Ashraf Reza & Company

Ashraf Reza & Company We deal in all legal specially tax matters relating to Federal, Provincial & Local Bodies. We have a team of excellent, experienced & professional member.

Consultant All Type of Federal, Provincial and Local Taxes

04/07/2023
14/08/2022
03/07/2022

ٹیکس گزار ( نئے، پرانے، فائلرز، نان فائلرز)متوجہ ہوں
برائے سال 2022 ء
(یکم جولائی 2021ء تا 30 جون 2022ء)

گورنمنٹ نے تنخواہ دار ٹیکس گزار کے تم فارمز کا اجراء کر دیا ہے، FBR کا آفیشل پورٹل ورکنگ پوزیشن میں ہے، تمام نئے فارم upload کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کے ٹیکس قوانین کے تحت گوشوارہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ء 2022 ہے۔ جس کو نہ بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اب سوائے کمپنیز کیسز کے تقریبا سب ٹیکس گزاروں کے لئےانکم ٹیکس گوشوارہ جات اور ویلتھ سٹیٹمنٹس جمع کرانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر 2022ء ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے فائنل گوشوارہ جات، ویلتھ سٹیٹمنٹ برائے ٹیکس سال 2022ء جاری کر دیئے ہیں۔FBR آفیشل پورٹل پر آپ لوڈ ہو گئے ہیں اور گوشوارہ جات جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

بجٹ2023-2022ء میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی اور بعد میں بھی تبدیلیوں کا عمل ابھی تک جاری ہے لیکن گوشوارہ جات کی حد تک فائنل ہو کر آپ لوڈ ہو چکے ہیں جو کہ اب آپریشنل ہیں۔

آئندہ فائلر صرف وہی ہوگا جو بر وقت گوشوارہ جمع کروائے گا اگر کسی وجہ سے گوشوارہ جمع نہیں ہو پاتا تو سارا سال سرچارج کی ادائیگی کے ساتھ فائلرہو پائے گا۔

کوشش کریں کہ اپنا اور اپنے ادارہ کا گوشوارہ بر وقت (30 ستمبر 2022ء) تک دیا جا سکے دیر سے دینے والوں کے لئے قانون میں خاصی اہم تبدیلیاں ہو گئی ہیں۔ کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

اپنے انکم ٹیکس کے وکیل سے رابطہ کریں اور اپنے کاغذات تیار کروائیں اور وقت پر گوشوارہ جمع کرائیں۔

مشورے کے لئے اگر ہماری ضرورت محسوس فرمائیں تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تشریف لائیں صرف مشورہ کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے

محمد اشرف رضا
اشرف رضا اینڈ کمپنی(Est. 1980)
22-عزیز شہید روڈ ۔ ماڈل ٹاون اے۔ بہاول پور
فون نمبرز:
لینڈ لائن- 062 288388
موبائل- 0300-8683888، 0333-8683888
ای میل:
[email protected]
[email protected]
[email protected]

معزز شہریان پاکستان، اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته انتظار کے لمحے تمام ہوئےٹیکس ایئر 2021 کا گوشوارہ فارم FBR کے آفیشل ...
02/07/2021

معزز شہریان پاکستان،
اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انتظار کے لمحے تمام ہوئےٹیکس ایئر 2021 کا گوشوارہ فارم FBR کے آفیشل پورٹل پر اپ لوڈ ہو چکا۔
جیسا کہ اعلانات میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک سادہ سا فارم ہوگا اور بڑی آسانی سے پر کیا جا سکے گا۔ لیکن سابقہ تمام پیچیدگیوں میں کچھ اور کا اضافہ کرکے سابقہ گوشوارہ سے زیادہ پیچیدہ بنا دیا گیا ہے لہذا اسے تیار کرنے کے لئے آپ کا تعاون پہلے سے زیادہ چاہئیے ہوگا اور ہمیں یہ گوشوارہ تیار کرنے میں وقت زیادہ درکار ہوگا۔
قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے پر احساس ہوا ہے کہ گوشوارہ جات کافی احتیاط کے ساتھ تیار کرنے ہونگے
بہت سے کاروبار کے لئے تو مکمل سسٹم الگ سے بنا دیئے ہیں بہت سے مزید کاروبار سیلز ٹیکس کی زمرے میں آ گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور گوشوارہ بھی لازم ہو گیا ہے

ٹیکس گزاروں سے گزارش ہے کہ وقت ضائع نہ کریں جلد اپنے ٹیکس کے مشیر سے رابطہ کرکے ضروری معلومات اور دستاویزات اکٹھی کر کے ان کو دیں تاکہ فوری کام شروع کیا جا سکے۔

