Mudasir Baloch Junior

Mudasir Baloch Junior Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Mudasir Baloch Junior, Cabinet d’avocats, Democratic Republic of the.

04/02/2024

‏روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کا مطالبہ کیا

وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے۔
جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے۔

وارڈن نے تمام طلباء کو ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا۔ نہ آپس میں کوئی صلاح مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا 👇👇

20 کھچڑی
18 انڈہ پراٹھا
16 پراٹھا چائے
14 روٹی سالن
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی

اب کیا ہوا، اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں۔

پاکستان کے انتخابات کچھ ایسی ہی مثال ہیں۔۔

یہاں آپ 80 ہیں آپ کا اتحاد کیا کر سکتا ھے آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ 20 سے شکست صرف متحد نہ ہونے میں ھے تو ایک بن کے رہو، منظم رہو اور جدوجہد کرتے رہو ۔تب ہی کچھ تبدیلی ممکن ہے ۔۔

ورنہ وہ کھچڑی تیار ہے ۔۔۔۔۔۔ اگلی نسل کو کھلا نے کے لیے!

02/02/2024

(1060 ) SATISFACTION OF JUDGMENT

ادائیگی از روئے قانونی فیصلہ ) ہار جانے والے فریق کی جانب سے ( عدالتی فیصلے یا حکم کے مطابق ) ادائیگی رقم ۔

31/01/2024

1061) SEALING
( سر بہ مر کرنا۔ بند کرنا ) ( مقدمے کی کارروائی سماعت کے ) عدالتی ریکارڈ کو دائر و بندش میں رکھنا تا کہ فریقین مقدمہ کے علاوہ کوئی دوسرا اس کا معائنہ نہ کر سکے۔

30/01/2024

دیوانی مقدمہ کی تعریف

انسان کا لین دین کے مسئلہ حل کرنے کے لیے مقدمہ دائر ہوتا ہے۔ جو دیوانی مقدمہ کہلاتا ہے۔ انسان دنیا میں دوسرے انسان کے ساتھ لین دین کرتا ہے۔ اور اگر لین دین مکمل نہ ہو سکے تو ان کو حل کروانے کے لیے حکومت پاکستان نے دیوانی عدالتیں قائم کی ہوئی ہیں۔ اور ان عدالتوں میں اپنے لین دین کے مسئلہ کو با قاعدہ حل کروانے لے لیے تحریری طور پر دعوئی جات کی صورت میں دائر کرتا ہے۔ یہ دیوانی دعوئی جات کہلاتے ہیں۔ انسان کا اکثر لین دین روپے کی صورت میں یا زمین کی صورت میں یا مکانات کی صورت میں یا مال کی صورت ہوتا ہے۔ اب اپنے لین دین کے معاملہ کے تقریباً مندرجہ ذیل صورتوں میں دعویٰ جات کیسے جاتے ہیں۔ یہ دیوانی دعوی جات کہلاتے ہیں۔

(1) دعوئی استقرار حق
(۲) دعوئی و خلیابی بذریعہ تعمیل مختص
(۳) دعوئی دخلیابی بذریعہ حق شفع

Mudasir Baloch Junior

30/01/2024

۔ 1062) SEARCH AND SEIZURE

( ( تلاش و ضبطی) کسی شخص یا اس کے گھر کی تلاشی کے بعد مقدمے سے تعلق رکھنے والے شواہد کو قبضے میں لینا۔ ایسی تلاشی عدالتی حکم کے اجرا کے بعد عمل میں آتی ہے۔

30/01/2024

۔
(1063) SEARCH WARRANT

(دارای تلاشی ) دو حکم نامہ جس کے تحت کسی خاص شخص یا اشیاء کی برآمد کیلئے پولیس کو تلاشی کا حکم دیا جائے ۔ ایسا حکم نامہ ایک انقلب امکان کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے.

Mudasir Baloch Junior 💯

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923011612286

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Mudasir Baloch Junior publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Mudasir Baloch Junior:

Partager