07/10/2025
"بزنس پوسٹ"
بطور خاتون اگر آپ نے بزنس شروع کر ہی دیا ہے تو خود کو پروفیشنلزم کے آئینے میں بھی اتار لیجیے ۔۔۔۔
بطور کسٹمر میری رائے ہے کہ مجھے مارکیٹ ویلیو پر ایک اچھی پروڈکٹ چاہیے۔۔
میرے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ آپ بیوہ ہیں یا پانچ بچوں کی ماں ہیں؟ آپ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں یا علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔ آپ بازار بڑی مشکل سے جاتی ہیں یا اپنی ذاتی گاڑی پر ، آپ کا گھر مارکیٹ سے دور ہے یا قریب ۔۔ آپ کے ساتھ مارکیٹ جانے والا کوئی مرد ہے یا نہیں ؟
بطور کسٹمر میرے لیے ان باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔۔
آپ با ہمت ہیں۔ آپ کے کچھ اصول ہیں اور آپ ان پر عمل کرتی ہیں۔ آپ کی ڈیلنگ اچھی ہے۔ آپ کے پاس اپنی پروڈکٹ کے حوالے سے مکمل معلومات موجود ہیں۔ آپ کوریئر کمپنی اور کسٹمرز کے درمیان معاملات کو حل کر سکتی ہیں۔ آپ میں بزنس کیمونٹی والی عادات موجود ہیں۔ آپ میں پوٹینشل ہے۔ آپ کہانیاں لکھنے سے زیادہ پروڈکٹس کی خصوصیات بیان کرتی ہیں۔ آپ میں پروبلم سالونگ سکلز اور کمیونیکیشن سکلز موجود ہیں۔۔ بطور کسٹمر میرے نقصان پر آپ کو ہمدردی نہیں چاہیے بلکہ آپ تجارتی اصولوں پر عمل کرتی ہیں اور میرا نقصان پورے دل سے ادا کر سکتی ہیں۔ ہاں میں بطور کسٹمر اپنے نقصان کو افورڈ کر سکتا ہوں اور خود ہی کلیم لینے سے انکار کر دیتا ہوں یا اسے ففٹی ففٹی کرنا چاہتا ہوں یا کوئی بھی اور حل نکالنے پر رضا مند ہوں تو یہ الگ بات ہے ۔۔۔۔۔
اسے کہتے ہیں " پروفیشنلزم" 🌹۔۔۔
آپ عورت ہیں ۔۔
آپ ایک ماں ہیں ۔۔
آپ بیوہ ہیں ۔۔۔
آپ کی مجبوریاں ہیں ۔۔
وغیرہ وغیرہ ۔۔۔
یہ سب کچھ الگ ہے اسے الگ ہی رکھنا چاہیے لیکن یہ سب تب ممکن ہے جب آپ خود کو " بزنس ویمن" سمجھیں گی ۔۔
تب آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ بزنس ویمن معیاری پروڈکٹس فروخت کرتی ہیں مجبوریاں نہیں ۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ پروفیشنلزم کا تقاضا ہے کہ بزنس کر رہے ہیں تو صرف بزنس کی بات کریں۔۔ فالوورز میں اضافہ کرنے کے لیے فنی پوسٹ تو ہو جاتی ہیں اور فالوورز بھی مل جاتے ہیں لیکن یہ کسٹمرز نہیں ہوتے بلکہ غیر معیاری پوسٹس کے ذریعے آپ لوگ اپنی وال یا بزنس پیج پر باقاعدہ تماشا اکٹھا کر لیتے ہیں ۔ تماش بینوں کا ایک لشکر بطور فالوور آ جاتا ہے اور پھر آپ کے کامنٹ سیکشن میں ٹھیک ٹھاک جنگ کا ماحول بنتا ہے یا پھر انتہائی غیر مناسب گفتگو کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
پروفیشنلزم آپ سے ڈیمانڈ کرتا ہے کہ نہ خود کوئی فضول بات کریں نہ کسی کو کرنے کی اجازت دیں ۔۔۔۔
ایک دکاندار جو سارا دن اپنی دکان پر بیٹھا لطیفے سناتا رہے ہر آتے جاتے شخص کو دعوت دیتا رہے ۔۔۔
ایسی دکان پر رش لگ بھی جائے تو کسٹمرز سے زیادہ مسخرے نظر آئیں گے ۔۔۔
کئی خواتین کی بزنس پوسٹس کے کامنٹس کبھی کبھی دیکھتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے کہ جن لوگوں کو پہلی فرصت میں بلاک کرنا چاہیے ان کے ساتھ باقاعدہ گپ شپ یا مکالمے چل رہے ہوتے ہیں ۔۔۔
آخری بات ۔۔۔۔
سکرین شاٹ لگا کر اعلان کرنا یا محفل لگانا بھی پروفیشنلزم کے برعکس ہے ۔۔۔
آپ کی ڈیل ڈن نہیں ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں اگلے کسٹمر پر توجہ دیں ۔۔۔
کسی نے منفی میسج کر دیا جھٹ سے بلاک کریں اور آگے بڑھ جائیں ۔۔۔
آپ پہلی خاتون نہیں ہیں جسے ایسے میسج آتے ہیں ایسے مسخرے ہر دوسری خاتون کے ان بکس میں پائے جاتے ہیں جنہوں نے کبھی سکرین شاٹ نہیں لگائے آپ ان سے مختلف نہیں ہیں بلکہ وہ آپ سے زیادہ با شعور اور میچور ضرور ہیں۔۔ بچگانہ حرکتیں چھوڑ کر پروفیشنلزم کا راستہ اختیار کر لیں تو آپ کو کبھی مجبوریاں یا کہانیاں لکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔۔۔
میری طرف سے مشورہ یا رائے کچھ بھی سمجھ لیں ۔۔
البتہ یہ تمام وہ پوائنٹس ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے حالات بدل سکتی ہیں اپنے بزنس کو کامیابی سے چلا سکتی ہیں ۔
تحریر: وسیم قریشی