11/06/2026
🫡کرایہ دار مالک کی ملکیت کا انکار نہیں کر سکتا، خاص طور پر جب اس کے پاس کوئی رجسٹرڈ دستاویز نہ ہو۔
اگر کرایہ دار کے پاس کوئی رجسٹرڈ دستاویز نہیں ہے تو وہ مالک کی ملکیت کا انکار کرتے ہوئے اخلاء (ejectment) نہیں روک سکتا۔ اس کیس میں مدعا علیہان (کرایہ دار) ایک غیر رجسٹرڈ معاہدہ مورخہ 13.05.1981 کی بنیاد پر خود کو مالک ظاہر کر رہے تھے، جبکہ ریکارڈِ مال (Jamabandi 2007-2008) کے مطابق درخواست گزار مالک ہیں اور کرایہ دار صرف کرایہ دار (Ghair Dakhilkari) ہیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ:
1. غیر رجسٹرڈ معاہدہ سے نہ تو ملکیت بنتی ہے اور نہ ہی کوئی حق (Section 54 Transfer of Property Act)۔
2. کرایہ دار عدالت میں جا کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ "میرا بھی اس جائیداد پر حق ہے" جب تک کہ اس کے پاس رجسٹرڈ دستاویز نہ ہو (Article 115 Qanun-e-Shahadat)۔
3. محض مقدمہ دائر کر دینے سے اخلاء نہیں روکی جا سکتی
نتیجہ: عدالت نے کرایہ داروں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا اخلاء (ejectment) برقرار رکھا۔