09/08/2026
کیا شوہر سالوں پرانا نفقہ دینے سے انکار کر سکتا ہے؟ سپریم کورٹ نے شوہروں کے تمام فنی بہانے اور تکنیکی حیلے مسترد کر دیے!
سپریم کورٹ آف پاکستان کا بیوی کے گزشتہ نفقہ (Past Maintenance) کے حوالے سے تاریخی فیصلہ! عدالت نے قرار دیا کہ شوہر کی جانب سے نفقہ نہ دینا مسلسل غلطی (Continuing Wrong) ہے اور تاخیر کی بنیاد پر شوہر اپنے شرعی اور قانونی فرض سے فرار حاصل نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ نے شوہر کی اپیل کو مکمل طور پر خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ اسلام اور پاکستان کا قانون مظلوم اور لاچار خواتین کے تحفظ کے لیے ڈھال کا کام کرتا ہے۔ اگر شوہر اپنی بیوی کو نفقہ اور نان ونفقہ فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو وہ نہ صرف مستقبل بلکہ ماضی کے تمام واجب الادا نفقے کا بھی پابند رہے گا۔ صرف وقت گزر جانے یا دعویٰ دائر کرنے میں تاخیر کی وجہ سے شوہر اپنی مالی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے وضاحت کی کہ غیر ادا شدہ نفقہ شوہر کے ذمے ایک واجب الادا قرض ہے جس کی ادائیگی لازمی ہے۔
اہم قانونی نکات (Key Legal Findings):
مسلسل غلطی (Continuing Wrong): نفقہ نہ دینا سیکشن 23 لمیٹیشن ایکٹ کے تحت ایک مسلسل غلطی ہے، جس سے ہر گزرتے مہینے بیوی کو نیا حقِ دعویٰ (Fresh Cause of Action) حاصل ہوتا ہے۔
حدِ تقاضا (Limitation Period): لمیٹیشن ایکٹ 1908 کے آرٹیکل 120 کے تحت گزشتہ نفقے کا دعویٰ دائر کرنے کی مدت حقِ دعویٰ پیدا ہونے کے بعد 6 سال تک ہو سکتی ہے۔
قانونی قرض (Debt Owed): گزشتہ زمانے کا نفقہ شوہر پر ایک قانونی قرض کی مانند ہے جسے تکنیکی اور قانونی نقطہ نظر کا سہارا لے کر ختم نہیں کیا جا سکتا۔
اسلامی احکامات: اسلامی قانون اور قرآنی آیات کی روشنی میں شوہر پر بیوی کی تمام بنیادی ضرورتیں (روٹی، کپڑا، مکان، علاج) فراہم کرنا فوری اور لازمی فرض ہے۔
ا پٹیشنر کی طرف سے پیش کردہ نظائر (Citations Referred):
Sardar Muhammad v. Mst. Nasima Bibi and others (PLD 1966 (W.P.) Lah. 703)
مدعا علیہ کے حق میں درج نظائر (Citations Provided/Relied in Judgment):
Muhammad Nawaz v. Mst. Khurshid Begum and 3 others (PLD 1972 SC 302)
Mst. Farah Naz v. Judge Family Court, Sahiwal and others (PLD 2006 SC 457)
Mst. Ramzanu Bibi v. Ibrahim (deceased) through L.Rs and others (2025 SCMR 955)
اگر آپ ہماری اس کاوش اور معلومات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، تو براہِ کرم اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور ہمارے پیج کو لازمی لائک کریں۔
سجاد حسین بھٹی
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
"انصاف لاء ایسوسی ایٹس وہاڑی"
ایڈریس: چیمبر نمبر 13، نذر دوگل بلاک، ڈسٹرکٹ کورٹس وہاڑی