Muhammad Ejaz Bashir Advocate

Muhammad Ejaz Bashir Advocate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Ejaz Bashir Advocate, Islamabad.

سپریم کورٹ نے 34 سال بعد ماموں سے بھانجی کو وراثت میں حق دلوا دیا۔ عدالت کابھانجی کو 5 مربع زمین کا فوری قبضہ دینے کا حک...
04/11/2023

سپریم کورٹ نے 34 سال بعد ماموں سے بھانجی کو وراثت میں حق دلوا دیا۔ عدالت کابھانجی کو 5 مربع زمین کا فوری قبضہ دینے کا حکم، ماموں کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھی بھانجی کو ادا کرنے کا حکم دیا ، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ خواتین کے حقوق کو غیر آئینی اور غیر شرعی طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ریمارکس دیے خواتین کے حقوق کو غیر آئینی اور غیر شرعی طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے کہا کہ شرافت سے زمین بھانجی سارہ اخترکے حوالے کر دیں۔درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ بھانجی نے اپنی زمین 1989ء میں ماموں سردار منصور کو فروخت کی، فروخت کے 20 سال بعد زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور اپنے دستخط سے انکاری ہو گئیں۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے زمین کی خریداری ثابت کرنا خریدار کا کام تھا۔سارہ اختر کے وکیل نے کہا کہ زمین کی مبینہ فروخت کے وقت سارہ اختر نابالغ تھی، سارہ کے ماموں سردار منصور سابق چیئرمین ضلع کونسل ہیں جنہوں نے زمین اپنے کمسن بچوں، اہلیہ، ساس اور سالے کے نام منتقل کرائی۔
جس کے بعد سپریم کورٹ نے محکمۂ مال ڈیرہ غازی خان کو سارہ اختر کو 5 مربع زمین کا فوری قبضہ دینے کا حکم دے دیا اور ساتھ ماموں سردار منصور کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھی بھانجی کو ادا کرنے کا حکم دیا

The burden to establish the sales and the sale mutations, lay upon the beneficiaries thereof, the petitioners, but they failed to discharge it, and when the same was not discharged it may be stated to constitute fraud.
C.P.3030/2021
Mehmood Khan and others v. Sara Akhtar and others
Mr. Justice Qazi Faez Isa
26-10-2023

06/10/2022

2022 SCMR 1131

پڑ پوتے یعنی گریٹ گرینڈ چلڈرن کے پرسٹراپس( propositus) میراث میں حصے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا ایک اہم فیصلہ !

فیصلے کی تفصیل میں جانے سے پہلے کیس کے مختصر حقائق کچھ یوں ہیں کہ:

تمیز النسا نام کی ایک عورت جو کہ اس کیس میں مورث اعلیٰ ہیں یعنی جس سے میراث کی تقسیم کا آغاز ہوتا ہے ۔ تمیز النسا انیس جون دو ہزار پندرہ کو فوت ہوجاتی ہیں اور اپنے پیچھے ترکے میں اسلام آباد میں ایک رہائشی گھر چھوڑ دیتی ہیں ۔ یاد رہے کہ تمیز النسا کے دو بیٹے ان سے پہلے ہی فوت ہوئے تھے جن میں ایک کا نام نواب الدین تھا اور یہ انیس سو بیانوے میں فوت ہوا تھا ۔ نواب الدین کا بھی ایک بیٹا تھا جس کا نام عزیز الرحمان تھا جو کہ رشتے میں تمیز النسا کا پوتا لگتا تھا لیکن یہاں سے اصل مسئلے یعنی اس کیس کا آغاز ہوتا ہے اور آغاز ایسے ہوتا ہے کہ تمیز النسا کا عزیز الرحمان نامی پوتا بھی تمیز النسا سے پہلے یعنی دو ہزار پانچ میں فوت ہوجاتا ہے اور تمیز النسا کی وفات دو ہزار پندرہ میں ہوئ ہوتی ہے اور اس کیس کے پیٹیشنرز بھی عزیز الرحمان کے بیٹے یعنی تمیز النسا کے پڑ پوتے ہیں ۔ اب ہوتا یہ ہے کہ تمیز النسا کے پڑپوتے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن فور کے تحت تمیز النسا کے ترکے میں اپنے حصے کے لئے اسلام آباد کے سول جج کے پاس کیس کرلیتے ہیں جو کہ خارج ہوجاتی ہے ۔ وہاں سے پیٹیشنرز ہائ کورٹ میں کیس کرتے ہیں اور ہائ کورٹ بھی ان کا کیس خارج کر دیتی ہے ۔ سول جج اور ہائ کورٹ سے کیس خارج ہونے کے بعد پیٹیشنرز سپریم کورٹ میں سی پی ایل اے فائل کرتے ہیں اور یہاں سے سپریم کورٹ میں اس کیس کا آغاز ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں یہ کیس تین رکنی بینچ جو کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ہوتی ہے ۔

