04/02/2025
انڈیا کے نئے بجٹ 2025-26 میں انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر متوسط طبقے کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اب اگر کسی کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ انڈین روپے (تقریباً 3.20 لاکھ پاکستانی روپے) یا سالانہ 12 لاکھ انڈین روپے (تقریباً 38.50 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہے، تو انہیں کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا!
یہ فیصلہ مڈل کلاس کے لیے بڑی راحت ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اندازے کے مطابق، جو لوگ سالانہ 12 لاکھ تک کماتے ہیں، وہ تقریباً 60 سے 70 ہزار انڈین روپے تک کی ٹیکس بچت کر سکیں گے۔