Rana Khurram Javed Adv

Rana Khurram Javed Adv Advocate High Court. Panel Advocate/Legal Advisor National Bank of Pakistan, EOBI, PMCL/Mobilink. We look forward to the opportunity to serve you.

Our areas of Practice include Civil law, Criminal law,Family law, Revenue law and Consumer Protection Laws.

14/08/2026

کبھی یہ مت سوچیں کہ آپ کی دعا نظر انداز کر دی گئی ہے۔ دعائیں کبھی رد نہیں ہوتیں، بلکہ وہ ہمیشہ مختلف، خوبصورت اور بہترین طریقوں سے قبول کی جاتی ہیں۔ 🤲🏻✨

منشیات کے مقدمات میں جرحسپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے 2025 SCMR 923 کی روشنی میںذیل میں دیے گئے سوالات منشیات کے مقدمات...
31/07/2026

منشیات کے مقدمات میں جرح
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے 2025 SCMR 923 کی روشنی میں

ذیل میں دیے گئے سوالات منشیات کے مقدمات میں براہِ راست تفتیشی افسر (I.O.)، محرر/انچارج مالخانہ اور فرانزک ماہر سے جرح کے دوران استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

حصہ اول: تفتیشی افسر / برآمد کنندہ افسر سے جرح

دفعہ 20 قانون انسدادِ منشیات 1997 اور پیشگی اطلاع کے متعلق

1۔ کیا آپ کو وقوعہ سے قبل کوئی پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی؟
2۔ کیا اس پیشگی اطلاع کا اندراج رول 22.49 پولیس رولز 1934 کے مطابق رجسٹر نمبر II میں کیا گیا؟
3۔ کیا آپ نے دفعہ 20 قانون انسدادِ منشیات 1997 کے تحت سرچ وارنٹ حاصل کیا؟
4۔ اگر نہیں، تو اس کی کیا وجہ تھی؟ کیا یہ وجہ روزنامچہ میں درج کی گئی؟
5۔ کیا آپ نے موقع پر دو آزاد گواہوں کو شامل کیا؟ اگر ہاں، ان کے نام بتائیں۔

برآمدگی اور قبضہ کے متعلق

6۔ برآمد شدہ منشیات کس ترازو سے تولی گئی؟ کیا اس ترازو کا تصدیقی سرٹیفکیٹ موجود ہے؟
7۔ تین نمائندہ نمونے کب اور کہاں تیار کیے گئے؟ کیا وہ آپ کی موجودگی میں تیار ہوئے یا محرر نے تیار کیے؟
8۔ کیا ہر نمونے پر مقدمہ نمبر، تاریخ، آپ کے اور گواہوں کے دستخط موجود ہیں؟
9۔ نمونے لینے کے بعد باقی مال کو کس نے سیل کیا؟ کیا فارم 22.70 پر نمونہ مہر موجود ہے؟

حصہ دوم: محرر / انچارج مالخانہ سے جرح

2025 SCMR 923 کا بنیادی اصول: محفوظ تحویل (Chain of Custody)

1۔ کیا آپ متعلقہ تھانے کے انچارج مالخانہ ہیں؟
2۔ کیا آپ نے مقدمہ کی ضبط شدہ پراپرٹی وصول کی؟ تاریخ اور وقت بتائیں۔
3۔ کیا اس کا اندراج رجسٹر نمبر XIX میں کیا گیا؟ براہِ کرم رجسٹر عدالت میں پیش کریں۔
4۔ متعلقہ اندراج کا سیریل نمبر کیا ہے؟ کیا اس کی مصدقہ نقل پیش کر سکتے ہیں؟
5۔ کیا لیبارٹری بھیجنے سے قبل رول 22.72 کے مطابق روڈ سرٹیفکیٹ (فارم 10.17) تیار کیا گیا؟
6۔ نمونے لیبارٹری لے جانے والے پولیس اہلکار کا نام، تاریخ اور وقت کیا ہے؟ اس کا اندراج کہاں موجود ہے؟
7۔ کیا لیبارٹری سے واپسی کا روڈ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے؟
8۔ کیا مالخانہ سے لیبارٹری، لیبارٹری سے واپسی اور بعد ازاں عدالت تک مقدمہ کی پراپرٹی کی ہر نقل و حرکت کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے؟
9۔ اگر نہیں، تو کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ 2025 SCMR 923 کی روشنی میں مقدمہ کی محفوظ تحویل ثابت نہیں ہوتی؟

