26/04/2026
🗳️ ووٹ کا تقدس، ہمارا عزم!
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے زیرِ اہتمام ایک اہم اور خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معزز چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر، جسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
موضوع: "ووٹ کا تقدس، انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت اور سیاسی کارکن کا کردار"
آئیے! ایک باشعور شہری ہونے کے ناطے اس سیشن کا حصہ بنیں اور آزادانہ و شفاف انتخابی عمل کی ترویج میں اپنا کردار ادا کریں۔ خصوصاً خواتین کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت ہی ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔
📍 مقام: شیرِ کشمیر کانفرنس ہال، لائرز کمپلیکس، DHQ کمپلیکس، باغ
📅 تاریخ: 27 اپریل 2026ء
🕚 وقت: صبح 11:00 بجے