Malik Law Associates Abbottabad

Malik Law Associates Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malik Law Associates Abbottabad, Legal Service, Abbottabad.

Malik Law Associates provide all kind of legal services/representation in Criminal, Civil & Family cases at every forum like Lower Courts, High Court and Supreme Court as per the requirements of our clients
Your trust is everything for us!

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کے خلاف  FIR کے احکامات معطل ۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج-VI, ایبٹ آباد کا FIR بر خلاف اسسٹنٹ کمشنر ثنا فاط...
27/01/2026

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کے خلاف FIR کے احکامات معطل ۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج-VI, ایبٹ آباد کا FIR بر خلاف اسسٹنٹ کمشنر ثنا فاطمہ کا فیصلہ کالعدم قرار۔
مورخہ 16/01/2026 کو شاہ زمان ولد میر عبدلجلیل سکنہ اسلم کوٹ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد کی مدعیت میں دائر کی گئی 22-A کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے برخلاف اہلکاران TMA اور اسٹنٹ کمشنر کے خلاف FIR درج رجسٹرڈ کرنے کے احکامات صادر فرماۓ تھے۔جن احکامات کو ہائ کورٹ میں چیلینج کیا گیا تھا۔جو آج مورخہ 27/01/2026 کو ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں اور زبیر احمد تنولی ایڈوکیٹ ہائ کورٹ کی معاونت سے "ملک حیدر علی ایڈوکیٹ ہائ کورٹ" کے دلائل سننے کے بعد پشاور ہائ کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ڈویژنل بینچ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلے پر عمل درامد سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

مشہور چنیالی /لورہ بازار اقدامِ قتل کیس — بیٹی کا اپنے خاوند کی ایماء پر اپنے والد محمد حنیف پر اقدام قتل کی دعویداری۔۔۔...
14/01/2026

مشہور چنیالی /لورہ بازار اقدامِ قتل کیس —
بیٹی کا اپنے خاوند کی ایماء پر اپنے والد محمد حنیف پر اقدام قتل کی دعویداری۔۔۔ ملزم محمد حنیف باعزت بری۔۔۔
اقدامِ قتل کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد حنیف کو باعزت بری کر دیا۔
ملزم محمد حنیف کی جانب سے معروف قانون دان ملک امجد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے فرزند نوجوان وکیل ملک حیدر علی اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے مقدمہ کی پیروی کی اور اپنی قانونی مہارت سے استغاثہ کے پیش کردہ چشم دید گواہان و دیگر گواہان کو عدالت میں جھوٹا ثابت کرنے میں کامیاب رہے، جس کے باعث استغاثہ کا مقدمہ ثابت نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ نامزد ملزم پرائمری سکول کا استاد ہے جس کی بیٹی نے اول والدین کی مرضی اور منشا کے بغیر کورٹ میرج کی اور بعد ازاں اپنے اس فعل کو چھپانے کے لیے والد پر اقدام قتل کی جھوٹی دعویداری کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب نے ریکارڈ پر موجود شواہد اور قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ملزم کو مقدمہ علت نمبر 22 زیر دفعہ 324/34 تھانہ لورہ میں باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

"Honored & blessed to secure a favorable bail order in Murder Case of Police Station Narra Tehsil Havelian District Abbo...
10/12/2025

"Honored & blessed to secure a favorable bail order in Murder Case of Police Station Narra Tehsil Havelian District Abbottabad,
from the Supreme Court ” ⚖️
ALLHAMDULILAH!
10/12/2025

اسلام اباد ہائی کورٹ اسلام آباد: کیس سرفراز قمر ڈاہا بنام چیف سکاؤٹ صدر پاکستان جو اج مورخہ 28- 11- 2025 کو جسٹس خادم حس...
28/11/2025

اسلام اباد ہائی کورٹ اسلام آباد:
کیس سرفراز قمر ڈاہا بنام چیف سکاؤٹ صدر پاکستان جو اج مورخہ 28- 11- 2025 کو جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس میں جعلی طور پر منعقد کیے گئے الیکشن محررہ 10 -10- 2025 جس میں امان اللہ کنرانی نے سرفراز قمر ڈاہا اور نیک اختر کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر جعلی الیکشن منعقد کروا کر خود کو چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسییشن کا چیف کمشنر گردانا۔
پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے اساتذہ جن میں جناب توقیر الاسلام صاحب جناب شکیل صاحب جناب طلعت محمود صاحب اور دیگر جن کو غیر قانونی طور پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا تھا اور منجانب ناصر عباس صاحب ممبر نیشنل کونسل اسلام اباد بوائے سکاؤٹ ایسوسییشن کی جانب سے ہزارہ کے معروف قانون دان ملک امجد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی سرپرستی میں ملک حیدر علی اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے مضبوط اور قانونی دلائل پیش کیے جو عدالت نے دیگر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کمرہ عدالت میں ہی سرفراز کمر ڈاہا اور محمد نیک اختر کی رٹ پٹیشن نمبری 4648/2025 اور 3567/2025 کو خارج کرتے ہوئے جناب جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو احکامات صادر کیے کہ وہ چیف کمشنر کے الیکشن جلد سے جلد کروائیں تاکہ زبردستی نکالے گئے
اساتذہ کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔
شکر الحمدللہ 🙏

""بیوی کو ذبح کر کے قتل کرنے والے ملزم کی سزا ہائ کورٹ سے بھی برقرار"" مورخہ 26- 11- 2025 کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد ب...
27/11/2025

""بیوی کو ذبح کر کے قتل کرنے والے ملزم کی سزا ہائ کورٹ سے بھی برقرار""
مورخہ 26- 11- 2025 کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد بینچ کے ڈویژنل بینچ جس کی سربراہی جسٹس صادق علی اور ہمراہی جسٹس سید مدثر امیر صاحب کر رہے تھے جس میں ملزم عبدالوہاب ولد عبداللطیف ساکنہ بٹگرام جس نے 24 جون 2023 کو اپنی زوجہ مسمات ع کو اپنے گھر میں چھری سے ذبح کر کے قتل کر دیا تھا جس کو عدالت ایڈیشنل سیشن جج IV ہری پور نے ٹرائل مکمل ہونے پر عمر قید کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا تھا جس کے خلاف ملزم عبدالوہاب ولد عبدالطیف نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد بینچ میں اپیل دائر کی تھی جس میں مدعی برادر مقتولہ کی جانب سے ہزارہ کے معروف اور سئنیر قانون دان ملک امجد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی سرپرستی میں ملک حیدر علی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور زبیر احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوۓ سزا بحال رکھنے کے حکم صادر فرمایا ۔
سول سوسائٹی اور علاقہ کی ذمہ داران نے ملک لأ ایسوسییٹس کے وکلاء کو انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اور کامیابی پر مبارکباد دی عدالتی فیصلے کو سراتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے معاشرے میں سفاکیت کی نفی کرنے کے لیے مثال بنتے ہیں۔۔۔
شکر الحمدللہ رب العالمین۔۔۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد بینچ نے مورخہ24/11/2025 کو محمد اشفاق ولد اورنگزیب کی ضمانت منظور کر دی۔باغ بانڈی کے مقدمہ درج...
27/11/2025

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد بینچ نے مورخہ24/11/2025 کو محمد اشفاق ولد اورنگزیب کی ضمانت منظور کر دی۔
باغ بانڈی کے مقدمہ درج شدہ تھانہ بگنوتر مقدمہ علت نمبر 2025/96 زیر دفعہ 302 324 148 149کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس میں ملزم کی جانب سے ملک لا ایسوسی ایٹس اور ہزارہ کے سینیئر قانون دان ملک امجد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور معاونت ملک حیدر علی ایڈوکیٹ،اور زبیر احمد تنولی ہائی کورٹ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے محمد اشفاق کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا یاد رہے کہ یہ گاؤں باغ بانڈی کا مقدمہ ہے جس میں ہر دو فریقین کی جانب سے کئی ایف ائی ار درج ہو چکی ہیں اور ملزم محمد اشفاق اس مقدمہ کا مرکزی ملزم تھا۔

Senior member of District Bar Association Abbottabad Mr.Malik Amjad Ali Advocate Supreme Court of Pakistan as Guest of H...
01/10/2025

Senior member of District Bar Association Abbottabad Mr.Malik Amjad Ali Advocate Supreme Court of Pakistan as Guest of Honour in Government Model High School, Havelian.

ملک لاء ایسوسی ایٹ کی جانب سے ملک لاء کے نوجوان وکیل زبیر احمد تنولی ایڈوکیٹ کو جنم دن کی بہت بہت مبارک ہو۔
25/06/2025

ملک لاء ایسوسی ایٹ کی جانب سے ملک لاء کے نوجوان وکیل زبیر احمد تنولی ایڈوکیٹ کو جنم دن کی بہت بہت مبارک ہو۔

ملک لاء ایسوسی ایٹس کے نام ایک اور بڑااعزاز ۔تھانہ حویلیاں کے مقدمہ نمبر 160 /2014 زیر دفعہ PPC 302 /324 ۔ برخلاف ملزم ع...
26/05/2025

ملک لاء ایسوسی ایٹس کے نام ایک اور بڑااعزاز ۔
تھانہ حویلیاں کے مقدمہ نمبر 160 /2014 زیر دفعہ PPC 302 /324 ۔ برخلاف ملزم عاصم ولد بنارس جو کے 18 ماہ سے پابند سلاسل تھا کو آج عدالت ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں نے دوران ٹرائل ملزم عاصم کے وکلأ کے مضبوط دلائل سننے کے بعد باعزت بری کرنے کے احکامات صادر فرما دیے
یاد رہے کہ ملزم عاصم کی طرف سے ملک لاء ایسوسی ایٹ کے نوجوان وکیل ملک حیدر علی اعوان ایڈوکیٹ ہائ کورٹ نے پیروی مقدمہ کرتےہوئے مقدمہ سے باعزت بری کروایا جبکہ مقدمہ کی نگرانی ہزارہ کے نامور قانون دان جناب ملک امجد علی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور معاونت زبیر احمد تنولی ایڈووکیٹ ہائ کورٹ نے کی ⚖️

حویلیاں بار کی عہدیدران اور ممبران ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ کے لائسنس کی مبارک باد دیتے ہوۓ۔
22/04/2025

حویلیاں بار کی عہدیدران اور ممبران ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ کے لائسنس کی مبارک باد دیتے ہوۓ۔

ملک لاء ایسوسی ایٹ کے نام ایک بڑا اعزاز ۔ملک لاء کے بانی جناب ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر...
20/04/2025

ملک لاء ایسوسی ایٹ کے نام ایک بڑا اعزاز ۔
ملک لاء کے بانی جناب ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر دعاگو ہیں کے اللہ پاک ملک لاء کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے اور ملک لاء فرم کے جملہ ممبران کی عزتوں میں مزید اضافہ فرماۓ۔

ملک لاء ایسوسی ایٹس کے سئنیر قانون دان ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد ۔رسول خان ایڈوکیٹ صدر ڈس...
12/04/2025

ملک لاء ایسوسی ایٹس کے سئنیر قانون دان ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد ۔رسول خان ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار بٹگرام کو مبارک باد دیتے ہوۓ۔

Address

Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923143367454

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Law Associates Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category