خارج کر دیا مدعی نے اپیل کی جو کے منظور ہوئی اور مقدمہ ریمانڈ کر دیا شہادت ریکارڈ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے
ہائیکورٹ نے حکم دیا کے مقدمہ
3 of the section 12 CPC
کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت ٹرائل فیصلہ کرے
2023 CLC 782
2023 CLC 796 LHR

میرا معاہدہ پہلے کا ہے دوسرے مدعاعلیہ کا معاہدہ بعد میں ہے سول کورٹ نے پہلے والے معاہدے کے نتیجے میں ڈگری درخواست 12(2) کے مطابق منسوخ کر دی بغیر شہادت کے جب کے مدعاعلیہ نے اپیل کر دی اپیلانٹ کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے ریمانڈ مقدمہ کر دیا کے معاملے شہادت کے بعد فیصلہ کیا جائے
2023 CLC 1399
اپیلانٹ اس وقت امریکہ میں موجود تھی اور اس نے اپنے وکیل کو مسیج 8 دن پہلے کیا تھا کے مجھے آپ پر اعتماد نہیں لہذا آپ میرے وکیل نہیں رہے
لیکن وکیل نے 13/2/20کو درخواست دے کر اپیل واپس لے لی اپیلانٹ کی غیر موجودگی اور اپیلانٹ سے بغیر رابطہ کیئے
اپیلانٹ نے بذریعہ مختار خاص درخواست 12(2) گزاری اور اس کی درخواست منظور ہو گئی اپیل بحال ہو گئی رسپانڈنٹ نے ہائیکورٹ میں سول نگرانی برخلاف 12(2) منظوری کے دائر کی جو کے خارج رہی
آرڈر 23 رول 3 سیکشن 12(2)
2023 CLC 515
دعویٰ حق شفع 1990 میں دائر ہوا مدعاعلیہ کے کونسل نے بیان دیا کے فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو گیا دعویٰ ڈگری کئے جانے پر اعتراض نا ہے دعوی 22/6/2004 کو ڈگری ہوا کے اک ماہ میں باقی پیسے جمع کروا دئیے جائے تو ڈگری نا جمع کروائیں تو دعویٰ خارج
18/1/2005 کو درخواست 12(2) گزاری جاتی ہے کے ہم نے تو کوئی اپنے کونسل کو بیان دینے کا کہا ہی نہیں تھا
درخواست خارج 2012 میں اور نگرانی سول کی 2015 میں خارج ہوئی پھر ہائیکورٹ سے رجوع ہوا تو رٹ پٹیشن منظور ہوئی مقدمہ ریمانڈ کر دیا گیا کے میرٹ پر فریش فیصلہ کیا جائے مزید مختار خاص و وکالت نامہ کے بارے میں نقطہ قانون اٹھایا گیا
مختار نامہ۔ وکیل کو اس کے بیان کی بنیاد پر مصالحت کی ڈگری حاصل کرنے کا اختیار۔ مختار نامہ کی تعبیر سختی سے کی جانی چاہیے اور یہ صرف وہی اختیار دیتا ہے جو صراحتاً یا ضروری مضمرات کے ذریعے دیا گیا ہو اور یہ اس سے زیادہ اختیار نہیں دے سکتا جو یہ حقیقت میں پہنچاتا ہے اور اس کے مندرجات کو مجموعی طور پر مدنظر رکھنا چاہیے۔ مختار نامہ صرف وہی اختیار دیتا ہے جس کا اس میں خاص طور پر ذکر کیا گیا ہو۔ مختار نامہ (وکالت نامہ) وکیل کو مصالحت کرنے یا دعویٰ واپس لینے یا ڈگری حاصل کرنے کا کوئی بیان دینے کا مضمر اختیار نہیں دیتا، جب تک کہ ایسے اختیارات خاص طور پر وکیل کو نہ دیے گئے ہوں۔ اس میں بمشکل ہی کوئی شک ہے کہ اگر کسی کام کو کرنے کا اختیار خاص طور پر کسی وکیل کو نہیں دیا گیا ہے، تو ایسا عمل، چاہے وہ مصالحت ہو یا کوئی اور، متعلقہ فریق کے اختیار پر کوئی قانونی نتیجہ نہیں رکھتا۔
PLD 2025 Lahore 414
دعوی تمعیل مختص مدعاعلیہ نمبر دو کی رضامندی سے ڈگری ہوا مدعاعلیہ 1 نے 12(2) کی درخواست دی جو کے سول نگرانی ہائیکورٹ تک خارج رہی
مدعاعلیہ نمبر 1 نے دعویٰ دلاپانے 37 کا مقدمہ دائر کر کے اسی جائیداد کو اٹیچمنٹ بمطابق آرڈر 21 رول 58 کروا کے نیلامی کے لیے مقدمہ زیر سماعت تھا دعویٰ تمعیل مختص کے مدعی نے درخواست اعتراضات ڈی اٹیچمنٹ جائیداد کرنے کی گزاری کے یہ تمعیل مختص کی ڈگری پر عمل کروانے کے لیے یہ ہی جائیداد باقی ہے سول کورٹ نے خارج کر دی
ہائیکورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے درخواست اعتراض منظور کرتے ہوئے رقبہ ٹرانسفر تمعیل مختص میں دئیے جانے کا حکم جاری کیا
کیوں کے جائیداد کا قبضہ پہلے ہی مدعی کے پاس تھا
2023 YLR 299

