Islamic video chenal

Islamic video chenal The Name Of Trust
In Shah Allah If You want to get any kind of information about Visa &Tour Service Et cetra. Whatsapp on 03455307963

Permanently closed.
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا تھا ۔ اب سری لنکا نے بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کرد...
15/08/2025

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا تھا ۔ اب سری لنکا نے بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

سرگودھا میں صابر کریانہ سبزی منڈی چوک والوں کی دوکان پر یہ لکھا دیکھا تو دل خوش ہوگیا کہ اتنی بڑی تاجر تنظیم میں کوئی تو...
15/08/2025

سرگودھا میں صابر کریانہ سبزی منڈی چوک والوں کی دوکان پر یہ لکھا دیکھا تو دل خوش ہوگیا کہ اتنی بڑی تاجر تنظیم میں کوئی تو ہمت والا ہے۔۔
اس مافیا کا غلام نہیں بننا چاہتا۔۔۔

سالم - کالے وینس گروپ کا شوٹر اپنے انجام کو پہنچ گیا-ابتدائی تفصیلات کے مطابق  صبح 9:30 پر   مانگٹاں والا قبرستان کے اند...
15/08/2025

سالم - کالے وینس گروپ کا شوٹر اپنے انجام کو پہنچ گیا-
ابتدائی تفصیلات کے مطابق صبح 9:30 پر مانگٹاں والا قبرستان کے اندر 4 نا معلوم افراد جو کہ اسلحہ سے لیس پہلے سے موجودتھے اور ان کو مخبری تھی کہ محمد بلال عرف بلو مہاجر ولد حافظ اسرار احمد جو اس ایریا میں کسی وردات یا وقوعے کی نیت سے جا رہا تھا اتنے میں قبرستان سے ایک نا معلوم شخص نے بلال عرف بلو کو للکارا مارا کہ تمہیں مانگٹ فیملی کے افراد کو قتل کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں اور ساتھ ہی سیدھا فائر کھول دیا جو کہ محمد بلا ل عرف بلو مہاجر کو سامنے ماتھا پر لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا-اور ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے -یاد رہے محمد بلال عرف بلو مہاجر مانگٹ اور جسپا ل فیملی کے دو بندوں شاہد مانگٹ اور سیف اکرم جسپال کو نا حق قتل کرنے میں ملو ث تھااس کے علاوہ چوری،ڈکیتی،راہزنی،بھتہ خوری کے زائد جرائم پیشہ میں تھانہ پھلروان پولیس کو مطلوب تھا-

15/08/2025

بھیرہ۔ محلہ پراچگان سیم نالہ کی پل کے پاس خواجہ سراؤں کی گاڑی کو حادثہ۔ حادثہ تیز رفتاری اور کٹ مارنے کی وجہ سے پیش آیا۔ گاڑی الٹ کر سیم نالے میں جا گری۔تاہم گاڑی نالے میں گرنے سے تمام سوار محفوظ رہے۔اور کوئی چوٹ یا زخم نہ آئے۔ سوار اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے باہر نکلے۔
خواجہ سراء اپنے گروپ کے ساتھ دریائے جہلم پر گئے ہوئے تھے۔ دریائے جہلم سے واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

15/08/2025

*پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے سجا ئی گئ ویڈیو

15/08/2025

🇵🇰 🇨🇳 🇦🇫

افغانستان، پاکستان اور چینی وزرائےخارجہ میں کابل میں ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا

تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کابل میں 20 اگست کو ہونگے

ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کی توسیع پر بھی بات ہوگی

پاکستان کالعدم تحریک طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ بھی اٹھائے گا

15/08/2025
📢 **ظلم کی انتہا – تھانے سیٹلا ٹاؤن کا واقعہ**سیٹلا ٹاؤن میں ایک غریب شخص کے 16 سالہ بیٹے پر ایک شخص نے چاقو سے جان لیوا...
15/08/2025

📢 **ظلم کی انتہا – تھانے سیٹلا ٹاؤن کا واقعہ**

سیٹلا ٹاؤن میں ایک غریب شخص کے 16 سالہ بیٹے پر ایک شخص نے چاقو سے جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار تو کر لیا، مگر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے متاثرہ خاندان پر صلح کرنے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔

یہ کھلا ظلم ہے اور انصاف کا قتل!
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلیٰ حکام اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو، اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔

✊ انصاف ہر شہری کا حق ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب!