دیر سے گوشوارے جمع کرانے کے پر جرمانہ، فائلر لسٹ سے نکلنے کا نقصان، دوبارہ فائلر ہونے کے لئے سرجارج جمع کرانا ہوگا۔ بہترین فیصلہ یہ ہی ہے کہ گوشوارہ بر وقت جمع ہو جائے جس کے لئے آپ کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔ دیر سے جمع کرانے پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت آخری تاریخ 30 ستمبر2021 ہی بنتی ہے۔ FBR اتھارٹیز نے تاریخ بڑھانے کی بات کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس دفعہ گوشوارہ فارم بروقت دے دیا گیا ہے ۔ سابقہ سال 2020 میں بھی تاریخ نہیں بڑھائی گئی تھی۔ صرف وہ ہی 15 دن دئے تھے جو آرڈیننس 2001ء میں u/s 119 میں درج ہیں

گوشوارہ وقت پرجمع کرا کر فائلر بنیں ورنہ بعد میں فائلر بننا کافی مہنگا ہوگا۔

جس طرح مختلف سہولیات حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، کریڈٹ کارڈ و دیگر دستاویزات بنوائیں ہیں فائلر بننے سے بھی کافی کچھ سہولتوں کے حقدار ہو جائیں گے۔

بہت سے معاملات ایسے ہی غلط مشہور ہو جاتے ہیں جیسے زرعی انکم پر ٹیکس نہیں ہے، بہبود سرٹیفکیٹ پر ٹیکس نہیں ہے۔فائلر بننے کا مطلب ہے ٹیکس والوں کے پاس پھنس گئے یہ سب غلط باتیں ہیں۔ اخبار، ٹی وی اور فیس بک وغیرہ قانون کے مطابق بات نہیں کرتے ادھورا سچ یا سنی سنائی کہانیاں ہوتی ہیں

اپنے وکیل سے مشورہ کرکے سب کچھ قانون کے مطابق کر لیں۔ اگر آپ کا کوئی وکیل نہیں تو مشورہ کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔کام کے اوقات میں کسی وقت بھی بات کر سکتے ہیں

اشرف رضا اینڈ کمپنی (قائم شدہ 1985)
ٹیکس کنسلٹنٹ
(فیڈرل ٹیکسز، پراونشنل، لوکل باڈیز، لیبر لاز ، فرم رجسٹریشن اور کمپنی رجسٹریشن)
22-سی، عزیز بھٹی روڈ
ماڈل ٹاؤن اے بہاول پور
فون
0622883888
0622883777
موبائل
0300 8683888
0333 8683888

صرف میسج کے لئے
0345 8683888

URL: www.ashrafrezaandcompany.com
Email:
[email protected]
[email protected]
[email protected]

23/06/2021

47 سالہ پرانے انضباطی قواعد منسوخ، حکومت نے سرکاری ملازمین کے سروس اور انکوائری رولز میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے سروس اور انکوائری رولز میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کے 47 سالہ پرانے انضباطی قواعد E & D Rules 1973 منسوخ کر کے نئے E & D Rules 2020 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیاہے۔ سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 لاگو کر د یئیگئے ہیں۔دسمبر 2020 میں وزیراعظم نے نئے رولز کی منظوری دی تھی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق جائیدادیں آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والا افسر کرپٹ شمار ہوگا، سول سرونٹ پر خورد برد ثابت ہونے پر ریکوری، عہدہ سے تنزلی

،جبری ریٹائر کیا جا سکتا ہے،سول سرونٹس رولز کے تحت اگر زیر انکوائری ملازم دس دن میں جواب نہ دے تو اتھارٹی 30دن کے اندر فیصلہ کرے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ 13 صفحات پر مشتمل ایس آر اومیں مس کنڈکٹ کی تشریح کی گئی ہے۔ مس کنڈکٹ سیمراد یہ ہیکہ تقرری، پروموشن، ٹرانسفر ، ر یٹائرمنٹ یا سروس کے دیگر معاملات میں سیا سی طور پر اثرو رسوخ استعمال کرتاہو۔کرپشن کے بعد کسی بھی ایجنسی سے پلی بارگین کرنا بھی مس کنڈکٹ ہوگا۔سول سرونٹ کے خلاف انضباطی کاروائی جن بنیادوں پر کی جا سکیگی ان کے مطابق وہ افسر کرپٹ شمار کیاجائے گا جس کی اپنی یا ان پر انحصار کرنے والیاہل خانہ کی جائیداد یں انکے ظاہری ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھتی ہوں یا ان کا طرز زندگی ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ وہ تخریب کاری یا مشکوک سر گر میوں میں ملوث ہوں یا وہ سرکاری راز کسی غیر مجاز شخص کو بتانے کا مرتکب ہو۔ ایسی صورت میں ان کے خلاف انضباطی کار وائی

23/06/2021

Address

Aziz Bhatti Road, Model Town-A
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Friday 09:00 - 11:00
18:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00

Telephone

+92622883888

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashraf Reza & Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ashraf Reza & Company:

Share

Category