Daily Aslaf lahore Mandi Bhau Din

Daily Aslaf lahore Mandi Bhau Din Available all kinds of Property ,Houses, Shops,Plots etc.....

پھالیہ ( بیورو چیف) ضلع منڈی بہاوالدین کی خوبصورت شخصیت راؤ اشرف جاوید حسینی ڈپٹی سیکرٹری سنی علماء کونسل پنجاب اور  ران...
21/04/2026

پھالیہ ( بیورو چیف) ضلع منڈی بہاوالدین کی خوبصورت شخصیت راؤ اشرف جاوید حسینی ڈپٹی سیکرٹری سنی علماء کونسل پنجاب اور رانا سلیم بوسال صدر ملکوال پریس کلب کی پھالیہ میڈیا ہاؤس آمد اس موقع پر راؤ اشرف جاوید حسینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راؤ اشرف جاوید حسینی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا نہ صرف عوام کی درست رہنمائی کرتا ہے بلکہ معاشرے میں شفافیت اور احتساب کو بھی فروغ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے انہوں نے ماضی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن حد تک اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ صحافت آزاد، مضبوط اور باوقار رہے۔

 # #مشترکہ اعلامیہ # #سما نیوز پھالیہ کے نمائندہ عابد نوید اسلم کے گھر پر اس کی غیر موجودگی میں  مسلح افراد  کی غنڈہ گرد...
12/04/2026

# #مشترکہ اعلامیہ # #

سما نیوز پھالیہ کے نمائندہ عابد نوید اسلم کے گھر پر اس کی غیر موجودگی میں مسلح افراد کی غنڈہ گردی،گالی گلوچ ، گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کرتے ہیں۔ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے اس واقعہ کو آزادی صحافت پر حملہ قراردیاہے۔پھالیہ پولیس صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔شہری حدود میں کسی صحافی کے گھر پر اس طرح حملہ آور ہونا پولیس کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ڈی پی او منڈی بہاوالدین عبد الرحیم شیرازی سے مطالبہ کرتے ہیں کو صحافی کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے اور مقدمہ درج کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں
منجانب ۔ آل پریس کلبز و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشنز ( منڈی بہاوالدین ۔ پھالیہ۔ ملکوال ۔پاہڑیانوالی ۔ قادر آباد ۔ ہیلاں )ضلع منڈی بہاوالدین

ڈسٹرکٹ میڈیا ایسوسی ایشن منڈی بہاءالدین کے انفارمیشن سیکرٹری اور نمائندہ سماء نیوز پھالیہ، عابد نوید کے گھر پر ڈنڈوں سے ...
11/04/2026

ڈسٹرکٹ میڈیا ایسوسی ایشن منڈی بہاءالدین کے انفارمیشن سیکرٹری اور نمائندہ سماء نیوز پھالیہ، عابد نوید کے گھر پر ڈنڈوں سے مسلح غنڈوں گھر میں داخل ہوکر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک صحافی پر حملہ ہے بلکہ صحافت کے تقدس، آزادیٔ اظہار اور جمہوری اقدار پر کھلا وار ہے۔
ایسے بزدلانہ اقدامات کے ذریعے حق و سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، اور ان پر حملہ دراصل سچائی، شفافیت اور عوامی حقِ معلومات پر حملہ ہے۔
ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او منڈی بہاءالدین سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ صحافی برادری کسی بھی قسم کے دباؤ، دھونس یا تشدد کے سامنے جھکنے والی نہیں اور حق و سچ کی آواز ہر حال میں بلند ہوتی رہے گی۔
صدر و اراکین
ڈسٹرکٹ میڈیا ایسوسی ایشن منڈی بہاءالدین

Address

Near Bus Stand
Phalia
54530

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Aslaf lahore Mandi Bhau Din posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Daily Aslaf lahore Mandi Bhau Din:

Share

Category