Dr. Madhatullah Khan Sherwani

Dr. Madhatullah Khan Sherwani Page of References (Quran and Sunnah)

https://youtu.be/mVAV-NG_piISurat No 42 : سورة الشورى - Ayat No 23 👈یہ ہے وہ چیز جس کی خوش 👍خبری اللہ اپنے بندوں کو دیتا...
03/06/2026

https://youtu.be/mVAV-NG_piI

Surat No 42 : سورة الشورى - Ayat No 23
👈یہ ہے وہ چیز جس کی خوش 👍خبری اللہ اپنے بندوں کو دیتا ہے 👍جنہوں نے مان لیا اور 👍نیک عمل کیے ۔
👈اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )، ان لوگوں سے کہہ دو کہ میں اس کام پر تم سے کسی 👍اجر کا طالب نہیں ہوں،
👈البتہ 👍قرابت کی 👍محبت 👍ضرور چاہتا ہوں۔
👈جو کوئی بھلائی کمائے گا ہم اس کے لیے اس بھلائی میں خوبی کا اضافہ کر دیں گے ۔
👈بے شک اللہ بڑا درگزر کرنے والا قدر دان ہے۔

حضرت زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک روز مکہ اور مدینہ کے درمیان 👍پانی کی جگہ پر 👍خم نامی مقام پر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں 👍خطبہ ارشاد فرمایا ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی ، وعظ و نصیحت کی پھر فرمایا :
👈’’ امابعد ! لوگو ! سنو ! میں بھی انسان ہوں ، قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد آئے اور میں اس کی بات قبول کر لوں ،
👈میں تم میں 2 عظیم چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ،
👈ان دونوں میں سے 1 پہلی چیز 👍اللہ کی کتاب ہے ،
👈اس میں ہدایت اور نور ہے ،
👈تم اللہ کی کتاب کو پکڑو اور اس سے تمسک اختیار کرو ۔‘‘
آپ نے اللہ کی کتاب (پر عمل کرنے) پر ابھارا اور اس کے متعلق ترغیب دلائی ،
👈پھر فرمایا :2 ’’ (دوسری چیز) میرے 👍اہل بیت ،
👈میں اپنے اہل بیت کے متعلق تمہیں اللہ سے 👍ڈراتا ہوں ،
👈اپنے اہل بیت کے متعلق میں تمہیں اللہ سے ڈراتا ہوں ۔‘‘
👈ایک دوسری روایت میں ہے :
👈’’ اللہ کی کتاب ، وہ اللہ کی 👍رسی ہے ، جس نے اس کی 👍اتباع کی وہ 👍ہدایت پر ہے ، اور جس نے اسے 👍چھوڑ دیا وہ 👍گمراہی پر ہو گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Mishkat ul Masabeeh 6140 Status: صحیح
امام ابن حبان رحمه الله نقل کرتے ہیں:
ابو سعید خدری‌ؓ سے مروی ہے کہ 👇رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
👈اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو کوئی 👍اہل بیت سے بغض رکھے گا اللّٰه اسے 👍آگ میں داخل کرے گا۔

[صحيح ابن حبان ج١٥ ص٤٣٥ رقم حديث ٦٩٧٨ - ط. مؤسسة الرسالة، وقال الشيخ شعيب الأرنؤوط: ”إسناده حسن“]

Rasoolوَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ:...

https://youtu.be/G1nQX-xVlhoحضرت بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، 👈نبی ﷺ عید الفطر کے روز کچھ کھا کر عید گاہ جایا کرتے تھے اور 👈ع...
28/05/2026

https://youtu.be/G1nQX-xVlho
حضرت بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ،
👈نبی ﷺ عید الفطر کے روز کچھ کھا کر عید گاہ جایا کرتے تھے اور
👈عید الاضحی کے روز نماز عید پڑھنے کے بعد کچھ کھایا کرتے تھے ۔
، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
Mishkat ul Masabeeh 1440 Status: صحیح

