HRS LAW FIRM

HRS LAW FIRM We are confident in the expertise of our team. Sincerely,

HRS Law Firm: Our Pakistan and England-based e-services platform provides comprehensive, digitally delivered legal, tax, corporate, real estate, immigration, family law, and paralegal services.

سیلز ٹیکس تو ہر شہری دے رہا ہے تو آئیں اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط کریں..کسی بھی ملک کی معیشت میں عام آدمی کا کردار ریڑھ ...
30/12/2022

سیلز ٹیکس تو ہر شہری دے رہا ہے تو آئیں اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط کریں..

کسی بھی ملک کی معیشت میں عام آدمی کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے..بھول جائیں کہ حکومت عمران, زرداری, نواز کی ہے یا ملک اسٹیبلیشمنٹ چلا رہی ہے.

آپ روز مرہ کی زندگی میں جب بھی کوئی چیز مثلاً کھانے پینے کی یا جوتی کپڑا خریدتے ہیں تو آپ سے ہر 100 روپے پر 17 روپے سیلز ٹیکس کی مد میں لے لیا جاتا ہے. اور اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کہ عام شہری سے وصول کیا گیا سیلز ٹیکس قومی خزانے میں جمع ہو گا یا نہیں...

تو اس کے لیے ایف بی آر نے مختلف ریٹیلرز(دوکانوں)پر پی او ایس (POS) میشین لگا رکھی ہے جس سے پکی رسید پرنٹ نکلتی ہے.. جو کہ ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ہے اور سیلز ٹیکس کی چوری ممکن نہیں....

آپ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ آپ ایسی دوکان سے چیزیں خریدیں جو ایف بی آر کے POS سسٹم سے منسلک ہو اور پکی رسید جاری کرے... FBR کی ویب سائٹ پر لسٹ موجود ہے...

اس سے ملک کی معیشت مستحکم ہو گی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی بھی.... سیلز ٹیکس چوری روکنے میں اپنا کردار ادا کریں....

17/12/2022

معزز ٹیکس دہندگان ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2022 کو حتمی رکھتے ہوئے مزید تاریخ میں توسیع نہ کی ہے۔
اس لئے جن ٹیکس دہندگان نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں تاخیر کی ہے اُن کا اکاؤنٹ ان ایکٹیو ہو جائے گا، اس صورت میں اکاؤنٹ صرف جرمانہ اور گوشوارہ جمع کرانے کی صورت میں ہی ایکٹیو کروایا جا سکے گا۔
شکریہ....

19/10/2022

میرے مشاہدے میں ایک بات کافی عرصہ سے آ رہی تھی سوچا رات کی اس بیداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ عرض کر دوں!
وہ یہ کہ ہر دوسرا وکیل اور عام فہم انسان جس کا دور دور تک اکاؤنٹنگ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں وہ ٹیکس کنسلٹنٹ بننا چاہتا ہے! ایف بی آر کی سائٹ Iris پر کام کرنا ایسے ہی ہے جیسے اردو زبان کے لیئے حروف تہجی سیکھنا۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ شعبہ آنے والے وقت میں اچھی روزگار فراہم کر سکتا ہے۔
لیکن میری نظر میں یہ شعبہ وکیلوں سے زیادہ CA کی میراث ہے بس ٹیکس میں قانون کی شمولیت وکیلوں کو اس شعبے سے جوڑے ہوئے ہے۔
پھر ستم ظریفی یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان بھی ٹیکس پلاننگ کرنے کو تیار نہیں، وہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں ٹیکس پلاننگ کے سوا،
سال کے آخر پر وکیل کو اپنی بینک سٹیٹمنٹ اٹھا کر دے دی، بغیر اُسے سمجھائے کہ کون سی رقم انکم ہے اور کون سی رقم انکم نہیں ہے بس منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل بتا دی اور 2500 روپے میں کام ہو گیا۔
ٹیکس کنسلٹنٹ بھی شُتُرِ بے مَہار اُن بینک سٹیٹمنٹ کو ردی کی نظر کر دیتے ہیں وہ بھی اپنی جگہ پر ٹھیک کرتے ہیں کہ اُنہیں الہام نہیں اُترنا کہ بینک سٹیٹمنٹ میں کون سی رقم انکم ہے اور کون سی رقم انکم نہیں ہے اُنہیں کیا معلوم؟ پھر وہ اپنی مرضی سے بغیر ٹیکس کے قانون کو پڑھے گوشوارا جمع کروا دیتے ہیں یہ سوچ کر کہ کل اگر کلائنٹ کو نوٹس آیا بھی تو اس نوٹس کے علیحدہ سے پیسہ بنا لیں گے اور ایف بی آر کے ملازمین کو بھی فائل کے اندر پیسے ڈال کر خوش کر لیں گے،
میری بس اتنی سی التجاء ہے تمام ٹیکس دہندگان سے کہ خدارا ہر ماہ ٹیکس پلاننگ کریں، کچھ نہ ہو سکے تو پورے مہینے کی کمائی اور خرچوں کی جمع تفریق ضرور کریں، اور کھوتے گھوڑے کا فرق کرنا سمجھیں، ہڈی جوڑ جراح/ٹیکس کنسلٹنٹ سے بہتر ہے اپنا گوشوارا فائل ہی نہ کریں، ورنہ پیسے زیادہ خرچ کر کے اچھے ٹیکس کنسلٹنٹ کا انتخاب کریں جو ٹیکس کے ہر بدلتے سال کے قانون سے واقف ہو اور خدارا اگر آپ کو معلوم ہو گیا ہے کہ آپ کے تعلق میں ٹیکس کنسلٹنٹ ہے تو اُس سے کبھی مفت میں بھی کام نہ کروائیں ورنہ غلط گوشوارے جمع ہونے کی صورت میں آپ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں۔
باقی ہر گزرتے سال کے ساتھ ایف بی آر اپنے پورٹل میں جدت لاتا جا رہا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو آنے والے وقت میں غلط گوشوارا جمع کروانے کی صورت میں مشکل اور ذہنی کوفت سے دو چار ہونا پڑے گا۔
شکریہ