نوٹ: اگر گواہ زبانی یادداشت کا سہارا لے تو آرٹیکل 102 قانونِ شہادت کے تحت اعتراض کیا جائے کہ دستاویزی ثبوت کی موجودگی میں زبانی شہادت قابلِ قبول نہیں۔

حصہ سوم: فرانزک / لیبارٹری کے گواہ سے جرح

1۔ آپ کو پارسل کس شخص نے فراہم کیا؟ کیا اس کے ساتھ روڈ سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا؟
2۔ کیا پارسل وصول کرتے وقت اس کی مہر صحیح اور سالم حالت میں تھی؟
3۔ پارسل وصولی کا اندراج کس رجسٹر میں کیا گیا؟
4۔ تجزیہ مکمل ہونے کے بعد پارسل کس کے حوالے کیا گیا؟ متعلقہ روڈ سرٹیفکیٹ نمبر کیا تھا؟
5۔ کیا آپ اس امر سے اتفاق کرتے ہیں کہ روڈ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی میں Chain of Custody ٹوٹ جاتی ہے، جیسا کہ 2025 SCMR 923 میں قرار دیا گیا؟

حصہ چہارم: ناقص تفتیش سے متعلق جرح

1۔ کیا آپ نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ منشیات ملزم کو کس نے فراہم کی؟
2۔ کیا آپ نے یہ تفتیش کی کہ منشیات کس شخص تک پہنچائی جانی تھیں؟
3۔ کیا آپ نے دفعہ 26 قانون انسدادِ منشیات کے تحت ملزم کے بینک اکاؤنٹس، اثاثوں یا جائیداد کی جانچ کی؟
4۔ کیا آپ نے اصل سپلائر، مینوفیکچرر یا بڑے منشیات فروشوں تک پہنچنے کی کوشش کی؟
5۔ کیا آپ نے اس مقدمہ سے متعلقہ نشہ کے عادی افراد کو تلاش کر کے بحالی مراکز بھیجنے کی کوشش کی؟
6۔ اگر نہیں، تو کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ تفتیش نامکمل رہی اور صرف ایک مبینہ پیڈلر کی گرفتاری تک محدود رہی، جیسا کہ 2025 SCMR 923 میں نشاندہی کی گئی؟

2025 SCMR 923 کی روشنی میں تین اہم قانونی اعتراضات

اول: آرٹیکل 102 قانونِ شہادت
"جناب والا! گواہ مقدمہ کی پراپرٹی کی تحویل زبانی شہادت سے ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ قانون کے مطابق رجسٹر نمبر XIX اور روڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہے۔ ان دستاویزات کے بغیر زبانی شہادت قابلِ قبول نہیں۔"

دوم: آرٹیکل 129(g) قانونِ شہادت
"استغاثہ نے رجسٹر نمبر XIX اور روڈ سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیے، لہٰذا قانون کے مطابق یہ منفی مفروضہ قائم ہوتا ہے کہ اگر یہ دستاویزات پیش کی جاتیں تو استغاثہ کے مؤقف کے خلاف ہوتیں۔"

سوم: محفوظ تحویل ثابت نہ ہونا
"استغاثہ Chain of Custody ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ مقدمہ کی پراپرٹی کب مالخانہ میں جمع ہوئی، کب فرانزک لیبارٹری بھیجی گئی اور کب واپس آئی، اس کا کوئی مستند دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔ لہٰذا مقدمہ کی پراپرٹی کی سالمیت ثابت نہیں ہوتی۔ (2025 SCMR 923)"

عملی مشورہ

گواہ سے صرف "ہاں" یا "نہیں" میں جواب حاصل کریں اور غیر ضروری وضاحت کی اجازت نہ دیں۔ آخر میں گواہ سے یہ اقرار ضرور ریکارڈ کروائیں:

"میں تسلیم کرتا ہوں کہ رجسٹر نمبر XIX اور متعلقہ روڈ سرٹیفکیٹ معزز عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔"

31/07/2026

میرے آنکھوں میں آنسوں آگۓ
جب خدا نے مجھ سے پوچھا

" اَلَسْتُ بِرَبِّکُم"
' کیا میں تمہارا رب نہیں'
میں نے کہا " بَلَا " بے شک آپ ہی ہیں
اس پر خدا نے بڑے لاڈ سے کہا

" فَاَیْنَ تَذْھَبُوْن "

' تو پھر کدھر جا رہے ہو مجھے چھوڑ کر.