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

https://youtu.be/Ub5ciUDZlPUحضرت انس   ؓ  بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ’’ بسم اللہ و اللہ اک...
27/05/2026

https://youtu.be/Ub5ciUDZlPU
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ’’ بسم اللہ و اللہ اکبر ‘‘ پڑھ کر اپنے دست مبارک سے چتکبرے ، سینگوں والے دو مینڈھے ذبح کیے ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ان کے پہلو پر اپنا قدم رکھا اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پڑھ رہے تھے :
👈((بسم اللہ و اللہ اکبر)) ۔ متفق علیہ ۔
Mishkat ul Masabeeh 1453 Status: صحیح

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم فرمایا جس کی ٹانگیں ، پیٹ اور آنکھیں سیاہ تھیں ، اسے آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا تاکہ آپ اسے قربان کریں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ عائشہ ! چھری لاؤ ۔‘‘ پھر فرمایا :’’ اسے پتھر پر تیز کرو ۔‘‘ میں نے ایسے ہی کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چھری پکڑ کر مینڈھے کو لٹایا اور ذبح کرنے کا ارادہ فرمایا تو یوں دعا کی :
👈’’ اللہ کے نام پر ، اے اللہ ! 👍اسے محمد (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) ، 👍آل محمد اور امت محمد کی طرف سے قبول فرما ۔‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ذبح کیا ۔ رواہ مسلم ۔
Mishkat ul Masabeeh 1454 Status: صحیح

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عید الاضحی کے روز سینگوں والے چتکبرے دو خصی مینڈھے ذبح کیے ، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں قبلہ رخ کیا تو یہ دعا پڑھی :’’ بے شک میں نے ابراہیم جو کہ یکسو تھے کے دین پر ہوتے ہوئے اپنے چہرے کو اس ذات کی طرف متوجہ کیا جس نے زمین و آسمان کو پیدا فرمایا ، اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ، بے شک میری نماز ، میری قربانی ، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے لیے ہے جو کہ تمام جہانوں کا پروردگار ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے ، اور میں مسلمانوں (اطاعت گزاروں) میں سے ہوں ، اے اللہ ! (یہ قربانی کا جانور) تیری عطا ہے اور تیرے ہی لیے ہے ، اسے محمد (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) اور ان کی امت کی طرف سے قبول فرما ، اللہ کے نام سے اور اللہ بہت بڑا ہے ۔‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ذبح فرمایا ۔ احمد ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، دارمی ۔ اور احمد ، ابوداؤد اور ترمذی کی روایت میں ہے : آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے دست مبارک سے ذبح کیا ، اور یہ دعا پڑھی :’’ اللہ کے نام سے ، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، اے اللہ ! یہ میری اور میری امت کے اس شخص کی طرف سے ہے جس نے قربانی نہیں کی ۔‘‘
Mishkat ul Masabeeh 1461 Status: ضعیف

حضرت شداد بن اوس ؓ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض کر دیا ہے ، جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو ۔ جب تم ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو ، تم میں سے ہر ایک اپنی چھری تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Mishkat ul Masabeeh 4073 Status: صحیح

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

https://youtu.be/mINxHWJDhfMابن ابی شیبہ, کتاب: جمعہ کا بیانباب: تکبیرات تشریق کا وقتحدیث نمبر: 5677) حضرت ابو عبد الرحم...
27/05/2026

https://youtu.be/mINxHWJDhfM
ابن ابی شیبہ, کتاب: جمعہ کا بیان
باب: تکبیرات تشریق کا وقت
حدیث نمبر: 5677) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی یوم عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد سے آخری یوم تشریق کی نماز تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔

حدیث نمبر: 5678) حضرت عمیر بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت علی یوم عرفہ کو فجر کی نماز سے لے کر آخری یوم تشریق کی عصر کی نماز تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔

ابن ابی شیبہ, کتاب: جمعہ کا بیان
باب: یوم عرفہ کو کیسے تکبیر کہی جائے گی ؟
حدیث نمبر: 5696)
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف یوم عرفہ کو نماز کے بعد خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے یہ تکبیرات کہتے تھے:
👈اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ۔

