Jurist Law Firm Sambrial

Jurist Law Firm Sambrial dealing with legal and property matters

03/02/2026

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ: پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں بریت / خارج شدہ مقدمات ظاہر نہ کرنے کا حکم

عدالت نے واضح کیا ہے کہ جب کسی ملزم کو اہل عدالت کے ذریعہ بری کر دیا جائے، تو قانون کی نظر میں وہ تمام الزامات سے مکمل طور پر آزاد سمجھا جائے گا۔

ایسی صورت میں، کسی بھی سرکاری دستاویز، جیسے کہ پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں متعلقہ ایف آئی آر کا ذکر یا شامل کرنا، جب کہ بریت کا فیصلہ حتمی ہو چکا ہو، غیر ضروری اور غیر قانونی ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ یہ عمل نہ صرف آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت انسانی وقار کے حق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک شہری پر غیر منصفانہ اور دائمی بدنامی بھی عائد کرتا ہے، حالانکہ وہ عدالتی کارروائی کے ذریعہ مکمل طور پر بے قصور ثابت ہو چکا ہے۔

حتمی بریت کے بعد، اگر کوئی سرکاری اتھارٹی کسی فرد کو دوبارہ مجرمانہ الزام سے جوڑتی ہے تو یہ نہ صرف بریت کے فیصلے کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ انصاف، وقار اور معصومیت کے بنیادی اصولوں کو بھی پامال کرتا ہے۔

لہٰذا، درخواست گزار کو پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حق ہے جو اس کی بریت اور کسی بھی موجودہ مجرمانہ ذمہ داری کی غیر موجودگی کو ظاہر کرے۔
WP 40844/25
عبدالرحمن فریاد بنام حکومت پنجاب وغیرہ
PLJ 2026 LHR.84

28/01/2026

16سے18سال کےنوجوانوں کوموٹرسائیکل چلانےکی اجازت ہوگی
پنجاب حکومت نے باقاعدہ قانون سازی کردی
پنجاب حکومت نےسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کی سفارشات پرتوثیق کردی
بچوں کیلئےجووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرایا جائے گا
کم عمر موٹر سائیکل سواراب موٹر سائیکل چلا سکیں گے
مقررہ شرائط کے تحت جے ڈی پی جاری کیا جائے گا
موٹروہیکل آرڈیننس1965میں ترمیم کی منظوری اب پنجاب اسمبلی سے ہوگی
سیٹ بیلٹ کے لیے بھی قانون سازی میں ترامیم
اب سیٹ بیلٹ تمام سڑکوں پر لازمی استعمال کرنا ہوگی
پنجاب میں سیٹ بیلٹ کے لیے نوٹیفائیڈ روڈز کی شرط ختم

پنجاب حکومت نے اسٹامپ پیپر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا  پنجاب حکومت نے بیان حلفی، معاہدوں، پراپرٹی سیلز، طلاق اور پاور آف ا...
24/01/2026

پنجاب حکومت نے اسٹامپ پیپر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت نے بیان حلفی، معاہدوں، پراپرٹی سیلز، طلاق اور پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپرز کی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ نئی فیس تفصیل کے ساتھ پڑھیں۔
📢 تفصیلات
پنجاب حکومت نے اسٹامپ پیپر اور ای-اسٹامپ فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے عام شہری، وکلا، پراپرٹی ڈیلرز اور کاروباری طبقہ براہِ راست متاثر ہوگا۔
🔹 بیانِ حلفی ای اسٹامپ
100 روپے ➡️ 300 روپے
🔹 پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ:
1200 روپے ➡️ 3000 روپے
🔹 پراپرٹی کے علاوہ عام معاہدے:
100 روپے ➡️ 500 روپے
🔹 5 لاکھ روپے تک معاہدہ:
1200 روپے ➡️ 3000 روپے
🔹 5 سے 10 لاکھ روپے تک معاہدہ:
فیس میں 3000 روپے اضافہ
🔹 ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے معاہدے:
اسٹامپ فیس میں 20,000 روپے اضافہ
🔹 طلاق کے اسٹامپ پیپر:
100 روپے ➡️ 1000 روپے
🔹 پاور آف اٹارنی (ای اسٹامپ):
1500 روپے ➡️ 1800 روپے
⚖️ اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