Income Tax Return date has extended till 31.10.2022
30/09/2022

Income Tax Return date has extended till 31.10.2022

30/09/2022

Last date of Filing income tax return 2022 will be extended. Notification will come soon but late night.

25/09/2022

🔴 پنشنر کی وفات کے بعد لواحقین میں پنشن کی تقسیم کا مکمل طریقہ کار

پنشن پرپہلی ترجیح بیوہ اور رنڈوہ بیوی کی ہوتی ہے جوکہ تاحیات یا نکاح ثانی تک ملتی رہتی ہے اگر ایک سے زائد بیوہ ہوں تو تمام کو برابری کی بنیاد پر پنشن ملتی رہے گی.

پنشن کی دوسری ترجیح بیٹے کی ہوتی ہے جو اسکے بالغ ہونے تک ہوتی ہے بیٹے کے بعد ترجیح بیٹی کی ہوتی ہے جو کہ تاحیات یا نکاح ہونے تک ملتی رہتی ہے اگر بیٹی کی شادی نہ ہو یا کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ ہوجاے تو اسے بھی پنشن تاحیات ملے گی

اگر فوت شدہ پنشنرکے زیر کفالت بچے معذور ہوں تو انکو بھی پنشن تاحیات ملتی رہے گی
تیسری ترجیح بہو کی ہوتی ہے جو ابتدائی دس سال یا دس سال کا باقی ماندہ حصہ ہوتا ہے

چوتھی ترجیح پوتا اور پانچویں ترجیح پوتی کی ہوتی ہے

🔴 مندربہ بالا افراد کی غیر موجودگی میں پنشن مندرجہ ذیل افراد کو ملے گی

پہلی ترجیح والد کی ہے جو اسے تاحیات ملے گی جبکہ

دوسری ترجیح والدہ کی ہے جسکو بھی تاحیات ملے گی

تیسری ترجیح نابالغ بھائی جبکہ

چوتھی ترجیح بہن کو ملے گی جسکو تاحیات یا نکاح ہونے تک ملے گی جبکہ

پانچویں ترجیح بیوہ اور طلاق یافتہ بہن کی ہے جسے دس سال یا دس سال کا باقی ماندہ حصہ پنشن ملے گی....

23/09/2022
Profit on Deposits in National Savings Schemes w.e.f. 10-08-2022.
07/08/2022

Profit on Deposits in National Savings Schemes w.e.f. 10-08-2022.