سپریم کورٹ کے سامنے ایک ہی سوال رکھا گیا تھا جو کہ یہ ہے کہ کیا پڑ پوتے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن فور میں مستعمل لفظ " چلڈرن" میں شمار ہوں گے یا نہیں ؟

سپریم کورٹ نے اس سوال کا جواب یہ کیس خارج کر کے یہ دیا ہے کہ پڑپوتے "چلڈرن" میں شمار نہیں ہوتے اور یوں تمیز النسا کے پڑپوتے یعنی عزیز الرحمان کے بیٹے تمیز النسا کے ترکے میں کوئ حصہ نہیں رکھتے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے اس جواب کا آغاز سیکشن فور ہی سے کیا ہے اور سیکشن فور کے الفاظ نقل کرنے کے بعد ہائ کورٹ کے فیصلے کا ایک پیراگراف نقل کیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سیکشن کو فیڈرل شریعت کورٹ نے خلاف اسلام قرار دیا ہے لیکن چونکہ اس فیصلے کے خلاف اپیل ہوئ ہے جو کہ پینڈنگ ہے لہزا فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ معطل ہے اور یوں سیکشن فور مسلم فیملی لاز آرڈیننس کا حصہ ہے ۔

سپریم کورٹ میں پیٹیشنرز کے وکیل کا سارا دار و مدار سیکشن فور میں مستعمل اصطلاح "پر سٹرائپس " رہی اور ان کا سارا زور اس بات پر رہا کہ پوتوں کے پہلے فوت ہونے کی صورت میں پڑپوتے ، پوتوں کی جگہ لے لیتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں "پر سٹراپس " کی اصطلاح کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ اصطلاح مشہور کیس لا " PLD 1990 SC 1051 " میں پہلے ہی اس پر تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ ہوچکا ہے ۔ اور اس کے بعد صراحتاً یہ لکھا ہے کہ سیکشن فور صرف ان پوتوں کے لیے ہے جو مورث اعلیٰ کی وفات کے وقت ذندہ ہوں اور اس کے بعد جسٹس صاحب نے فیصلے میں لکھا ہے کہ اس بات میں کوئ شک نہیں کہ اسلامی قوانین میں اس پوتے کا اپنے نانا یا دادا کے میراث میں کوئ حصہ نہیں ہوتا جس کا باپ اس کے نانا یا دادا سے پہلے فوت ہوجائے لیکن ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ سیکشن فور اس مندرجہ بالا رول میں ایک ایکسیپشن ہے اور اس کے بعد مزید لکھا ہے کہ سیکشن فور میں "چلڈرن" لفظ استعمال ہوا ہے نہ کہ "قانونی وارث " اور یہ بات بھی اس پر دلالت کرتی ہے کہ موجودہ پیٹیشنرز کا کیس سیکشن فور کے تحت نہیں آتا ۔ فیصلے کے آخر میں سپریم کورٹ نے سول جج اور ہائ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ دیا کہ پڑپوتے سیکشن فور کے تحت میراث کے حق دار نہیں ہیں یعنی کہ عزیز الرحمان کے بیٹوں کا تمیز النسا کی جائیداد میں کوئ حصہ نہیں بنتا ۔

نوٹ : مندرجہ بالا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی رپورٹ ہوا تھا جس کی سائیٹیشن " 2021 CLC 1821 " ہے ۔

Note : This Important Judgement Of Supreme Court Can Be Searched And Cited As " 2022 SCMR 1131 ".

   . #عمران خان پر درج ایف آئی آر کی قانونی حیثیت
21/08/2022

.
#

عمران خان پر درج ایف آئی آر کی قانونی حیثیت

20/08/2022

جھوٹی ایف آئی آر پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔
PLD 2020 Sc 719

22/07/2022

آئین کے آرٹیکل 63-اے میں لفظ پارلیمانی پارٹی کا استعمال ہوا ہے لہٰزا جمہوری پارٹی کے ممبران پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ماننے کے پابند ہیں،
اگر کسی جماعت کا ممبر پارلیمانی پارٹی کے فیصلہ کے خلاف ووٹ دے گا تو تاحیات نااہل ہوگا۔
مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی پہلے سے ہی فیصلہ دے چکی تھی ووٹ پرویز الہی کو دیا جائے گا لہٰزا جمہوری ملک میں پارلیمانی پارٹی کےبر عکس سربراہ کے دیے گئے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی دی گئی رولنگ آئین کے بر عکس اور بدنیتی پر مبنی ہے جو کہ عدالت سے باآسانی کالعدم ہو جائے گی ۔

27/06/2022
26/06/2022

لائسنس برائے کرپشن و لوٹ مار 👇🏻

انا للہ و انا الیہ راجعون
نیب قوانین میں ترامیم (NRO)