فقط ہوا میں تیر چلا کر آپ کوئی دادرسی حاصل نہیں کرسکتے 12(2) کی درخواست کے خلاف نگرانی ہائیکورٹ میں 20 دن کی تاخیر سے کی جو کے خارج ہوئی
2023 YLR 441 Balochistan
117 of QSO, 1984.

2/1/1975 کی ڈگری کے خلاف مدعاعلیہ نے درخواست 12(2) مورخہ 29/7/2016 کو دائر کی جو کے عدم طلبانہ خارج ہوئی خارج ہوئی درخواست کو بحال کروانے کے لیے 11 ماہ کے بعد درخواست دی جو کے ٹائم بارڈ ہونے کی بناء پر خارج کر دی مدعاعلیہ نے دوبارہ درخواست 12(2) گزار دی جو کے قابل سماعت نا ہونے کی بناء پر ہائیکورٹ تک خارج رہی
2023 CLC 1349

مدعی نے مدعاعلیہم کے خلاف دعوی تمعیل مختص دائر کر رکھا تھا جس میں فریقین کا راضی نامہ ہوا اور مدعاعلیہ نے 37 لاکھ کر چیک مدعی کو دیا مقدمہ واپس نئی دائری اجازت 500 روپے کاسٹ کے ساتھ ہوا
مدعی کو ڈیڑھ سال تک رقم نا ملی مدعی نے 489 کا پرچہ درج کروا کے درخواست 12(2) ہمراہ 151 سی پی سی دائر کی جو کے ٹرائل کورٹ نے منظور کرتے ہوئے دعویٰ بحال کر دیا جس کے خلاف نگرانی دائر ہوئی سیشن کورٹ نے مدعاعلیہ کی نگرانی منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا حکم منسوخ کر دیا اور مدعی ہائیکورٹ میں آگیا ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا حکم بحال کر دیا