کیا یہ فیصلہ عوام کے حق میں ہے یا مزید مشکلات پیدا کرے گا؟





21/01/2026
08/01/2026
گرین سرٹیفکیٹ پنجاب میں پنجاب لینڈ ریکارڈز  اتھارٹی کی ذریعے گرین سرٹیفکیٹ کا مرحلہ وار آغاز کر رہی ہے پہلے دفعہ زمین ما...
05/01/2026

گرین سرٹیفکیٹ
پنجاب میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی ذریعے گرین سرٹیفکیٹ کا مرحلہ وار آغاز کر رہی ہے پہلے دفعہ زمین مالک کو اُسکی اپنی ملکیتی قبضہ کی مطابق اُسکی پکی سند ملی گی جس میں اس۔ مالک زمین کی تفصیل کی ساتھ ساتھ اُسکا نقشه بھی ساتھ ہوگا ک زمین کہاں واقع ہے جس سے زمینی معاملات میں ہونے والی تنازعات سے
نجات ملے گی
اور جو پرانا کّھیوٹ سسٹم تھا و اب جدید دور میں پارسل سسٹم بن جائے گا

،  محکمہ ماحولیات کیطرف سے اہم علانسٹیکرز 31 دسمبر 2025 کی بجائے جون 2026 تک کار آمد ہوں گے  موجودہ لگائے جانے والے سٹیک...
03/01/2026

، محکمہ ماحولیات کیطرف سے اہم علان
سٹیکرز 31 دسمبر 2025 کی بجائے جون 2026 تک کار آمد ہوں گے

موجودہ لگائے جانے والے سٹیکرز 31 دسمبر 2026 تک کار آمد ہوں گے ، ساجد بشیر

ترجمان محکمہ داخلہ پنجابلاہور یکم جنوری:پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایتمحکمہ داخلہ ن...
01/01/2026

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور یکم جنوری:

پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا

محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے پنجاب بھر میں ہدایت جاری کی

حکومتِ پنجاب نے صوبہ کے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے

صوبہ بھر میں "کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025" کے تحت پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے

صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف 6 ،7، 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت دی

مقررہ وقت سے قبل کسی بھی مقام پر پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے

غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہے

غیر قانونی پتنگ بازی کے باعث راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے جو تشویشناک ہیں

انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی

جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی گئی

بسنت کے دوران بھی تندی، دھاتی ڈور، مانجھا لگی ڈور کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی

بغیر اجازت پتنگ بازی اور فروخت کرنے والے بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا کاٹیں گے

پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی

پتنگ بنانے والوں، پتنگ بازی کا سامان فراہم کرنے والوں اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے

تمام کارروائیاں "کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق کی جائیں

حکومتی اجازت کے بغیر پتنگ سازی اور پتنگ بازی مکمل طور پر غیر قانونی ہے

تمام اضلاع ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کا ارسال کریں

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

"گاڑیوں کے کالے شیشوں کا معاملہ - 25 دسمبر 2025 کی تازہ ترین اپ ڈیٹ۔ ▪️ ڈی آئی جی مسٹر وقاص نذیر، ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنج...
28/12/2025

"گاڑیوں کے کالے شیشوں کا معاملہ - 25 دسمبر 2025 کی تازہ ترین اپ ڈیٹ۔
▪️ ڈی آئی جی مسٹر وقاص نذیر، ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق۔
▪️"پچھلی مسافروں کی سیٹوں اور پچھلی اسکرین پر فیکٹری OEM نصب ٹنٹ گلاس غیر قانونی نہیں ہے اور ٹریفک قانون کے مطابق اس کی اجازت ہے اور اس اکاؤنٹ پر کوئی چالان نہیں کیا جائے گا"
▪️ ڈی آئی جی مسٹر وقاص نذیر، ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب نے اس کا نوٹس لیا ہے اور پنجاب پولیس کے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس کی اجازت ہے اور کوئی چالان/جرمانہ نہیں کیا جا سکتا۔

Address

Sambrial

Telephone

+923445927381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jurist Law Firm Sambrial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Jurist Law Firm Sambrial:

Share

Category