01/08/2025
پاکستان کی بار کونسلیں
پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں ووٹ صوبائی ممبران بار کونسلز نے کاسٹ کرنے ھوتے ہیں
ہارس ٹریڈنگ
اور ھر صوبائی بار کونسل کا ممبر کم از کم صرف ایک کروڑ میں ووٹ فروخت کرتا ھے اور خریدار کی اگلی نسلیں بھی راج کرتی ہیں
جمہوری اصولوں کے خلاف ایلیٹ کلاس پاکستان بار کونسل پر قابض ھو جاتی ھے
استحصال:
1- وزارت قانون کا حصول
2- جسٹس لیول کے عہدوں کا حصول
3- اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے لیکر اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل جیسے آئینی عہدوں کا اپنے لئے یا اپنی عزیز و اقارب رشتے داروں گروپ والوں یا برسر اقتدار کو خوش کرنے لئے ان کے قریبی لوگوں کو عہدے آئینی عہدے دلوانا
4- اپنے بیوی بچوں کو من پسند عہدے دلوانے ٹرانسفر پوسٹنگ کا حصول
5- مختلف مراعات کا حصول
6- ڈن بیس فیسوں کا حصول
7- پارلیمنٹ ہاؤس تک پہچنے کا حصول
7- یورپ کے سیر سپاٹے
8- فیکٹریاں فارم ہاؤس بنانا
9- پلازے مارکیٹیں کوٹھیاں خریدنا
یہ تمام امور کک بیکس خوردبرد سے ہوتے ہیں
10- سپریم کورٹ کے لائسنس وکالت کا حصول
پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹ الیکشن کا اثر:
جس دن پاکستان بار کونسل کا الیکشن ڈائریکٹ ھو گیا وکلاء کی وکلاء کا معاشی قتل اور وکلاء کش اقدامات ختم ہو جائیں گے
مطالبہ : پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹ الیکشن متعارف کروائے جائیں تاکہ صوبائی بار کونسلز انڈیپنڈنٹ کام کر سکیں
موجودہ حالات:
موجودہ حالات میں ٹائر پنکچر ایسوسی ایشن میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن مزدور یونین سب سے بڑھ کر طلباء یونین انجمن طلباء اسلام اسلامی جمعیت طلبہ وغیرہ صحافی تنظیمیں ہماری وکلاء تنظیموں سے کہیں زیادہ قوت میں زیادہ مضبوط طاقتور ہیں اور تو اور وائی ڈی اے سے تم معافی مانگنے ڈاکٹروں کے پاس پہنچ گئے تھے
تدارک وفاقی سطح پر اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ ھی اس کا تدارک کر سکتی ھے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہ اس کے خلاف ریفرنس بنا سکتے ہیں
علامہ محمد اقبال کا لائسنس وکالت رجسٹرار چیف کورٹ کا جاری کر دہ سوشل میڈیا پر موجود بار کونسلز کے ذریعے معاملات چلانے کا تجربہ ناکام رھا ھے
پاکستان بار کونسل کی وجہ سے ھی انصاف فراہم کرنے والے اکثر ادارے سسک سسک کر دم توڑ رھے ہیں. سب سے بڑے صوبے پنجاب بار کونسل کے چیرمین اور وائس چیئرمین کی ڈگریاں بھی ماضی میں جعلی قرار دی جا چکی ہیں
منفی روئیے
ممبر پاکستان بار بننے کے ان کو سب چھوٹے نظر آتے دھمکیاں دیتے ہیں کہ چھوٹی مچھلیوں کو بڑی مچھلیاں کھا جاتی ہیں محمد ندیم ایڈووکیٹ عرف ایم این اے سمیت کئی وکلاء کے لائسنس معطل کئے ھوئے ہیں
پراپرٹی ڈیلر
ماضی دور کی روایت لوئر مڈل کلاس ورکنگ کلاس پروفیشنل وکلاء کی بجائے ڈویلپر پراپرٹی ڈیلر لوگ وکلاء سیاست میں آگئے یہی لوگ ہائیکورٹ بنچ بننے کی راہ میں رکاوٹ ہیں
مخصوص برادری کا راج:
پاکستان بار کونسل پر ایک مخصوص گروپ اور مخصوص برادری غالب ھے
سپریم کورٹ کے لائسنس وکالت :
سپریم کورٹ کے لائسنس وکالت صرف مخصوص لوگوں کو دلوانا جن میں ججز کے عزیز و اقارب شامل ہیں
پاکستان بار کونسل کے ممبران چھوٹے صوبوں کا حق مارتے
ہیں
ان وکلاء کے ووٹوں کے بغیر منتخب شدہ چھوٹے صوبوں کے نمائندوں کے علاوہ ٹاؤٹوں دلالوں کا کام بالعموم افواج پاکستان بالخصوص آرمی عدلیہ پارلیمنٹ عدالت عظمیٰ اور پارلیمنٹ کی ناک کے نیچے بیٹھ کر خلاف شٹ اپ کال مذمتی نوٹس اور پریس ریلیز جاری کروانا ھے جو کہ فضول پریکٹس ھے
وکلاء کی فلاح و بہتری نہ ان کا ایجنڈہ تھی اور نہ کبھی ھوگی جب تک یہ عام وکلاء کے ووٹ سے ڈائریکٹ منتخب نہیں ھوں گے
وکلاء کش اقدامات
دائرگی کے لئے ٹکٹوں میں اضافے دائرگی کے وقت مدعی کا بائیو میٹرک حاضری جانشینی سرٹیفکیٹ و دیگر امور نادرا وغیرہ کے حوالے کر دئیے گئے بقیہ انکم ٹیکس کا کام کمپیوٹر آپریٹر فائلر بنانے کے چکروں میں کھا گئے مذید کام عرضی نویس اور کمپیوٹر پر دعوے درخواست لکھنے والے کھا گئے شعبہ وکالت اور عام وکیل کا اللہ حافظ ھے لاھور بار سے استدعا ھیکہ اپنی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹ الیکشن کے لئے ترمیم کروائے
وزیر قانون کی سیٹ پر براجمان اور کانسٹی ٹیوشنل سیٹوں پر بیٹھے وکلاء کو چاھئے کہ چیمبروں میں لگے بجلی کے میٹروں سے کمرشل چارجز پندرہ سو روپے منتھلی جگا ٹیکس ختم کروائیں #
*Copied #
*کاپیڈ #