ٹرائل کورٹ ضابطہ دیوانی کے سیکشن151 کے انصاف کے حصول کے لیے کوئی بھی حکم پاس کر سکتی ہے
PLD 2023 Lahore 275
سمجھوتہ ہوجانے کے بعد صرف اسی صورت میں عدالت سے رجوع کیاجاسکتاہے جب سمجھوتہ کی خلاف ورزی کیجائے، اور خلاف ورزی کی بابت عدالت میں ثبوت بھی پیش کرناہوتاہے درخواست 12(2) خارج ہائیکورٹ تک برقرار۔
(2023 MLD688
دعویٰ دلاپانے 37 پرمیسری نوٹ مدعاعلیہ کے خلاف دائر کیا گیا جو کے مدعی کی شہادت کے بعد ڈگری ہوا کیوں کہ مدعاعلیہ کو 11 تاریخ پیشی دی گئی شہادت کے لئے لیکن کوئی شہادت پیش نہیں کی
مدعاعلیہ نے بعد میں درخواست منسوخی ڈگری کی دائر 4 ماہ بعد کی کے میرا وکیل راؤ نہیں تھا میں نے اس کو وکیل ہی نہیں منتخب کیا تھا
مدعاعلیہ کی درخواست جو کے خارج ہوئی کیوں کے مدعاعلیہ کا وکیل پہلے راؤ اسی مقدمہ میں رہ چکا تھا
مدعاعلیہ نے 12(2) کی درخواست نہیں دی محض مقدمہ کو طول کرنے کی غرض سے درخواست گزاری گئی ہے جو کے خارج کر دی گئی
کیوں کہ مدعاعلیہ کے وکیل راؤ نے مکمل مقدمہ کو فائٹ کیا ہوا تھا
2023 mld 1182
، جسے C.P.C کے S.2(12) کے تحت بیان کردہ غلط قبضے کے ذریعے کسی کی جائیداد سے تصرف کیا گیا ہو، تاہم، ایک عام اصول کے طور پر ایک شریک حصہ دار مشترکہ ملکیت کے ہر اصول کے خلاف مشترکہ ملکیت کے منافع کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ شریک حصہ دار کو ایسی جائیداد کے ہر حصے پر حلال حق سمجھا جاتا ہے جب تک کہ علیحدگی نہ ہو، لیکن ایک استثناء پیدا ہوتا ہے، جب ملکیت میں شریک شریک دوسروں کو خارج یا بے دخل کر دیتا ہے، اس طرح انہیں جائیداد کے فوائد، منافع اور کرایہ میں سے ان کے جائز حصہ سے محروم کر دیتا ہے
ٹرائل کورٹ نے معاملہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے واجب الادا mesne منافع کا خاص طور پر تعین نہیں کیا تھا اور اس کا حساب نہیں لگایا تھا، اس لیے حکم نامہ قابل عمل نہیں تھا --- حکم نامہ پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ اس کی حد کے لیے حکم نامہ جاری کیا جا سکتا تھا۔ حکم نامے کو نہ تو مدعا علیہ یا کسی دوسرے قانونی وارث کی طرف سے چیلنج کیا گیا تھا اور نہ ہی ان کی طرف سے اس پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے- ہائی کورٹ نے اپنے نظرثانی دائرہ کار کو استعمال کرتے ہوئے فیصلوں اور حکمناموں کو برقرار رکھتے ہوئے جزوی طور پر دیوانی نظرثانی کی اجازت دی، تاہم، mesne منافع کی حد تک فرمان کو ایک طرف رکھا گیا۔

PLD 2025 Balochistan 60
اگر کوئی مدعاعلیہ مقدمہ میں اک بار پیش ہو کر اپنا جواب داخل کرے اور بعد میں اس کے خلاف کاروائی یکطرفہ ہو جائے تو وہ جاری کردہ فرسٹ شیڈول آرٹ 164 لیمیٹیشن ایکٹ 1908 کے مطابق تیس دن کے اندر منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے
درخواست گزار نے منسوخی کی درخواست ٹائم بارڈ ہونے کے بعد دی جو کے عدم پیروی خارج ہو گئی درخواست کی بحالی کے لیے درخواست جمع کروانے کی ضرورت تھی لیکن اس نے سیکشن 12(2)، C.PC کے تحت درخواست دائر کر کے مقدمے کی بحالی کے ذریعے مقدمہ کو ایک طرف رکھنے کی درخواست کی جو کے خارج ہوئی نگرانی ہائیکورٹ سے عدم پیروی خارج ہوئی جس کو بحال کروایا معاملہ کو درخواست گزار نے جان بوجھ کر 6 سال لٹکایا
ہائیکورٹ نے 50000 جرمانہ کے ساتھ سول نگرانی خارج کر دی ۔
PLD 2025 Peshawar 97

13/08/2025
08/06/2025

Celebrating my 7th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

06/03/2025

اپنی کمپنی S.E.C.P اور F.B.R سے رجسٹرڈ کرائیں اور اپنے کاروبار کو قانونی تحفظ دیں.
اس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرن،سیلزٹیکس ریٹرن ، لوگو اینڈ برانڈ رجسٹریشن کی رہنمائی انتہائی مناسب فیس کے ساتھ.
Register Your Company Or Business
Company Registration SECP
Private Limited Company registration
SMC Company registration
Foreign company registration
Chamber Of Commere
Sole Proprietorship
AOP Firm Registration
NTN Registration
Import Export License registration
Chamber of commerce registration
Logo and Trademark registration
ST Registration
NTN Registration
Become a filer
PEC Registration & Renewals
NGO Registration
IT Company Registration

Get Started Today!
📞 Call us at 0346 3950685
03236517616
03013909035

Danish Law Associates Where professionalism means exceptional results.Your reliable legal partner in Bahawalpur Division...
05/03/2025

Danish Law Associates
Where professionalism means exceptional results.
Your reliable legal partner in Bahawalpur Division and South Punjab.


