Open Tax&Legal

Cómo llegar Página web Contactar con la empresa

Open Tax&Legal Estrangeria | Fiscal | Civil

16/10/2026

اسپین فیملی اپوائنٹمنٹ کے تقریبا 1500 کیسز اور ورک پرمٹ کی 300 درخواستیں اس انتظار میں ہیں کہ اپوائنٹمنٹ ملے ۔ فیملی ویزہ کے لیے 6 لاکھ اور ورک پرمٹ کے لیے 15 لاکھ یہ قریبا دو ارب روپیہ کی رشوت ہے جو یہ ایجنٹس وصول کرینگے روزانہ اگر دس کیسز بھی جمع ہو رہے ہیں تو تقریبا 60 لالھ سے ایک کروڑ کی یومیہ رشوت ہے۔ یہی نہیں اپوائنٹمنٹ ملنے کے بعد فائل مقررہ روز جمع کروانے کے لیے پھر 50 ہزار روپیہ رشوت طلب کی جاتی ہے۔ اور یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ اب اگر ویزہ لگ جائے تو بھی نذرانہ وصول کیا جاتا ہے۔
یہ دھندہ اب صرف اسپین ایمبیسی ہی نہیں دھیرے دھیرے تمام ممالک کی ایمبیسیز کی اپوائنٹمنٹ تک جائے گا۔
سید شیراز

15/10/2026

سابق سفیر عمران چوہدری کی اپوسثائل سسٹم پر اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے اعزاز سید کے پروگرام میں فارن آفس پر کھلی تنقید کا مثبت اتر یہ ہوا ہے کہ اب اپوسٹل اسٹیمپ کے ساتھ ساتھ فارن آفس کی تصدیق آن لائن گھر بیٹھے ہو گی۔
سید شیراز

15/10/2026

السلام علیکم،
کیا آپ ڈی ڈبلیو کے ایک ویڈیو پروجیکٹ میں مدد کر سکتے ہیں؟ ہم ایسے خواتین و حضرات سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں جن کے کاغذات بن چکے ہیں، مگر التا نہیں ہو رہا یا انہیں کام نہیں مل رہا، اور ایسے افراد سے بھی جنہیں قانونی رہائشی اجازت نامہ مل چکا ہے لیکن رہائش نہیں مل رہی۔
اگر بارسلونا یا اس کے آس پاس ایسے افراد مل جائیں تو ہم آسانی سے ویڈیو انٹرویوز ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر کسی دوسرے شہر میں بھی ہوں تو رابطہ کروا دیجیے۔
بہت شکریہ
حافظ احمد
632825348
[email protected]

13/10/2026

ایک ضروری معلومات درکار ہے!

کیا L’Hospitalet de Llobregat (Barcelona) میں بغیر بغیر مکان کے پادرون المشہور ریڈ کراس 😂 (Padrón sin domicilio fijo) کروایا جا سکتا ہے؟

اگر ہاں، تو اس کا طریقہ کار کیا ہے؟ کیا یہ کام آسانی سے ہو جاتا ہے یا اس میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں؟

اگر کسی دوست کو اس بارے میں معلومات ہیں یا کسی کا ذاتی تجربہ ہے تو براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

بہت شکریہ!

فیملی ویزوں کی اپوائنٹمنٹس نہ ملنے کے باعث لوگوں کی ازدواجی زندگیوں میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہی...
11/10/2026

فیملی ویزوں کی اپوائنٹمنٹس نہ ملنے کے باعث لوگوں کی ازدواجی زندگیوں میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔
لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
یہ نظام صرف لاش گرنے کے بعد حرکت میں آتا ہے۔ خود سوچیں جو بچے بچیاں یہاں دن رات محنت کرنے کے بعد سخت ترین حالات میں فیملی بلانے کے لیے گھر لیتے ہیں ۔ پورا سال ٹیکس ادا کرتے ہیں مہینوں کے انتظار کے بعد فائل پاس ہوتی ہے وہ پھر ان ایجنٹس کے ہاتھوں بے بس ہو جاتے ہیں کہ اپوائنٹمنٹ پر یہ قابض ہیں۔
بارسلونا کی سول سوسائٹی نے زور لگا کر دیکھ لیا۔ حرکت میں نہیں آئے تو سرکاری اور سیاسی مالکان نہیں ائے۔
نتیجہ صفر ہے۔ بالکل صفر۔
دائرے کے سفر جیسا۔

یہ صرف چار تصویریں یا چار چہرے نہیں، بلکہ چار الگ الگ کہانیاں ہیں۔ ❤️کسی کا سفر دس ماہ کا ہے تو کسی کا دس سال کا۔ مگر ان...
08/10/2026

یہ صرف چار تصویریں یا چار چہرے نہیں، بلکہ چار الگ الگ کہانیاں ہیں۔ ❤️

کسی کا سفر دس ماہ کا ہے تو کسی کا دس سال کا۔ مگر ان سب کہانیوں کے پیچھے ایک ہی چیز ہے: مسلسل محنت، قربانیاں، طویل انتظار اور ایک بہتر مستقبل کی امید۔

الحمدللہ، ہمیں خوشی بھی ہے اور فخر بھی کہ ہم ان کے اس سفر کا حصہ بنے اور ان کی زندگیوں میں کچھ آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکے۔

اوپن ٹیکس اینڈ لیگل پر اعتماد کرنے اور ہمیں اپنی خدمت کا موقع دینے کے لیے آپ سب کا دل سے شکریہ۔ ❤️

07/10/2026

� کام نہیں مل رہا؟ تو کیا آپ کے پیپرز Renew ہو سکیں گے؟ 🤔

آج کل بہت سے دوست پریشان ہیں کہ کام نہیں مل رہا، Alta نہیں چل رہا یا Job ختم ہو گئی ہے۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہی ہوتا ہے کہ Documents کیسے Renew ہوں گے؟

اس ویڈیو میں اسی موضوع پر تفصیل سے بات کی ہے کہ Renewal کے وقت کن چیزوں کو دیکھا جاتا ہے اور مختلف حالات میں آپ کے پاس کیا Options ہو سکتے ہیں۔

ویڈیو ضرور دیکھیں، ہو سکتا ہے آپ کی بہت سی پریشانیاں اور سوالات دور ہو جائیں۔ ❤️

Dirección

Avinguda Alfons XIII, 539
Badalona
08918

Horario de apertura

Lunes 10:00 - 13:30
15:30 - 18:30
Martes 10:00 - 14:00
15:30 - 18:30
Miércoles 10:00 - 14:00
15:30 - 18:30
Jueves 10:00 - 14:00
15:30 - 18:30
Viernes 10:00 - 14:00
15:30 - 18:30

Notificaciones

Sea el primero en enterarse: le enviaremos un correo electrónico cuando Open Tax&Legal publique novedades y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin y puede darse de baja en cualquier momento.

Contactar Con La Empresa

Enviar un mensaje a Open Tax&Legal:

Atajos

Compartir