‏نیب قوانین میں 6 ترامیم۔
(پہلی ترمیم)
تمام ترامیم 1.1.85 سے لاگو ہوں گی۔ اسکا فائدہ ملزمان کو ہو گا۔۔
(دوسری ترمیم)
اہلِ خانہ کےاثاثے ملزم کے اثاثے تصور نہیں ہوں گے، سب کچھ اہلخانہ کے نام لگا دو۔
(ترمیم 3)
اثاثوں کو ناجائز ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر۔ ملزم جوابدہ نہیں۔
(ترمیم 4)
ملزم کی جائیداد کی قیمت مارکیٹ کی بجائے DC ریٹ پر ہو گی، اربوں کی جائیداد کروڑوں میں ظاہر کرو۔۔
(ترمیم 5)
دورانِ کیس ملزم متنازعہ جائیداد بیچ سکتا ہے۔۔ (یعنی مدعا غائب کرنے کی اجازت)
(ترمیم 6)
کیس ثابت نہ ہو تو نیب افسر کو 5 سال سزا، اب کون رسک لے گا طاقتور کے مقابل۔

The Chief of Army Staff shall not to engage in any political activities(Supreme Court)
11/04/2022

The Chief of Army Staff shall not to engage in any political activities(Supreme Court)

آئین کا آرٹیکل 69(2) سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر لاگو ہوتا ہے یعنی نیشنل اسمبلی کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے تحت سپیکر اور ڈپٹی اس...
04/04/2022

آئین کا آرٹیکل 69(2) سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر لاگو ہوتا ہے یعنی نیشنل اسمبلی کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے تحت سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے سربراہ ہوتے ہیں لہذا انکا کوئی بھی حکم عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتا۔

23/03/2022

*آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین-*

آخرت کی عدالت میں پیش ھونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے-

*‏1*- ساری فائلیں اوپن ھوں گی-
ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا•
ترجمہ!!!
"اور بروزِ قیامت ھم اسکے سامنے اسکا نامہ اعمال نکالیں گے- جسے وہ اپنے اوپر کھلا ھوا پا لے گا-"
(سورة بنی إسرائيل-13)

*‏2*- سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ھوگی-
وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ•
ترجمہ!!!
"اور ہر شخص اس طرح آئےگا- کہ اسکے ساتھ ایک لانے والا ھوگا- اور ایک گواھی دینے والا-"
(سورة ق-21)

*‏3*- کسی پر کوئی ظلم نہیں ھوگا-
وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ•
ترجمہ!!!
"میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ھوں-"
(سورة ق-29)

*‏4*- دفاع کے لئے وہاں کوئی وکیل نہ ھوگا-
اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا•
ترجمہ!!!
"لے! خود ھی اپنی کتاب آپ پڑھ لے- آج تو تو آپ ھی اپنا حساب خود لینے کو کافی ھے-"
(سورة بنی إسرائيل-14)

*5*- رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گی-
يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ•
ترجمہ!!!
"اس دن نہ مال کام آئے گا- نہ اولاد"
(سورة الشعراء-88)

*‏6*- ناموں میں کوئی تشابہ نہ ھوگا
وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا•
ترجمہ!!!
"تمھارا رب بھولنے والا نہیں-"
(سورة مريم-64)

*7*- فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا-
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ•
ترجمہ!!!
"سو جسے اسکا نامۂ اعمال اسکے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا- تو وہ کہنے لگے گا- کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو-"
(سورة الحاقة-19)

*‏8*- کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ھوگا-
وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ•
ترجمہ!!!
"اور سب کے سب ھمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے-"
(سورة يس-32)

*‏9*- فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں ھوگی-
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ•
ترجمہ!!!
"میرےیہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے"
(سورة ق-29)

*‏10*- وہاں جھوٹے گواہ نہ ھوں گے-
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ•
ترجمہ!!!
"جبکہ انکے مقابلے میں انکی زبانیں اور انکے ہاتھ پاؤں انکے اعمال کی گواھی دیں گے-"
(سورة النور-24)

*‏11*- ساری فائلیں حاضر ھوں گی-
أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ•
ترجمہ!!!
"جسےاللہ نے شمار رکھا ھے- اور جسے یہ بھول گئے-"
(سورة المجادلة-6)

*‏12*- اعمال تولنے کا باریک پیمانہ ھوگا-
وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين•
ترجمہ!!!
"قیامت کے دن ھم درمیان میں لا رکھیں گے- ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو کو- پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا- اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ھوگا- ھم اسے لا حاضر کریں گے- اور ھم کافی ہیں- حساب کرنےوالے"
(سورة الأنبياء-47)

یاد رکھیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا دورانیہ ایک منٹ بھی نہیں ھے-

اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِاِْ فِی الدِّیْنِ-
"اے ﷲ! ھمیں دین کی سمجھ عطا فرما-"
آمين

Address

Islamabad

Telephone

+923445813185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ejaz Bashir Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muhammad Ejaz Bashir Advocate:

Share