16/02/2025

Case Laws Series.
سامان جہیز پر بہترین ججمنٹس

عدالت نے اجراء میں 12 سال بعد ادائیگی پر سامان جہیز کی موجوہ قیمت ادا کرنے کا حکم دیا -
*2017 SCMR 321‏*

لست سامان جہیز کی تائیدی شہادت موجود نہ ہے دعوی خارج -
2004 SCMR 1739

لسٹ سامان جہیز داخل کی ہے رسیدات نہ ہے دعویٰ ڈگری ہوا -
2008 SCMR 1584

سامان جہیز کی رسیدات سنبھال کر رکھنا مشکل ہوتا ہے اس لیے صرف لڑکی کے بیان پر ہی سامان جہیز ڈگری کر دینا چاہیے -
2017 SCMR 393

بیوی کے لیئے ممکن نہ ہے کہ وہ شادی کے وقت سامان جہیز کی لسٹ پر خاوندو گواہ کے دستخط لے صرف ، سامان جہیز بیوی کے ہی بیان پر ڈگری ہو سکتا ہے -
2020 CLC 380

‏ ‏ صرف بیوی کے بیان پر ہی سامان جہیز کا دعوی ڈگری -
2015 CLC 632

ہمارے معاشرے میں بوقت شادی سامان جہیز کی لسٹ تیار نہیں ہوتی نہ ہی ان پر خاوند کے دستخط ہوتے مدعیہ کی اپیل منظور شده سامان جہیز مطابق عرضی دعویٰ
ڈگری شده. ‏
2012-MLD 756‏

سامان جہیز کی ٹوٹ پھوٹ کو مد نظر رکھا جائے گا -

‏PLJ 2015 LAH 540

سامان جہیز کے دعوی میں شوہر کے والدین اور قریبی رشتے داروں کو بھی پارٹی بنایا جا سکتا ہے جن کے قبضہ میں سامان جہیز ہو -
2018 CLC 241

بیوی کے والدین کی مالی حیثیت سامان جہیز کے مقدمہ کو ثابت کرنے کیلیے بنیادی عنصر ھے -
2020 Y L R 282

سامان جہیز کو، ثابت کرنے کے لیے، لسٹ سامان جہیز تیار کرنا اور سامان جہیز کی رسیدات پیش کرنا ضروری نہ ہے.
*2012 YLR 2693.*

لسٹ سامان جہیز اور رسیدات کی کوئی اہمیت نہ ہے، دعوی سامان جہیز ڈگری شد.
*2013 CLC 698*

اگر مدعا علیہ، جواب دعوی میں، لسٹ سامان جہیز منجانب مدعیہ کو درست تسلیم کرے، تو دعویٰ واپسی سامان جہیز ڈگری ہوگا.
*2015 YLR 1427*

دعویٰ سامان جہیز اور طلائی زیورات کے لیے تین سال کی معیاد مقرر ہے -
*2016 CLC 313*

فیملی کیس میں قانون شہادت کا اطلاق نہ ہوتا ہے، اس لئے سامان جہیز کو ثابت کرنے کے لیے سامان جہیز کی رسیدات اور متعلقہ افراد کو بطور گواہ پیش کرنا ضروری نہ ہے.
*2017 SCMR 393.*

سامان جہیز کو بذریعہ پنچائیت واپس کرنےکے لئے کسی تیسرے آدمی سے تحریر لکھوانا لازم ہے ۔
*2019 YLR 1900*

رواج کے مطابق والدین اپنی بیٹیوں کو اپنی حیثیت سے زائد سامان جہیز دیتے ہیں ۔
*2019 YLR 1862 (c)*

محض لسٹ سامان جہیز ایگزبٹ نہ ہونے کی بناء پر دعٰوی سامان جہیز خارج نہ ہو گا۔
*2019 MLD 1145*

دعٰوی واپسی سامان جہیز میں سامان جہیز کی رسیدات کے تحریر کنندہ کو پیش کرنا ضروری نہ ہے ۔
*2018 YLR 1642*

Address

Bahawalpur

Opening Hours

Monday 08:00 - 23:00
Tuesday 08:00 - 23:00
Wednesday 08:00 - 23:00
Thursday 08:00 - 23:00
Friday 08:00 - 23:00
Saturday 08:00 - 23:00
Sunday 17:00 - 23:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Danish Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share