Sooch Pakistani

Sooch Pakistani Justice

03/07/2023

دعا گوہ۔ : ایڈووکیٹ ہمایوں زاہد چوہدری
03130685485 03037977386

پراپرٹی کی خرید وفروخت پر نئے ٹیکس کا شیڈول جاری

مالی سال 2023 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگا اور آخری تاریخ 30 ستمبر 2023 مقرر کی جائے گئی جس میں بعد ازاں متوقع توسیع بھی ہو گی!

اگرچہ فنانس ایکٹ 2023-24 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کئی اہم ترامیم کی گئی ہیں، لیکن تین اہم ترین ترامیم کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

سیکشن 231AB میں ابتدائی ترمیم کے مطابق، یکم جولائی 2023 سے تمام بینکوں کو NON-ATL افراد سے ایک دن میں 50,000 روپے سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔

دوسری ترمیم سیکشن 236C کے تحت ATL میں شامل غیر منقولہ جائیداد فروخت کرنے والے افراد کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دی گئی ہے اور NON-ATL افراد کے لیے یہ شرح 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دی گئی ہے۔

سیکشن 236C میں سب سیکشن 2A بھی متعارف کروائی گئی ہے! جس کے مطابق وہ افراد جو 2.5 کروڑ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد فروخت کرنا چاہتے ہیں، اور اگر مذکورہ جائیداد پر سیکشن 7E انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کا اطلاق ہوتا ہے، تو پہلے اُنہیں سیکشن 7E کے تحت 2.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر منقولہ جائیداد پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور ادائیگی کا ثبوت لازمی طور پر بوقت رجسٹری تحصیلدار کو فراہم کرنا ہو گا۔

تیسری ترمیم سیکشن 236K کے تحت ATL میں شامل غیر منقولہ جائیداد خریدنے والے افراد کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا ہے اور NON-ATL افراد کے لیے یہ شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 10.5 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ ہر خریدار پر پہلے سے یہ شرط لازم ہے کہ وہ سیکشن 75A کے تحت 50 لاکھ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد خریدتے وقت بینکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے بائع کو رقم ادا کرنے کا پابند ہو گا۔

03/07/2023

Get ready for

Tax Return filing for 2023

1. Bank Statements from 01st July 2022 - 30th June 2023

2. Mobile Tax Deduction Certificate for Tax Year 2023 (For Mobile Sims in your name) (01st July 2022 - 30th June 2023)

3. Car Token tax paid in Tax Year 2023 ( Only if car in your name) (01st July 2022 - 30th June 2023)

4. Any other expense on which tax is deducted

5. Any life insurance premium paid during the (01st July 2022 - 30th June 2023)
6. Any Foreign Currency sent from Foreign account to local Pakistani Account.

7. Any Mutual Funds Investment done during the (01st July 2022 - 30th June 2023)

8. Any property Sold / Purchased from 01st July 2022 - 30th June 2023 - Please share the sale / purchase documents as well. Please also share the FBR challan if paid at the time of transfer.

9. Any Car Sold / Purchased from 01st July 2022 - 30th June 2023 - Please share the sale / purchase documents. In case of a new car purchased please also share the FBR challan paid.

Contact for filing

Call/WhatsApp
03130685485
03037977385

28/02/2023

ایف آئی آر(FIR) کو ختم کروانے کا طریقہ کار !! ایف آئی آر کس طرح خارج کرائی جائے؟
Quashment of FIR
مخالفین کو پھنسانے کیلئے جھوٹی اور فرضی کہانیوں پر مبنی ایف آئی آرز درج کرانا پاکستان میں عام ہے۔کسی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا ایک جرم ہے۔جس کی سزا7 سال تک قید ہوسکتی ہے۔ (دفعہ 182 تعزیرات پاکستان) اسی طرح اس جھوٹی ایف آئی آر میں درج کی گئی کہانی کے گواہوں کو بھی جھوٹی گواہی دینے پرسخت سزائیں مقرر ہیں (سیکشنز 193،194 پاکستان پینل کوڈ) جھوٹٰی گواہی دینے والے کو سزائے موت تک دی جاسکتی ہے۔
آپ کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہوجائے تو کیا کریں؟
اگر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد آپ کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش نہیں ہوا اور اس پر ٹرائل شروع نہیں ہوا تو آپ آئین کے آرٹیکل 199 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561اے کے تحت اس ایف آئی آر کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر سکتے ہیں۔آپ اپنا کیس ثابت کرتے ہیں تو ہائیکورٹ یہ ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دے گی۔
اسکی ایک مثال 2008 میں ہائیکورٹ کے جج جسٹس کاظم علی ملک کے ایک فیصلے سے دوں گا۔اس کیس میں مخالفین کا آپس میں لین دین کا کوئی مسئلہ تھا۔ایک فیکٹری کے مالک نے ایک شخص سے تیل خریدا تھا اور ادائیگی نہیں کی تھی۔یہ دیوانی عدالت کا معاملہ تھا لیکن مدعی نے پولیس سے ملی بھگت کر کے فیکٹری مالک کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔عدالت نے یہ ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ یہ دیوانی عدالت کا مسئلہ ہے پولیس نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا،نہ صرف یہ بلکہ ایف آئی درج کرنے والے تھانہ باغبانپورہ لاہور کے سب انسپکٹر اصغر علی اور تفتیشی سب انسپکٹر عرفان علی کو رٹ کرنے والے شخص کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
2008 YLR 2695.
تاہم اگر اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کا چالان پیش کر دیا گیا اور ٹرائل شروع ہوگیا ہو تو ہائیکورٹ اسے اس نچلی عدالت سے ہی ریلیف لینے کی ہدایت کرتی ہے۔اس صورت میں مجسٹریٹ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249 اے اور سیشن جج ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے کے تحت ملزم کو کسی بھی وقت مقدمہ سے بری کرسکتا ہے۔
پولیس رولز 1934 کا قانون نمبر 24 اعشاریہ 7 متعلقہ پولیس افسر کو بھی یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ درج شدہ ایف آئی آر کو منسوخ کرسکتا..
چوہدری ہمایوں زاہد ایڈووکیٹ
35ڈسٹرکٹ کورٹس ساہیوال
03130685485۔

12/12/2022
16/02/2020

Usman Garden Phase-2 Sahiwal Map.

https://theallovers.blogspot.com/2019/05/blog-post_28.html
29/05/2019

https://theallovers.blogspot.com/2019/05/blog-post_28.html

پاکستان کے خاکی بیٹے اور گمنام سپاہی مارخوروں کی داستان۔ # _سلام_آئی_ایس_آئی 💚 پاکستان کو ہر محاز پر شکست سے دوچار کرنے کے خواب ...

Address

Sahiwal
57000

Telephone

+923130685485

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sooch Pakistani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sooch Pakistani:

Share