27/12/2022
ظلم کی انتہاء محکمہ صحت عامہ میں چند تعلیم مخالف تعلیم دشمن ، شر پسند عناصر تنظیم کا لوگو لگا کر محکمہ صحت عامہ کے آفیسرز کو بلیک میل کر رہےہیں ۔ جو کہ محکمہ صحت کے لیے دھبہ ہیں جن کو الف ب کا پتا نہیں ۔وہ تعلیم یافتہ ،پڑھے لکھے اور پروفیشنل ڈگری کے حامل گریجویٹس کی مخالفت کر کے اپنی منفی سوچ کا ثبوت پیش کر رہے ہیں ۔ہم جناب وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر صحت عامہ ،چیف سکریٹری اور سکریٹری صحت عامہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے جو تعلیم یافتہ لوگوں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں ۔اور یہ بھی گزارش کرتے ہیں کہ یونیورسٹی آف آزاد کشمیر نے اس وقت پروفیشنل ڈگری میڈیکل ٹیکنالوجی میں سیکڑوں کی تعداد میں فارغ التحصیل بچے اور بچیاں جنہوں نے لاکھوں کے حساب سے فیسز ادا کی ہیں ۔ان کا کوئی سروس سٹرکچر آزاد کشمیر میں موجود نہیں ہے ۔ لہٰذا ان بچے اور بچیوں کے سروس/جاب کے لیے پوسٹیں تخلیق فرمائی جائیں ۔ حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں. قابل عزت جناب وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان الائیڈ ہیلتھ گریجویٹس کے مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس ریاست کے ھیلتھ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا سکے. اور میڈیا سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ حق کی آواز بنیں اور اس مسئلے کو ہر فورم پر اجاگر کریں شکریہ.
Regards:
Young Allied Health professionals Association AJ&K
Sardar Tanveer Ilyas Khan Civil Society Muzaffarabad Faculty of Health and Medical Sciences,UAJK Deputy Commissioner Office Muzaffarabad Young Allied Health Professionals Association AJK Young Allied Health Professionals Association of Pakistan Faculty of Allied Health & Medical Sciences Ajk University Muzaffarabad Kashmir News Ajk news Health Department AJ&K ھیلتھ نیوز آزاد کشمیر بول نیوز اے جے کے Muzaffarabad News Muzaffarabad News Mirpur Institute of Medical Sciences - MIMS Info AJK Khadim-e-Aala خادم اعلی، مظفرآباد