Golden Principles of Advocacy — مضبوط کیس کی بنیاد بہترین تیاری ہےوکالت میں کامیاب اور مؤثر Advocacy کا انحصار صرف عدالت...
31/07/2026

Golden Principles of Advocacy —
مضبوط کیس کی بنیاد بہترین تیاری ہے

وکالت میں کامیاب اور مؤثر Advocacy کا انحصار صرف عدالت میں صرف زبردست Arguments کرنے پر نہیں ہوتا، بلکہ اصل کامیابی Case Preparation، Legal Research اور بہترین Drafting میں پوشیدہ ہوتی ہے۔

جب کوئی مقدمہ عدالت میں فائل کیا جائے تو اسے اس انداز میں تیار کیا جانا چاہیے کہ اس کے تمام بنیادی Facts، Legal Grounds، Questions of Law، Applicable Provisions اور Relief Claimed مکمل وضاحت کے ساتھ عدالت کے سامنے موجود ہوں۔ مقدمے کی Drafting اس قدر جامع، مربوط اور قانونی بنیادوں پر مبنی ہونی چاہیے کہ معزز عدالت عالیہ کیس کو پڑھتے ہی یہ سمجھ سکے کہ اصل تنازع کیا ہے، کون سا قانونی اصول لاگو ہوتا ہے، کون سی دفعہ attract کرتی ہے اور کون سی نہیں، اور آخرکار عدالت کو کس قانونی نکتے پر فیصلہ کرنا ہے۔

ایک اچھا وکیل عدالت میں صرف Arguments نہیں کرتا، بلکہ اس سے پہلے ہی اپنے Pleadings اور Case File کے ذریعے عدالت کو یہ بتا دیتا ہے کہ اس کے کیس کی اصل بنیاد کیا ہے۔

کیس تیار کرتے وقت ہمیشہ Supreme Court of Pakistan اور متعلقہ High Courts کے تازہ ترین اور اہم Judgments کو تلاش کرنا اور ان کا حوالہ دینا انتہائی ضروری ہے، خصوصاً وہ فیصلے جو مقدمے کے بنیادی قانونی نکتے کو براہِ راست support کرتے ہوں۔ اہم judgments کے citations کو pleadings میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دورانِ Arguments بھی ان پر reliance کیا جانا چاہیے۔

یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ عدالت کسی مقدمے کی سماعت سے قبل اس کی فائل، pleadings اور available material کا مطالعہ کرتی ہے اور مقدمے کے قانونی نکات پر اپنا ابتدائی ذہنی framework تیار کرتی ہے۔ اس لیے وکیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کیس اس انداز میں تیار کرے کہ عدالت کے لیے Facts، Law اور Relief کو سمجھنا آسان ہو اور مقدمے کا اصل قانونی سوال واضح طور پر سامنے آ جائے۔

Golden Rule of Advocacy:"A well-prepared case requires fewer arguments, because a well-drafted case speaks for itself."

لہٰذا ایک کامیاب وکیل کی پہچان صرف یہ نہیں کہ وہ عدالت میں کتنا اچھا بولتا ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ عدالت میں آنے سے پہلے اپنے کیس کو کتنی گہرائی، تحقیق، محنت اور قانونی بصیرت کے ساتھ تیار کرتا ہے۔

Strong Advocacy begins before the Courtroom — with Strong Preparation, Precise Drafting and Powerful Legal Research.

Sharetoeducate⚖️ اہم قانونی آگاہیبہت سے والدین یہ سمجھتے ہیں کہ عدالتوں کی گرمیوں یا سردیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں سے ...
31/07/2026

Sharetoeducate

⚖️ اہم قانونی آگاہی
بہت سے والدین یہ سمجھتے ہیں کہ عدالتوں کی گرمیوں یا سردیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں سے ملاقات (Visitation) بھی معطل ہو جاتی ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 22 دسمبر 2017 کے نوٹیفکیشن جو کہ آج بھی نافذ العمل ہے کے ذریعے واضح ہدایت دی کہ:
✅ اگست اور دسمبر میں بھی گارڈین کورٹ کے ملاقاتی احکامات معمول کے مطابق نافذ کیے جائیں گے۔
✅ تعطیلات کے دوران ڈیوٹی جج اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملاقات کے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد ہو۔
لہٰذا اگر کوئی والد یا والدہ عدالتی حکم کے باوجود تعطیلات کا بہانہ بنا کر ملاقات سے انکار کرے، تو یہ قانون کے مطابق درست نہیں۔
بچے کا دونوں والدین سے تعلق برقرار رکھنا اس کی فلاح و بہبود کا بنیادی حصہ ہے۔

25/07/2026

انتہائی کمال کا نبوی نسخہ !

اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

یہ صرف 12 الفاظ کی دعا ہے، مگر اس میں ساری دنیا اور آخرت کی بھلائی سمو دی گئی ہے۔ ایک ایک لفظ کو کھول کر دیکھیے:

1. اللَّهُمَّ
- یا اللہ! خاص اللہ کے نام سے شروع، جو سارے ناموں کا سرِ چشمہ ہے۔ اس ایک لفظ میں کامل توحید ہے۔

2. اكْفِنِي
- مجھے کافی کر دیں، بے‌نیاز کر دیں، محفوظ رکھیں، میری حاجت روائی کر دیں۔

- "اکفنی" میں تینوں طرح کی کفایت مانگی گئی:


1. کفایتِ رزق (مال کی)


2. کفایتِ نفس (دل کی)

3. کفایتِ عقل (سوچ کی)

3. بِحَلَالِكَ

- آپ کے حلال سے، یعنی وہ رزق جو آپ کی طرف سے پاک ہو، برکت والا ہو، طیب ہو،،آپ کے حکم کے مطابق ہو۔

- یہاں بندہ یہ کہہ رہا ہے:

"اے اللہ! میرا رزق آپ کے ہاتھ سے ہو، مخلوق کے ہاتھ سے نہیں۔"

4. عَنْ حَرَامِكَ

- آپ کے حرام کردہ امور سے بے‌نیاز کر دیں۔
-

- یہاں صرف "حرام نہ کھانے" کی دعا نہیں، بلکہ تین اعلیٰ درجے مانگے گئے:

1. حرام کی مجبوری نہ ہو
2. حرام کی طرف رغبت نہ ہو

3. حرام کی طرف نظر بھی نہ جائے


یہی وجہ ہے کہ امام غزالی رحمہ اللہ نے فرمایا:


"یہ دعا پڑھنے والا حرام سے اس طرح بچ جاتا ہے جیسے شیر سے بھاگتا ہے۔"

5. وَأَغْنِنِي
- اور مجھے غنیٰ کر دیں، بے‌نیاز کر دیں۔

- غنا دو طرح کا ہوتا ہے:
- غنای مال (دولت)
- غنای نفس (دل کی بے‌نیازی)

اس دعا میں دوسرا غنا مانگا گیا، جو افضل ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا:

"لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، وَلَكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ"
(بخاری، مسلم)

6. بِفَضْلِكَ

- آپ کے فضل سے، نہ کہ میری محنت سے، نہ میری عقل سے، نہ میرے کاروبار سے۔

- یہ لفظ بندے کی عاجزی کی انتہا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے: "اے اللہ! میں کچھ بھی نہیں، سب آپ کا فضل ہے۔"
عَمَّنْ سِوَاكَ

- آپ کے سوا سب سے۔ یعنی: لوگوں سے مانگنے سے بچالیں

- قرض لینے سے بچا لیں
- چاپلوسی کرنے سے بچا لیں

- کسی کے احسان تلے دبنے سے بچا لیں
- دنیا کے کسی طاقتور کے آگے جھکنے سے بچالیں

یہ عزتِ نفس کی آخری حد ہے۔

علماء کی تشریحات

امام غزالی (احیاء العلوم)

یہ دعا قناعت کا سب سے بڑا نسخہ ہے۔ جو اسے پڑھتا ہے، اس کا دل دنیا سے نکل جاتا ہے۔

ابن القیم (عدة الصابرین)

یہ دعا توحیدِ ربوبیت، توحیدِ الوہیت اور توحیدِ اسماء و صفات کا نچوڑ ہے۔

شیخ عبدالقادر جیلانی

جو اس دعا کو صبح و شام 7 بار پڑھے، اللہ اسے حلال سے مالا مال اور حرام سے پاک کر دیتا ہے۔

