Mian Muhammad Usman Abid Advocate

Mian Muhammad Usman Abid Advocate Deal With Family, Criminal And Civil Cases. Feel Free To Contact For Legal Assistance On
03008284222.

26/08/2026

اسلام آباد پمز ہسپتال کی نرسری میں AC کمپریسر پھٹنے سے آتشزدگی، 14 نومولود بچےجاں بحق۔
26-8-26

پنجاب بھر کے تمام معزز وکلاء کو مطلع کیا جاتا ہے ریونیو کیسز کی آن لائن دائیرگی کے ساتھ ساتھ دستی (Manual) دائیرگی کی مد...
26/08/2026

پنجاب بھر کے تمام معزز وکلاء کو مطلع کیا جاتا ہے ریونیو کیسز کی آن لائن دائیرگی کے ساتھ ساتھ دستی (Manual) دائیرگی کی مدت میں بھی مزید 15 ستمبر، 2026 تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

اب 10 نہیں، چلے گا 20 کا نوٹ۔۔اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی ...
26/08/2026

اب 10 نہیں، چلے گا 20 کا نوٹ۔۔

اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ دس روپے کے نوٹ پر لاگت زیادہ آتی ہے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو فائنل کر رہی ہے۔



بائیو میٹرک نہ کرانیوالے پنشنرز کو  پنشن نہیں ملے گی۔
25/08/2026

بائیو میٹرک نہ کرانیوالے پنشنرز کو پنشن نہیں ملے گی۔

24/08/2026

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں کشیدگی

سٹوڈنٹس طلبہ کا آحتجاج اور وقوعہ سے متعلق بیان ۔
اس آفیسر نے بچیوں کو بھی ہراساں کیا اور تشدد کیا

واقعہ کچھ اس طرح شروع ہوا ۔

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں ایک یونیفارم میں موجود فوجی افسر کی جانب سے ایک نوجوان طالب علم پر ڈنڈے سے تشدد کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث اور مزمت

واقعے کے دوران دیگر طلباء مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر افسر پر ڈنڈو سوٹو سے حملہ کردیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر افسر نے پستول نکال کر مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی۔

حالات کشیدہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔





پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی میں بینک کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے اور پنشن حاصل کرنے وا...
23/08/2026

پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی میں بینک کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے اور پنشن حاصل کرنے والے فرد کے درمیان معاملہ براہِ راست ہوتا ہے۔ پنشنر پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست براہِ راست متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو بھیجتا ہے۔ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے منسلک ہے، بینک سے نہیں۔ لہٰذا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی قبولیت یا اپ ڈیٹ کے لیے بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے انتہائی آسان اور مفت اجراء کی سہولت فراہم کر دی  نادرا نے پنشنرز کے لیے ...
23/08/2026

نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے انتہائی آسان اور مفت اجراء کی سہولت فراہم کر دی
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف، یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ، مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کرنے کا انتظام کر دیا ہے۔ یہ سہولت اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ، نادرا رجسٹریشن مراکز، یونین کونسلز، ای سہولت فرنچائزز اور نادرا کی موبائل سروسز کے ذریعے ملک بھر میں دستیاب ہے۔
یہ اقدام وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات، وزارتِ دفاع، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ اس کا خاص مقصد بزرگ، صاحبِ فراش اور خصوصی افراد سمیت ایسے پنشنرز کو سہولت دینا ہے جن کے لیے پروف آف لائف کی متواتر ضرورت پوری کرنے کے لیے بینک یا پنشن دفتر جانا مشکل ہوتا ہے۔
اس سہولت کے حصول کا سب سے آسان طریقہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ ہے جس کے ذریعے اہل پنشنرز گھر بیٹھے اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ جو پنشنر خود پاک آئی ڈی استعمال نہیں کر سکتے، ان کے خاندان کا کوئی فرد اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے شناختی تصدیق کی طے شدہ کارروائی مکمل کرکے پنشنر کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔
جو پنشنرز معاونت کے ساتھ یہ سہولت حاصل کرنا چاہیں، ان کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بھی بلا معاوضہ دستیاب ہے۔
پنشنرز نو سو اٹھاسی سے زائد نادرا رجسٹریشن مراکز اور پانچ سو یونین کونسلز سے بھی یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جہاں انہیں معمول کی قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیاد پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایسے پنشنرز جو کسی سروس پوائنٹ تک بآسانی نہیں پہنچ سکتے، ان کے لیے یہی سہولت نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز، بائیکر سروس اور مین پیک سروس کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔ اس طرح محدود نقل و حرکت یا رسائی رکھنے والے افراد بھی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
پروف آف لائف سروس ایک وسیع تر اصلاحاتی اقدام کا حصہ ہے، جس کے تحت نادرا نے نیشنل پنشنرز رجسٹر قائم کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سی جی اے اور ایم اے جی کے زیرانتظام پنشنرز کو اس رجسٹر میں شامل کیا گیا ہے، جس سے پنشنر کی شناخت اور اس کی حیات کی حیثیت کی تصدیق کے لیے ایک مستند ڈیجیٹل حوالہ میسر آ گیا ہے۔
نیشنل پنشنرز رجسٹر کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ پنشنرز یا ان کے خاندانوں کو ایک ہی واقعے کی اطلاع بار بار مختلف اداروں کو دینے کی ضرورت نہ رہے۔ اگر کسی بنیادی یا ثانوی پنشنر کی وفات کسی صحت مرکز کی جانب سے نادرا کے ڈیتھ نوٹیفکیشن ٹول کے ذریعے رپورٹ ہو یا سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) میں درج کی جائے تو نادرا متعلقہ پنشن کنٹرولر کو اس کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل اطلاع فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح ثانوی یا فیملی پنشنرز کی اہلیت پر اثرانداز ہونے والی تبدیلیاں، جن میں متعلقہ قواعد کے تحت عمر یا ازدواجی حیثیت کی شرائط شامل ہیں، اگر نادرا کے رجسٹریشن ریکارڈ میں ظاہر ہوں تو ان کی اطلاع بھی متعلقہ پنشن کنٹرولرز کو روزانہ کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ پنشن جاری رکھنے، اس میں تبدیلی یا اسے بند کرنے کا فیصلہ قابلِ اطلاق قواعد کے تحت متعلقہ مجاز پنشن اتھارٹی ہی کرتی ہے۔
نادرا نے بینکوں کے لیے بھی ایک علیحدہ تصدیقی سروس فراہم کر دی ہے جس کے ذریعے مجاز بینک نیشنل پنشنرز رجسٹر سے کسی پنشنر کا پروف آف لائف اسٹیٹس براہِ راست چیک کر سکتے ہیں۔ اس ڈیجیٹل سہولت سے پنشن کی ادائیگی کے لیے بار بار ذاتی طور پر حاضری یا کاغذی تصدیق پر انحصار کم ہوگا۔
اگلے مرحلے میں ضروری معاہدوں اور ادارہ جاتی انتظامات کی تکمیل کے بعد نیشنل پنشنرز رجسٹر کو دیگر وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، پبلک سیکٹر اداروں اور نجی اداروں کے پنشنرز تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔
یہ مربوط نظام پنشنرز کے لیے پروف آف لائف کی شرط پوری کرنا آسان بناتا ہے، جبکہ پنشن کنٹرولرز اور بینکوں کو زیادہ تازہ، مستند اور تصدیق شدہ معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں ڈبل شفٹ شروع کر دی گئی دفاتر اب رات 12 بجے تک کھلے رہیں گےڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق...
22/08/2026

ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں ڈبل شفٹ شروع کر دی گئی دفاتر اب رات 12 بجے تک کھلے رہیں گےڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق 20 اگست سے ہوچکا ہے صبح 8 تا شام 4 بجے اور شام 4 تا رات 12 بجے ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
22/08/2026

پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

22.08.2026Press Release
22/08/2026

22.08.2026
Press Release

Address

Chamber Number 88 Near Goal Canteen District Court Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:30
Tuesday 08:00 - 15:30
Wednesday 08:00 - 15:30
Thursday 08:00 - 15:30
Friday 08:00 - 12:30
Saturday 08:00 - 15:30

Telephone

+923008284222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Muhammad Usman Abid Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share