20/08/2026
بجلی کے کھمبوں پر تاروں کا بے ہنگم جال اور خراب میٹرز کا ڈھیر شارٹ سرکٹ اور آگ لگنے کا مستقل خطرہ ہیں۔ گلی میں موجود گٹروں کے ناقص انتظام کی وجہ سے ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے۔ یہ صورتحال انسانی زندگی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور اس علاقے میں سیوریج کے نظام کو درست کرنے اور بجلی کے کھمبوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے