05/06/2026
🚨 پروفیسر کو “MS Office” اور “Excel” والی CV بھیجنا بند کریں! ❌📄
(PhD اور Masters by Research کے لیے Academic CV بنانے کا اصل طریقہ)
ایک تلخ حقیقت سن لیں… اور اسے دل پر لگانا ہے، برا نہیں ماننا! 😉
دنیا کا کوئی بھی پروفیسر آپ کی CV کو پہلی نظر میں صرف 5 سے 10 سیکنڈ دیتا ہے۔ اگر انہی چند سیکنڈز میں اس کی نظر ان چیزوں پر پڑی:
* ❌ MS Office / Microsoft Word
* ❌ Internet Browsing
* ❌ Team Player / Hard Working
…تو یقین مانیں، اکثر کیسز میں آپ کی ای میل وہیں بند (Close) ہو جاتی ہے۔
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
⚠️ آپ غلطی کہاں کر رہے ہیں؟
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬न्स
بھائیو اور بہنو! آپ کسی آفس اسسٹنٹ، کلرک یا ڈیٹا انٹری کی جاب کے لیے اپلائی نہیں کر رہے۔ آپ ایک Research Degree کے لیے پروفیسر کو یہ یقین دلانے جا رہے ہیں کہ:
🎯 "میں آپ کی لیب کے فنڈڈ پروجیکٹس کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہوں!"
پروفیسر کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو ایکسل شیٹ بنانی آتی ہے یا نہیں۔ وہ صرف یہ 4 چیزیں دیکھتا ہے:
1. کیا آپ کو ریسرچ ٹولز (Research Tools) استعمال کرنے آتے ہیں؟
2. کیا آپ نے ماضی میں کوئی ریلیونٹ پروجیکٹس کیے ہیں؟
3. کیا آپ کو اس کی فیلڈ کی بنیادی سمجھ ہے؟
4. کیا آپ اس کی لیب کے ماحول میں فٹ بیٹھتے ہیں؟
ہمارے اسٹوڈنٹس سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ سے کوئی بھی فینسی، رنگ برنگا ٹیمپلیٹ اٹھایا، اس میں اپنی انفارمیشن بھری اور وہی ایک سی وی 50 الگ الگ پروفیسرز کو چپکا دی! کبوتر اڑا دیا کہ کہیں تو تکا لگے گا۔ ایسے تکے نہیں لگتے یارو! 🤦♂️
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
💡 یاد رکھیں: اکڈیمک سی وی ڈیزائن سے نہیں، ریلیونس سے بکتی ہے!
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
آسٹریلیا سمیت دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں رنگ برنگی نہیں بلکہ:
* ✅ بالکل سمپل (Simple)
* ✅ بلیک اینڈ وائٹ (Black & White)
* ✅ صاف ستھری (Clean)
* ✅ اور پروفیسر کے حساب سے ٹیلرڈ (Tailored) سی وی سب سے کامیاب سمجھی جاتی ہے۔
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🛠️ پروفیسر سے "YES" سننے کے لیے CV کو یوں بدلیں:
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1️⃣ ہر پروفیسر کے لیے سی وی کو 'ٹیلر' (Modify) کریں
اگر ایک پروفیسر Water Treatment پر کام کر رہا ہے اور دوسرا Solar Energy پر، تو دونوں کو ایک ہی سی وی کیوں؟
* ای میل بھیجنے سے پہلے پروفیسر کی Lab Website، اس کے Recent Publications، اور کرنٹ پروجیکٹس لازمی دیکھیں۔ پھر اپنی سی وی میں ان سے ملتے جلتے کی ورڈز شامل کریں۔
2️⃣ سوفٹ سکلز کم، اور 'ٹیکنیکل سکلز' زیادہ لکھیں
آج ہی اپنی سی وی سے "Communication Skills" اور "MS Office" جیسے گھسے پٹے الفاظ نکالیں اور ان کی جگہ وہ چیزیں لکھیں جو ریسرچ میں کام آتی ہیں، جیسے:
* ✔ Coding/Software: Python, PyTorch, MATLAB, ANSYS, SPSS, GIS
* ✔ Core Skills: Lab Techniques, Field Trial Experience, Statistical Analysis, Molecular/Analytical Instruments.
3️⃣ اپنے Thesis/Projects کو پروفیسر کے کام سے جوڑیں
اپنے فائنل ایئر پروجیکٹ (FYP) یا تھیسس کا صرف نام مت لکھیں۔ اس کے نیچے 2 سے 3 بلٹ پوائنٹس میں وہ Keywords استعمال کریں جو وہ پروفیسر اپنی ریسرچ پیپرز میں استعمال کرتا ہے۔ جب وہ دیکھے گا کہ آپ کا کام اس کے کام سے ملتا جلتا ہے، تو وہ فوراً سوچے گا: "یہ اسٹوڈنٹ تو پہلے ہی میری فیلڈ کو سمجھتا ہے، اسے لیب میں رکھنا فائدہ مند ہوگا!"
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
📢 اب ذرا سچ سچ بتائیں… 👀
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ایمانداری سے نیچے کمنٹ میں بتائیں، آپ میں سے کتنے لوگوں کی CV میں ابھی بھی MS Office، Internet Browsing یا Team Player لکھا ہوا ہے؟
شرمانا چھوڑیں، غلطی مانیں اور اسے آج ہی ٹھیک کریں! اگر اس حوالے سے کوئی سوال ہے تو نیچے کمنٹ کریں، میں گائیڈ کر دوں گا۔ 👇