09/08/2026
😄 آئرس کا ’’مکمل آپریشن‘‘!
کافی عرصے سے ایف بی آر (FBR) کا (IRIS) پورٹل کبھی رک رک کر چلتا تھا، کبھی چلتے چلتے بند ہو جاتا تھا، کبھی کوئی نیا مسئلہ سامنے آ جاتا تھا اور کبھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والا سوچتا رہ جاتا تھا کہ مسئلہ سسٹم میں ہے یا قسمت میں! 😄
اب شاید ایف بی آر والوں نے سوچا کہ جب بار بار کی مرمت سے بات نہیں بن رہی تو کیوں نہ ایک ہی بار مکمل اوورہالنگ کر دی جائے۔
چنانچہ 8 سے 10 اگست تک آن لائن پورٹل آئرس کو مکمل بند کر کے اس کا ’’مکمل آپریشن‘‘ کیا جا رہا ہے۔ 🛠️💻
اب دعا ہے کہ یہ آپریشن کامیاب ہو، آئرس پہلے سے بہتر ہو، اور ٹیکس گزاروں اور کنسلٹنٹس کو بار بار کی پریشانی سے نجات ملے۔ 🤲 😄🤲