13/03/2026
........ ⚖️ .........
*2025 CLC 1158*
*ہبہ کو ثابت کرنے کے لیے آٹھ لوازمات ضروری ہیں۔*
*08 Essential Ingredients of Gift*
ایک بھائی نے والد کی جائیداد پر اپنی بہن کو اس کے شرعی حصے سے محروم کرنے کے لیے ہبہ (Gift) کا جعلی دعویٰ کیا۔
ابتدائی عدالت اور اپیلٹ کورٹ نے بھائی کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے اس کے برعکس بہن کے حق میں فیصلہ دیا۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ جو فریق کسی امر کا بینیفشری ہو، اسی پر اس امر کو ثابت کرنا لازم ہوتا ہے۔ لہذا بھائی پر لازم تھا کہ وہ ہبہ کے ثبوت پیش کرے۔
ہبہ کو ثابت کرنے کے لیے آٹھ لوازمات (Essential Ingredients of Gift)
عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی ہبہ کو قانونی طور پر ثابت کرنے کے لیے درج ذیل آٹھ شرائط پوری ہونا ضروری ہیں:
1. ایجاب (Offer): ہبہ کرنے والے کی طرف سے واضح اعلان۔
2. قبول (Acceptance): ہبہ لینے والے کی طرف سے واضح قبولیت۔
3. قبضہ (Delivery of Possession): جائیداد کا قبضہ ہبہ لینے والے کے حوالے ہونا۔
4. ہبہ کنندہ کی نیت (Donor’s Intention): ہبہ حقیقی ہو، فراڈ یا دھوکہ نہ ہو۔
5. آزادی ارادہ (Free Consent): دباؤ، جبر یا دھوکہ کے بغیر ہو۔
6. گواہان کی موجودگی (Witnesses): ایجاب و قبول معتبر گواہوں کے سامنے ہو۔
7. محکمہ مال میں درست اندراج (Mutation in Revenue Record): Land Revenue Act کے مطابق عمل ہو۔
8. واقعات میں مطابقت (Consistency in Evidence): گواہان کے بیانات اور محکمہ مال کے ریکارڈ میں تضاد نہ ہو۔
عدالت کے مشاہدات
بھائی کے پیش کردہ گواہوں کے بیانات آپس میں متضاد تھے۔
رپٹ روزنامچہ واقعاتی اور ایجاب و قبول کے وقت میں واضح تضاد سامنے آیا۔
بیٹے کی بطور گواہ شہادت ناقابلِ قبول قرار دی گئی کیونکہ وہ ایجاب و قبول کے وقت موجود ہی نہیں تھا۔
Land Revenue Act, 1967 کی دفعہ 42 کے مطابق انتقال کا عوامی اعلان (public attestation) ثابت نہیں ہوا۔
..................... ⚖️ ⚖️ ....................