مولانا اشرف علی تھانوی

یہ دعا پڑھنے سے رزق میں ایسی برکت ہوتی ہے کہ تھوڑا بہت بہت نظر آنے لگتا ہے۔
شیخ البانی

اس دعا کی متعدد صحابہ سے صحت، اسے "متواتر معنوی" بنا دیتی ہے۔

یہ دعا کیوں بہت افضل ہے؟

کیونکہ اس میں بندہ چار سب سے بڑی چیزوں سے نجات مانگ رہا ہے:

1. حرام کی مجبوری

2. حرام کی خواہش

3. مخلوق کی غلامی

4. دل کی تنگدستی

اور چار سب سے بڑی چیزیں طلب کر رہا ہے:

1. حلال کی برکت


2. دل کی قناعت

3. اللہ کا فضل

4. عزتِ نفس

اے اللہ! ہمارے لیے رزقِ حلال کے تمام اسباب آسان فرما دے، اور ہمارے جن بہن بھائیوں کے پاس روزگار نہیں ہے، انہیں اپنے غیب کے خزانو سے بہترین اور باوقار روزگار عطا فرما۔ ان کے لیے حلال و برکت والے راستے کھول دے اور ان کی تمام پریشانیاں دور فرما۔ آمین!

تحفظِ والدین آرڈیننس، 2021(Parents Protection Ordinance, 2021)PLD 2022 Lahore 559"بوڑھے والدین کو ان کے اپنے گھر سے بےدخ...
24/07/2026

تحفظِ والدین آرڈیننس، 2021

(Parents Protection Ordinance, 2021)

PLD 2022 Lahore 559

"بوڑھے والدین کو ان کے اپنے گھر سے بےدخل کرنا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ ایک قابلِ سزا جرم ہے۔ اولاد کو والدین کو ان کے گھر سے نکالنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں۔"

قانونی دفعات کا حوالہ

1. تحفظِ والدین آرڈیننس، 2021 (Parents Protection Ordinance, 2021):

سیکشن 3: اگر کوئی اولاد اپنے والدین کو ان کے گھر سے نکالتی ہے یا ایسا کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو والدین متعلقہ مجاز اتھارٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سیکشن 5: اولاد کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

سیکشن 7: خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

عدالتی تجزیہ

عدالت نے واضح کیا کہ والدین کو ان کے گھر سے نکالنے یا بےدخل کرنے کی کوشش قانوناً قابلِ مواخذہ ہو سکتی ہے۔

اگر والدین نے گھر اولاد کو رہائش کے لیے دیا ہو تو محض رہائش کی اجازت کی بنیاد پر اولاد مستقل قبضے یا ملکیتی حق کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔

قانون والدین کو اپنی رہائش، تحفظ اور وقار کے دفاع کے لیے خصوصی قانونی چارہ جوئی کا حق فراہم کرتا ہے۔

---

متعلقہ قوانین کی روشنی میں قانونی تجزیاتی جائزہ

عدالت: لاہور ہائی کورٹ
فیصلہ: PLD 2022 Lahore 559

مرکزی نکات

عدالت نے والدین کے تحفظ، رہائش اور عزت و وقار کے قانونی حق کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

قانون کے تحت والدین کو مخصوص حالات میں اپنے بچوں کو اپنے زیرِ ملکیت یا قانونی تصرف میں موجود گھر سے بےدخل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔

---

تحفظِ والدین آرڈیننس، 2021 کا قانونی تجزیہ

نافذ العمل: 8 مئی 2021
اجراء: صدرِ پاکستان

اہم دفعات

1. سیکشن 3: والدین کو ان کی رہائش سے غیر قانونی طور پر بےدخل کرنے کے خلاف قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

2. سیکشن 5: مخصوص قانونی شرائط کے تحت والدین کو اپنی اولاد کو گھر خالی کرنے کا نوٹس دینے اور قانونی کارروائی کرنے کا حق فراہم کرتا ہے۔

3. سیکشن 7: قانون یا مجاز اتھارٹی کے حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی نتائج اور سزا کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

4. متعلقہ انتظامی اختیارات: مجاز انتظامی اتھارٹی والدین کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر پولیس کی معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

5. اپیل کا حق: متاثرہ فریق کو قانون میں مقررہ طریقۂ کار کے مطابق متعلقہ فورم پر اپیل یا قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔

---

قانونی اور اخلاقی اہمیت

یہ قانون والدین کے حقوق، رہائش، تحفظ اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ایک اہم قانونی اقدام ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جہاں انہیں اپنی ہی اولاد کی جانب سے بےدخلی، دباؤ یا ناروا سلوک کا سامنا ہو۔

عدالتی نظائر نے بھی والدین کے وقار اور ان کے قانونی حقِ رہائش کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

---

تحفظِ والدین آرڈیننس، 2021 اور عدالتی دائرۂ اختیار

تحفظِ والدین آرڈیننس، 2021 کے تحت پیدا ہونے والے مخصوص حقوق اور کارروائیاں عمومی طور پر Family Courts Act, 1964 کے روایتی دائرۂ اختیار سے مختلف قانونی نوعیت رکھتی ہیں۔

1. Family Courts Act, 1964 کے تحت دائرۂ اختیار

فیملی کورٹس بنیادی طور پر ان معاملات کی سماعت کرتی ہیں جو Family Courts Act, 1964 کے Schedule میں شامل ہیں، مثلاً:

- نان و نفقہ (Maintenance)
- حضانت و ملاقات (Custody and Visitation)
- نکاح، فسخِ نکاح اور خلع
- حق مہر
- جہیز اور بعض دیگر ازدواجی و خاندانی معاملات

تحفظِ والدین یا والدین کو بالغ اولاد سے تحفظ فراہم کرنے کے معاملات کے لیے متعلقہ خصوصی قانون میں علیحدہ قانونی طریقۂ کار فراہم کیا جا سکتا ہے۔

---

2. Parents Protection Ordinance, 2021 کے تحت کارروائی

یہ ایک خصوصی قانون (Special Statute) ہے، جس کے تحت متعلقہ مجاز اتھارٹی کو مخصوص اختیارات دیے گئے ہیں۔

والدین، قانون میں بیان کردہ حالات میں، اولاد کی جانب سے بےدخلی یا دیگر خلاف ورزیوں کی صورت میں متعلقہ مجاز اتھارٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مجاز اتھارٹی قانون کے مطابق:

- انکوائری کر سکتی ہے؛
- متعلقہ فریقین کو سن سکتی ہے؛
- گھر خالی کرنے یا دیگر مناسب احکامات جاری کر سکتی ہے؛
- ضرورت کے مطابق پولیس یا انتظامیہ کی معاونت حاصل کر سکتی ہے۔

---

اگر والدین کو عدالت سے رجوع کرنا ہو؟

کیس کے حقائق اور مطلوبہ ریلیف کے مطابق مختلف قانونی راستے دستیاب ہو سکتے ہیں، مثلاً:

- خصوصی قانون کے تحت مجاز اتھارٹی سے رجوع؛
- ملکیت، قبضہ یا دیگر سول حقوق کے تنازع کی صورت میں مجاز سول عدالت سے رجوع؛
- کسی انتظامی حکم یا سرکاری کارروائی کے خلاف آئینی دائرۂ اختیار کے تحت متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع؛
- تشدد، دھمکی، جبر یا کسی فوجداری جرم کی صورت میں پولیس اور متعلقہ فوجداری قانون کے تحت کارروائی۔

مختصر نتیجہ

تحفظِ والدین سے متعلق کسی مقدمے میں درست فورم کا تعین مطلوبہ ریلیف، جائیداد کی ملکیت، فریقین کے قانونی حقوق اور متعلقہ خصوصی قانون کی بنیاد پر کیا جانا ضروری ہے۔ Family Court، Civil Court، انتظامی اتھارٹی اور Constitutional Court کے دائرۂ اختیار کو ایک دوسرے سے الگ رکھتے ہوئے ہر مقدمے کے حقائق کے مطابق قانونی چارہ جوئی اختیار کی جانی چاہیے۔

20/07/2026

اپنے اعمال اتنے نیک رکھو کہ
جب بھی کوئی آپ سے یہ کہے کہ
" اللّٰہ آپ کا کیا ضرور لوٹائے گا "
تو یہ دُعا لگے بددُعا نہیں۔

Address

95 Jail Road Jinnah Colony
Bahawalnagar
62300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Khurram Javed Adv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share