Raja Sohrab Adv Official

Raja Sohrab Adv Official Member District Council Bagh , Lawyer High Court

صدر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو تحصیل دھیرکوٹ راجہ سہراب ایڈوکیٹ نے سرپرست اعلیٰ پولنگ سٹیشن بہک کوٹلی اور سینئر ممبر ...
28/04/2026

صدر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو تحصیل دھیرکوٹ راجہ سہراب ایڈوکیٹ نے سرپرست اعلیٰ پولنگ سٹیشن بہک کوٹلی اور سینئر ممبر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو یونین کونسل کوٹلی رینگولی راجہ اسلم خان صاحب کے گھر جا کر ان کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس کے بعد راجہ وسیم کی والدہ محترمہ کی وفات پر بھی ان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں وکشمیر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے چلندراٹ یاسین اکرم کے بیٹے کی وفات پر ...
20/04/2026

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں وکشمیر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے چلندراٹ یاسین اکرم کے بیٹے کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر صدر عوامی دست و بازو یونین کونسل ملوٹ راجہ سلیم صاحب، عرفان انقلابی صاحب ، سبیل صاحب، ظہیر صاحب، جاوید اکبر صاحب، حبیب صاحب اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔۔۔
#ایڈمن پوسٹ

پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران پ...
08/04/2026

پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کی طرف سے مصالحتی کردار ادا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قیادت اور افواجِ پاکستان خطے میں امن کی داعی ہیں۔
پاکستانی جرنیلوں کی دانشمندانہ حکمتِ عملی، دور اندیشی اور سفارتی بصیرت قابلِ تحسین ہے جنہوں نے جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ ایسے اقدامات نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان امن، استحکام اور بھائی چارے کا خواہاں ملک ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان آئندہ بھی اسی طرح عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ
ممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں کشمیر عوامی دست و بازو آزاد کشمیر

موہڑہ بٹھارہ ممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے مفتی مسرت عباسی کی اہلیہ...
05/04/2026

موہڑہ بٹھارہ
ممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے مفتی مسرت عباسی کی اہلیہ اور جنرل سیکرٹری عوامی دست و بازو یونین کونسل چمیاٹی تصور عباسی کی بھابھی محترمہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی۔۔۔
اللّٰہ پاک مرحومہ کی کامل بخشش فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین۔
اس موقع پر چیئرمین عوامی دست و بازو ساجد اقبال، سرپرست اعلیٰ عوامی دست و بازو سردار انقلاب عباسی، سیکرٹری جنرل عنصر شہزاد عباسی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاری صیاد فاروقی، صدر یونین کونسل چمیاٹی رضوان نعیم ایڈووکیٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

04/04/2026

اپوزیشن اتحاد کو دھیرکوٹ کی تین یونین کونسل میں کامیابی ملی۔۔۔
وائس چیئرمین ہل سرنگ کی سیٹ پر مقصود حسین صاحب
چیئرمین یونین کونسل سیسر کلس عادل شمیم صاحب
چیئرمین یونین کونسل مکھیالہ نسیم حجازی صاحب
خالی ہونی والی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

تمام عہدیداروں کو مبارکباد
اللہ تعالیٰ خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر عوامی دست و بازو باغ راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے دھیرکوٹ کے علاقے سنگڑھ بٹھارہ سے تعلق رکھنے وا...
04/04/2026

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر عوامی دست و بازو باغ راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے دھیرکوٹ کے علاقے سنگڑھ بٹھارہ سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے سینئر رہنما مفتی مسرت صاحب کی اہلیہ کے راولپنڈی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دردناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایک خاتون جو اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے جا رہی تھیں، ان کا اس طرح بے دردی سے قتل کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
راجہ سہراب ایڈووکیٹ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

01/04/2026

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر عوامی دست و بازو باغ راجہ سہراب ایڈووکیٹ نے چلندراٹ کے رہائشی راجہ صدیق صاحب کی اہلیہ اور راجہ نور خان المعروف بنگالی بابا کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ وہ ایک نیک، بااخلاق اور ملنسار خاتون تھیں جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ آمین۔

غازی آبادممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے راجہ ذوہیب اکسیر کی رسمِ حنا...
26/03/2026

غازی آباد
ممبر ضلع کونسل باغ و صدر جموں و کشمیر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے راجہ ذوہیب اکسیر کی رسمِ حنا (مہندی) کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ نے راجہ ذوہیب اکسیر کو نکاح کی دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین عوامی دست و بازو ساجد اقبال، قاری آصف اقبال، چیئرمین سیسر کلس حافظ عادل شمیم و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین عوامی دست و بازو راجہ ارشد صاحب و سردا...
25/03/2026

ممبر ضلع کونسل باغ و صدر عوامی دست و بازو راجہ سہراب احمد ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین عوامی دست و بازو راجہ ارشد صاحب و سردار نئیر عباسی💞

ارجہ بیلہ87 گروپ کی طرف سے گرینڈ آٹو شو میں شرکت ۔۔۔اس موقع پر مشیر حکومت سردار احمد صغیر سے ملاقات۔۔۔سردار بابر عباسی ،...
24/03/2026

ارجہ بیلہ
87 گروپ کی طرف سے گرینڈ آٹو شو میں شرکت ۔۔۔اس موقع پر مشیر حکومت سردار احمد صغیر سے ملاقات۔۔۔
سردار بابر عباسی ، راجہ عمر، سردار عامر عباسی، راجہ جنید افسر اور فہد خورشید کو بہترین ایونٹ کروانے پر مبارکباد 💕

Eid Mubarak ❤️
21/03/2026

Eid Mubarak ❤️

عید الفطر مبارک اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کے روزے، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، آس...
20/03/2026

عید الفطر مبارک
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کے روزے، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، آسانیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔
عید کا یہ پُرمسرت موقع آپ کے لئیے امن محبت اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین۔

Address

Bagh

Telephone

+923178085783

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Sohrab Adv Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Raja Sohrab Adv Official:

Share