05/08/2022

کرایہ نامہ کیسے رجسٹرڈ کروایا جائے؟ مالک مکان تنگ کرتا ہے یا کرایہ دار قبضہ کر کے بیٹھ گیا ہے تو کیا کیا جائے؟

سکنی یا کمرشل کرایہ داری کے معاملات کو Punjab Rented Permisses Act 2009 ڈیل کرتا ہے. اس ایکٹ کے مطابق جب کبھی بھی آپ اپنی پراپرٹی رینٹ پر دیں تو تحریری معاہدہ کریں جس میں پراپرٹی کی تفصیل، فریقین کے نام پتہ، کرایے کی تفصیل، کتنے دورانیے کے لیے پراپرٹی رینٹ پر دی ہے، پراپرٹی استعمال کرنے کی شرائط و ضوابط غرض کے ہر ضروری معلومات اس معاہدے میں تحریر ہونی چاہئے۔ اس معاہدے کو تحریر کرنے کے بعد متعلقہ رینٹ کنٹرولر کے پاس جائیں اور پراپرٹی رینٹ ٹیکس ادا کرنے کے بعد آپ کا معاہدہ کرایہ نامہ رجسٹرڈ ہو جائے گا.

کن صورتوں میں معاہدہ کرایہ داری رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں؟

اگر دورانیہ کرایہ داری 1 سال سے کم ہے تو اس صورت میں رینٹ کنٹرولر سے معاہدہ رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں.

کن صورتوں میں مالک اپنی پراپرٹی خالی کروا سکتا ہے؟ یا کرایے دار نے قبضہ کرلیا تو کیا کیا جائے ؟

اگر کرایے دار تحریری معاہدہ کے خلاف کوئی کام کرتا ہے یا پراپرٹی کو نقصان پہنچاتا ہے یا اس پراپرٹی کو بلا آجازت آگے رینٹ پر دیتا ہے یا اس کی ہیت تبدیل کرتا ہے یا مسلسل 3 ماہ کرایہ ادا نہیں کرتا تو ان صورتوں میں مالک متعلقہ رینٹ کنٹرولر کو درخواست بیدخلی دے سکتا ہے. رینٹ کنٹرولر شواہد کی روشنی میں کرایے دار کو گھر یا دوکان سے نکالنے کا حکم دے سکتا ہے۔

مالک مکان بلاوجہ تنگ کرتا ہے؟

اگر مالک بلاوجہ کرایے دار کو تنگ کرے متعین دورانیہ سے پہلے مکان خالی کروائے یا تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کرے یا کرایہ بڑھائے تو ان صورتوں میں میں متاثرہ شخص متعلقہ کنٹرولر کو درخواست دے سکتا ہے. رینٹ کنٹرولر شواہد کی روشنی میں متاثرہ فریق کی داد رسی کرے گا۔

مکان کی مرمت وغیرہ کس کا ذمہ داری ہے؟

رینٹ پراپرٹی کی مرمت رنگ و روغن پانی سیوریج کی فٹنگ یہ سب مالک کی ذمہ داری ہے کہ کروا کر دے لیکن اگر کرایہ دار اپنی جیب سے پیسے خرچ کرتا ہے تو وہ ماہانہ کرایے سے کٹوتی کرسکتا ہے۔

معاہدہ رجسٹرڈ نہیں کروایا تھا کیا رینٹ کنٹرولر میں کیس دائر ہو جائے گا؟

اگر معاہدہ کرایہ داری رینٹ کنٹرولر سے رجسٹرڈ نہیں کروایا تھا تو اس صورت میں آپ رینٹ کنٹرولر عدالت سے ریلیف حاصل نہیں کرسکتے. ریلیف حاصل کرنے کے لیے آپکو پہلے کرایے کے حساب سے 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا پھر اس کے بعد آپ رینٹ کنٹرولر عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں.

اگر کوئی دھوکہ دہی سے رینٹ کنٹرولر سے حکم جاری کروا لیتا ہے تو کیا کیا جائے؟

یاد رکھیں civil procedure code رینٹ کنٹرولر کاروائی پر قابل عمل نہیں لیکن پھر بھی فراڈ کی صورت میں ضابطہ دیوانی کی دفعہ 12(2) کے تحت درخواست دے سکتے ہیں
2011 CLC 452 LHC

معاہدہ میں سالانہ کرایہ بڑھانے کا ذکر نہیں تھا اب کتنا فیصد کرایہ بڑھایا جاسکتا ہے؟

اگر معاہدے میں کرایہ بڑھانے کا ذکر نہ ہو تو اس صورت میں سالانہ 10 فیصد یا 3 سال بعد 25 فیصد کرایہ بڑھایا جاسکتا ہے۔

29/07/2022

Address

London

Opening Hours

Monday 9am - 6pm
Tuesday 9am - 6pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Friday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm

Telephone

+923055062737

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HRS LAW FIRM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to HRS LAW FIRM:

Featured

Share