15/08/2025

اسلام وعلیکم
میں ایک غریب مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں،
میری آپ سے درخواست ھے میری آواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر سرگودھا ڈویژن تک پہنچائیں ہو سکتا ھے کوئی ایکشن ہو جائے،گزارش یہ ھے ضلع خوشاب جوہرآباد سول اسپتال کے آرتھو پیڈک ڈاکٹر وسیم اللہ مریضوں سے باہر تاثیر میڈیکل سٹور سے سامان منگواتے ہیں تاثیر میڈیکل سٹور والے مریض سے 16 ہزار سے لے کر 25 ہزار روپے تک لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں آپ کا سامان ڈاکٹر کے پاس پونچھ گیا ہے وہ سامان پہلے سے ڈاکٹر کے پاس موجود ہوتا ہے وہی سامان ذیشان میڈیکل سٹور والوں نے صرف 4500 روپے کا دے کر مریض کو بھیجا لیکن ڈاکٹر نے وہ سامان واپس کر دیا اور کہا کہ تاثیر میڈیکل سٹور سے سامان لے کر آؤ ورنہ میں تمہارے مریض کا آپریشن نہیں کروں گا مریض کو مجبوراً ڈاکٹر کی بات مان کر 16 ہزار روپے تاثیر میڈیکل سٹور پر جمع کروانے پڑتے ہیں یہ کام کافی عرصے سے چل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، آپ خفیہ اداروں سے تحقیقات کروا سکتے ہیں درخواست یہ ھے ہم غریب لوگ علاج و معالجہ کی عرض سے سول اسپتال میں آتے ہیں مگر یہاں ڈاکٹر کے نام پر قصائی بیٹھے ہیں کوئی انہیں روکنے اور پوچھنے والا نہیں ھے ہم کہاں جائیں کیا مر جائیں ہمیں جینے کا حق نہیں ھے ہماری محترمہ مریم نواز صاحبہ سے اپیل ہے کہ اس ڈاکٹر وسیم اللہ کے خلاف اور دیگر جو بھی مریضوں اور انکے لواحقین کو تنگ کرتے ہیں انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ورنہ ہمارے جیسے مڈل کلاس کے لوگ ایسے ہی ذبح ہوتے رہیں گے، ایم ایس کو شکایت کرتے ہیں وہ آنکھیں بند کر لیتے ہیں جیسے انہوں نے کھلی چھٹی دے رکھی ہو، آپ سے درخواست ھے آپ ہماری آواز اٹھائیں یہ ظلم بند ہونا چاہیے شکریہ

15/08/2025

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال( فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال) کی موجودہ صورتحال قابلِ افسوس ہے۔
او پی ڈی سلپ کے لیے صرف ایک کاؤنٹر ہے اور 500 سے زائد مریض طویل قطاروں میں انتظار کر رہے ہیں۔
دوسری طرف تمام دفاتر، ڈاکٹروں کے کمرے اور لیبارٹریز میں ایئر کنڈیشنر لگے ہوئے ہیں، مگر یہاں مریضوں کے لیے ایک کاؤنٹر کے سوا کچھ نہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
تمام مریضوں کے لیے دل سے افسوس ہوتا ہے۔

لائک اور شیئر کریں تاکہ یہ آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔

السلام علیکم اس کا نام حافظ منیر ہے یہ بلند تھل،تحصیل نورپور،ضلع خوشاب کا رہائشی ہے دو دن پہلے گھر سے نکلا ہے  واپس نئیں...
28/07/2025

السلام علیکم اس کا نام حافظ منیر ہے یہ بلند تھل،تحصیل نورپور،ضلع خوشاب کا رہائشی ہے دو دن پہلے گھر سے نکلا ہے واپس نئیں آیا اگر کسی بھائی نے کہیں دیکھا ہو تو لازمی اس نمبر پے اطلاع دیجیے شکریہ
03017026552
03226866929
03075276215

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا امتیاز میگا مال پر اچانک چھاپہ۔۔۔!اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے مہنگائی وناجائز منافع خوری کے خلاف جا...
28/07/2025

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا امتیاز میگا مال پر اچانک چھاپہ۔۔۔!

اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے مہنگائی وناجائز منافع خوری کے خلاف جاری مہم کے تحت معروف تجارتی مرکز امتیاز میگا مال پر اچانک چھاپہ مارا

دورانِ معائنہ انکشاف ہوا کہ مال انتظامیہ چینی کی فی کلو قیمت میں سرکاری نرخ سے 17 روپے زائد وصول کررہی ہے

چینی کے سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر مال انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

امتیاز مال کی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ ایسی کسی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں مقدمات کا اندراج بھی شامل ہوگا۔

Address

Sharjah

Telephone

+971526712017

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic video chenal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share