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

https://youtu.be/X3dcKeHV76g حماد نے غیلان سے ، انھوں نے عبداللہ بن معبد زمانی سے اورانھوں نے حضرت ابو قتادہ  رضی اللہ ت...
26/05/2026

https://youtu.be/X3dcKeHV76g

حماد نے غیلان سے ، انھوں نے عبداللہ بن معبد زمانی سے اورانھوں نے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا : آپ کس طرح روزے رکھتے ہیں؟اس کی بات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آگئے ، جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ دیکھا تو کہنے لگے : ہم اللہ کے رب ہونے ، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہیں ، ہم اللہ کے غصے سے اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غصے سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بار بار ان کلمات کو دہرانے لگے حتیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا ، توحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہااللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کا کیا حکم ہے جو سال بھر ( مسلسل ) روزہ رکھتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ نہ اس نے روزہ رکھا نہ اس نے افطارکیا ۔ یا فرمایا ۔ اس نے روزہ نہیں رکھا اس نے افطار نہیں کیا ۔ کہا : اس کا کیا حکم ہے جو دو دن روزہ رکھتاہے اور ایک دن افطار کرتاہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیاکوئی اس کی طاقت رکھتاہے؟ پوچھا : اس کا کیا حکم ہے جو ایک دن روزہ رکھتاہے اور ایک دن افطار کرتاہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ داود علیہ السلام کا روزہ ہے ۔ پوچھا : اس کا کیا حکم ہے جو ایک دن روزہ رکھتاہے اور دو دن افطار کرتاہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے پسند ہے کہ مجھے اس کی طاقت مل جاتی ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر مہینے کے تین روزے اور ایک رمضان ( کے روزوں ) سے ( لے کردوسرے ) رمضان ( کے روزے ) یہ ( عمل ) سارے سال کے روزوں ( کے برابر ) ہے ۔ اور عرفہ کے دن کا روزہ میں اللہ سے امید رکھتاہوں کہ پچھلے سال کے گناہوں کاکفارہ بن جائے گا اور اگلے سال کے گناہوں کا بھی اور یوم عاشورہ کاروزہ ، میں اللہ سے امید رکھتاہوں کہ پچھلے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا ۔
Sahih Muslim 2746 Status: صحیح

علی بن مسہر نے کہا : ہمیں اعمش نے ابراہیم بن یزید تیمی سے حدیث سنائی ، کہا : میں مسجد کے باہر کھلی جگہ ( صحن ) میں اپنے والد کو قرآن مجید سنایا کرتا تھا ، جب میں ( آیت ) سجدہ کی تلاوت کرتا تو وہ سجدہ کر لیتے ۔ میں نے ان سے پوچھا : ابا جان! کیا آپ راستے ہی میں سجدہ کر لیتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ کو یہ کہتے ہوئے سنا وہ بیان کر رہے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے روئے زمین پر سب سے پہلی بنائی جانے والی مسجد کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : مسجد حرام ۔ میں نے عرض کی : پھر کون سی؟ آپ نے فرمایا ، مسجد اقصیٰ ۔ میں نے پوچھا : دونوں ( کی تعمیر ) کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ آپ نے فرمایا : چالیس سال ، پھر ساری زمین ( ہی ) تمہارے لیے مسجد ہے ، جہاں بھی تمہاری نماز کا وقت آ جائے وہیں نماز پڑھ لو ۔
Sahih Muslim 1162 Status: صحیح

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

https://youtu.be/TyYzxDdSlbEرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ لوگوں کی قربانیاں کیسی ہوتی تھیں؟ تو انہوں نے ک...
24/05/2026

https://youtu.be/TyYzxDdSlbE
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ لوگوں کی قربانیاں کیسی ہوتی تھیں؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آدمی اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کرتا تھا تو اسے سارے گھر والے کھاتے اور لوگوں کو کھلاتے، پھر لوگ فخر و مباہات کرنے لگے، تو معاملہ ایسا ہو گیا جو تم دیکھ رہے ہو۔
Sunnan e Ibn e Maja 3147 Status: صحیح

سنت کا طریقہ معلوم ہو جانے کے بعد بھی ہمارے اہل نے ہمیں زیادتی پر مجبور کیا، حال یہ تھا کہ ایک گھر والے ایک یا دو بکریوں کی قربانی کرتے تھے، اور اب ( اگر ہم ایسا کرتے ہیں ) تو ہمارے ہمسائے ہمیں بخیل کہتے ہیں ۱؎۔
Sunnan e Ibn e Maja 3148 Status: صحیح

اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ لوگوں کی قربانیاں کیسی ہوتی تھیں؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ...

https://youtu.be/FgXYBI0oPRsرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جس شخص کو  ( قربانی کی )  وسعت ہو اور وہ قربانی نہ ...
21/05/2026

https://youtu.be/FgXYBI0oPRs
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو ( قربانی کی ) وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے ۔

Sunnan e Ibn e Maja 3123 Status: صحیح

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس امت کے لیے اضحی کے دن کو عید قرار دوں ۔‘‘ کسی آدمی نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! مجھے بتائیں اگر میں دودھ دینے والی بکری ، جو کہ مجھے کسی نے عطیہ کی ہے ، کے سوا کوئی جانور نہ پاؤں تو کیا میں اسے ذبح کر دوں ؟ فرمایا :’’ نہیں ، لیکن تم (عید کے روز) اپنے بال اور ناخن کٹاؤ ، مونچھیں کتراؤ اور زیر ناف بال مونڈ لو ، اللہ کے ہاں یہ تمہاری مکمل قربانی ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔
Mishkat ul Masabeeh 1479 Status: صحیح
سنن کبریٰ للبیہقی
کتاب: قربانى کا بیان
باب: قربانی سنت ہے اس کے لازم کو ہم پسند اور ترک کو مکروہ خیال کرتے ہیں
حدیث نمبر: 19041

ترجمہ:
(١٩٠٣٥) حذیفہ بن اسید فرماتے ہیں کہ میں نے ابوبکر و عمر ؓ کو دیکھا کہ وہ اپنے گھر والوں کی جانب سے قربانی نہ کرتے تھے۔ کہیں لوگ اس کو سنت نہ بنالیں، لیکن تمہارے شہر آنے کے بعد گھر والوں نے میری توجہ اس طرف مبذول کروائی تو میں نے جان لیا کہ یہ سنت ہے۔

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

https://youtu.be/1nUcJsmlq7sSurat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 143 & 144 یہ 👍8 male female آٹھ نرومادہ ہیں ،  دو  Sheep...
20/05/2026

https://youtu.be/1nUcJsmlq7s
Surat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 143 & 144
یہ 👍8 male female آٹھ نرومادہ ہیں ، دو Sheep👍 بھیڑ کی قسم سے اور دو Goat 👍بکری کی قسم سے ، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے پوچھو کہ اللہ نے ان کے نر حرام کیے ہیں یا مادہ ، یا وہ بچّے جو بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں؟ ٹھیک ٹھیک علم کے ساتھ مجھے بتاؤ اگر تم سچے ہو۔
اور اسی طرح دو Camel👍 اونٹ کی قسم سے ہیں اور دو Cow👍 گائے کی قسم سے ۔ پوچھو ، ان کے نر اللہ نے حرام کیے ہیں یا مادہ ، یا وہ بچّے جو اونٹنی اور گائے کے پیٹ میں ہوں؟ کیا تم اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے ان کے حرام ہونے کا حکم تمہیں دیا تھا ؟ پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی طرف منسوب کر کے جھوٹی بات کہے تاکہ عِلم کے بغیر لوگوں کی غلط راہ نمائی کرے ۔ یقیناً اللہ ایسے ظالموں کو راہِ راست نہیں دکھاتا ۔ ؏ ١۷

Zakat Ke Ijma E Masail No 91👉 Ijma Hai Ke (Zakat Mai) Bhains (Buffalo) Ka Hukum G*i (Cow) Ka Hukum Hai
📚 Chapter Kitab Ul Zakat, Page No. 33, Kitab Ul Ijma

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، 👇رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :
👈’’ صرف 2👍 دو دانت والا جانور ذبح کرو ،
👈اگر تمہیں (اس کا ملنا) مشکل ہو تو پھر ایک سال کا مینڈھا ذبح کرو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Mishkat ul Masabeeh 1455 Status: صحیح

حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی میں احتیاط کرنی چاہیے ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے 4👍 چار کا ذکر فرمایا :’’ 1👍 ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو ، 2👍 ایسا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو ، 3👍 مریض جس کا مریض ہونا ظاہر ہو ، اور 4👍 لاغر جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو ۔‘‘ ، رواہ مالک و احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
Mishkat ul Masabeeh 1465 Status: صحیح

حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں ، 👇رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایسے جانور کی قربانی کرنے سے منع فرمایا جس کا 👍سینگ ٹوٹا ہوا ہو یا اس کا 👍کان کٹا ہوا ہو ۔ ، رواہ ابن ماجہ ۔
Mishkat ul Masabeeh 1464 Status: صحیح

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو حکم دیا کہ قربانی کے جانور کی آنکھ اور کان خوب دیکھ لیں ( کہ اس میں ایسا نقص نہ ہو جس کی وجہ سے قربانی درست نہ ہو ) اور کانے جانور کی قربانی نہ کریں، اور نہ «مقابلة» کی، نہ «مدابرة» کی، نہ«خرقاء» کی اور نہ «شرقاء» کی۔ زہیر کہتے ہیں: میں نے ابواسحاق سے پوچھا: کیا «عضباء» کا بھی ذکر کیا؟ تو انہوں نے کہا: نہیں ( «عضباء» اس بکری کو کہتے ہیں جس کے کان کٹے ہوں اور سینگ ٹوٹے ہوں ) ۔ میں نے پوچھا «مقابلة» کے کیا معنی ہیں؟ کہا: جس کا کان اگلی طرف سے کٹا ہو، پھر میں نے کہا: «مدابرة» کے کیا معنی ہیں؟ کہا: جس کے کان پچھلی طرف سے کٹے ہہوں،میں نے کہا:«خرقاء» کیا ہے؟ کہا: جس کے کان پھٹے ہوں ( گولائی میں ) میں نے کہا: «شرقاء» کیا ہے؟ کہا: جس بکری کے کان لمبائی میں چرے ہوئے ہوں ( نشان کے لیے ) ۔
Sunnan e Abu Dawood 2804 Status: صحیح
سنن کبریٰ للبیہقی / کتاب: کتاب الحج / باب: ہدی میں عیوب کا ہونا درست نہیں
حدیث نمبر: 10252 / (10247) ابو حصین فرماتے ہیں کہ ابن زبیر نے اپنی قربانیاں دیکھیں، ان میں ایک کانی اونٹنی تھی، فرمانے لگے: اگر خریدنے کے بعد کوئی عیب پیدا ہو تو اس کو قربان کر دو۔ اگر عیب خریدنے سے پہلے ہو تو تبدیل کرلو۔

اخبرنا معمر عن الزھری قال: اذا اشتری رجل أضحیۃ فمرضت عندہ أو عرض لہا مرض فہی جائزۃ ۔

زہری بیانکرتے ہیں: جب کوئی شخص اپنا قربانی کا جانور خرید لے اور خریدنے کے بعد بیمار ہو جا ئے تو قربانی جائز ہے۔''
(مصنّف عبدالرّزاق : ٤/٣٨٦ ، ح: ٨١٦١ ، وسندہ، صحیحٌ)
(١٠٢٤٧ ) ابو حصین فرماتے ہیں کہ ابن زبیر نے اپنی قربانیاں دیکھیں ، ان میں ایک کانی اونٹنی تھی، فرمانے لگے : اگر خریدنے کے بعد کوئی عیب پیدا ہو تو اس کو قربان کر دو۔ اگر عیب خریدنے سے پہلے ہو تو تبدیل کرلو۔
سنن کبری للبیہقی/جلد ششم/حدیث 1644
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں :
👈میں نے رسول اللہ ﷺ سے 👍پیٹ کے👍 بچے کے متعلق سوال کیا ، تو آپ نے فرمایا :’’ 👍اگر چاہو تو کھا لو ۔“
👈مسدد کے الفاظ میں یوں ہے کہ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم کوئی اونٹنی ، گائے یا بکری ذبح کرتے ہیں تو اس کے پیٹ سے بچہ نکل آتا ہے ، کیا ہم اسے کھا لیں یا پھینک دیں ؟
👈آپ نے فرمایا :’’ اگر چاہو تو کھا لو ۔
👈بلاشبہ اس کی ماں کا ذبح کرنا ہی اس کے لیے ذبح ہے ۔‘‘
Sunan Abu Dawood 2827 Status: صحیح

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

Address

Aligarh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Madhatullah Khan Sherwani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share