Rahbar E Islam

Rahbar E Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rahbar E Islam, Sialkot.

03/03/2026

نبی کریم ﷺ نے ان کے ماموں ، ام سلیم ( انس کی والدہ ) کے بھائی کو بھی ان ستر سواروں کے ساتھ بھیجا تھا ۔ اس کی وجہ یہ ہوئی تھی کہ مشرکوں کے سردار عامر بن طفیل نے حضور اکرم ﷺ کے سامنے ( شرارت اور تکبر کی راہ سے ) تین صورتیں رکھی تھیں ۔ اس نے کہا کہ یا تو یہ کیجئے کہ دیہاتی آبادی پر آپ کی حکومت ہو اور شہری آبادی پر میری ہو یا پھر مجھے آپ کا جانشین مقرر کیا جائے ورنہ پھر میں ہزاروں غطفانیوں کو لے کر آپ پر چڑھائی کروں گا ۔ ( اس پر حضور ﷺ نے اس کے لیے بددعا کی ) اور ام فلاں کے گھر میں وہ مرض طاعون میں گرفتار ہوا ۔ کہنے لگا کہ اس فلاں کی عورت کے گھر کے جوان اونٹ کی طرح مجھے بھی غدود نکل آیا ہے ۔ میرا گھوڑا لاؤ ۔ چنانچہ وہ اپنے گھوڑے کی پشت پر ہی مر گیا ۔ بہرحال ام سلیم کے بھائی حرام بن ملحان ایک اور صحابی جو لنگڑے تھے اور تیسرے صحابی جن کا تعلق بنی فلاں سے تھا ، آگے بڑھے ۔ حرام نے ( اپنے دونوں ساتھیوں سے بنو عامر تک پہنچ کر پہلے ہی ) کہہ دیا کہ تم دونوں میرے قریب ہی کہیں رہنا ۔ میں ان کے پاس پہلے جاتا ہوں اگر انہوں نے مجھے امن دے دیا تو تم لوگ قریب ہی ہو اور اگر انہوں نے قتل کر دیا تو آپ حضرات اپنے ساتھیوں کے پاس چلے جائیں ۔ چنانچہ قبیلہ میں پہنچ کر انہوں نے ان سے کہا ، کیا تم مجھے امان دیتے ہو کہ میں رسول اللہ ﷺ کا پیغام تمہیں پہنچا دوں ؟ پھر وہ حضور ﷺ کا پیغام انہیں پہنچانے لگے تو قبیلہ والوں نے ایک شخص کو اشارہ کیا اور اس نے پیچھے سے آ کر ان پر نیزہ سے وار کیا ۔ ہمام نے بیان کیا ، میرا خیال ہے کہ نیزہ آرپار ہو گیا تھا ۔ حرام کی زبان سے اس وقت نکلا ” اللہ اکبر ، کعبہ کے رب کی قسم ! میں نے تو اپنی مراد حاصل کر لی ۔“ اس کے بعد ان میں سے ایک صحابی کو بھی مشرکین نے پکڑ لیا ( جو حرام رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اور انہیں بھی شہید کر دیا ) پھر اس مہم کے تمام صحابہ کو شہید کر دیا ۔ صرف لنگڑے صحابی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے وہ پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے تھے ۔ ان شہداء کی شان میں اللہ تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی ، بعد میں وہ آیت منسوخ ہو گئی ( آیت یہ تھی ) إنا قد لقينا ربنا فرضي عنا وأرضانا‏ ۔ آنحضرت ﷺ نے ان قبائل رعل ، ذکوان ، بنو لحیان اور عصیہ کے لیے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تھی تیس دن تک صبح کی نماز میں بددعا کی ۔

28/02/2026
دعا:  اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالِي، وَوَلَدِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَنِي، وَأَطِلْ حَيَاتِي عَلَى طَاعَتِكَ، وَأَ...
25/02/2026

دعا: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالِي، وَوَلَدِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَنِي، وَأَطِلْ حَيَاتِي عَلَى طَاعَتِكَ، وَأَحْسِنْ عَمَلِي وَاغْفِرْ لِي.

ترجمہ:
- ​"اے اللہ! میرے مال اور میری اولاد میں کثرت فرما، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا ہے اس میں میرے لیے برکت ڈال دے، اور میری عمر کو اپنی اطاعت میں دراز کر دے، اور میرے اعمال کو خوبصورت بنا دے، اور میری مغفرت فرما۔"

اس دعا کے الفاظ نبی ﷺ کی اس دعا سے نقل کیے گئے ہیں جو آپ ﷺ نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دی تھی۔

اس دعا کی برکت کے بارے میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ " میں نے نبی ﷺ کی دعا کی برکت اپنی آنکھوں سے دیکھ لی "

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دو باغ تھے جو سال میں دو مر تبہ پھل دیتے تھے۔ وہ مدینہ اور بصرہ میں مالدار اور خوشحال صحابی کے طور پر مشہور تھے۔

آپ کی اولاد کی تعداد سو سے زائد تھی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود فرمایا کرتے تھے کہ میں نے اپنی اولاد اور اولاد کی اولاد کی بڑی تعداد دیکھی۔

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ تقریباً ایک سو تین سال تک زندہ رہے۔ وہ ان آخری صحابہ میں سے تھے جن کا انتقال ہوا۔ تو یہ دعا بہت خوبصورت ہے۔

یہ حصہ صحیح بخاری (حدیث نمبر: 6334) اور صحیح مسلم (حدیث نمبر: 2480) میں موجود ہے۔

ااس دعا کا آخری حصہ — وَأَطِلْ حَيَاتِي وَاغْفِرْ لِي (میری عمر لمبی کر اور مجھے بخش دے) اصل میں ایک دوسری حدیث سے لیا گیا ہے، کہ نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سا انسان بہتر ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا:

"مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ"
(وہ جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے اعمال اچھے ہوں)
جامع ترمذی حدیث 2329۔

تو یہ دعا بہت قیمتی ہے اسے یاد کر لیں اور اسے ضرور مانگیے ، اردو یا پنجابی میں بھی مانگ سکتے ہیں۔

تو ضرور مانگیے اور پھر اللہ تعالیٰ ہمیں بھی بہت برکتیں عطا فرمائے گے ان شاء اللہ تعالیٰ۔

جزاکم اللہ
اللہ کے عفو کی طالب
عائشہ ملک بنت یعقوب

اللّٰہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا
22/02/2026

اللّٰہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا

3 کاموں میں دیر نہیں!
11/02/2026

3 کاموں میں دیر نہیں!

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahbar E Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share