Nadeem Shahzad Jhammat Advocate High court

Nadeem Shahzad Jhammat Advocate High court Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nadeem Shahzad Jhammat Advocate High court, Legal Service, Phalia.

Permanently closed.
آج میرا جنم دن تھا..... خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کی تمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو  ......صبع سے لے کر رات گۓ تک ...
01/11/2024

آج میرا جنم دن تھا.....

خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کی

تمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو
......صبع سے لے کر رات گۓ تک دوستوں نے خوشیوں اور نیک تمناؤں سے بخشا ہے دن بھر رونقوں میں گزرا ___لیکن سمجھ نہیں آتا، خوشی مناؤں یا اداس رہوں۔ لوگ کہتے ہیں ہماری عمر بڑھ گئی لیکن نہیں، ہماری زندگی کا ایک اور دن کم ہوگیا زندگی کا ہر سانس انسان کو قبر کے نزدیک کر رہا ہے اور ہم ابھی تک غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔۔ہر نئی صبح ہمیں موقع دیتی ہے کہ ہم اس زندگی میں کچھ اچھا کر جائیں___
ایسی اچھی باتوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو کبھی زندگی ہوا کرتے تھے مگر وقت نے کایا پلٹی اور وہ لوگ اپنی دعائیں لے کر کے حاضر نہیں ہوۓ رات کے اخری پہر تک کچھ مسنگ تھا کہ اسے کچھ اس طرح بیان کرنا چاہتا ہوں....

سالگرہ پر کتنی نیک تمنائیں موصول ہوئیں

لیکن ان میں ایک مبارک باد ابھی تک باقی ہے

زندگی کا ہر لمحہ بہت قیمتی اور بہت خوبصورت ہے لیکن افسوس ہم اپنی زندگی کے لمحوں کو خود ہی ضائع کردیتے ہیں۔ کبھی یہ نہیں سوچا کہ ہم کونسی راہ پہ چل رہے ہیں__

خدایا میرے گناہوں کو ایسے ختم کردے گویا اپنی ماں کے پیٹ سے آج ہی جنم لیا ہو۔ 😢

اک شعر یاد ایا ہے

خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھول

ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول

آپ سب کی دعاؤں کا بہت طلبگار ہوں، ۔۔۔

شعر.
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا

جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

دعاگو ندیم شہزاد جھمٹ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

*اللہ کی محبت اور آزمائش کا راز*زندگی میں اکثر ایسے لمحات آتے ہیں جب انسان دعا کرتا ہے، محنت کرتا ہے، لیکن پھر بھی مطلوب...
27/09/2024

*اللہ کی محبت اور آزمائش کا راز*

زندگی میں اکثر ایسے لمحات آتے ہیں جب انسان دعا کرتا ہے، محنت کرتا ہے، لیکن پھر بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ دل میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر کیوں؟ کیوں میری دعائیں قبول نہیں ہو رہیں؟ کیوں میری محنت رنگ نہیں لا رہی؟ ایسے لمحات میں ہمیں اللہ تعالیٰ کے اُس فرمان کو یاد رکھنا چاہیے جو ہمیں صبر، ایمان، اور امید کا پیغام دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
*"میں بہتری سے پہلے دیر کرتا ہوں اور انہی کو آزماتا ہوں جنہیں میں پسند کرتا ہوں"۔*

اللہ تعالیٰ کی ہر آزمائش کے پیچھے ایک عظیم حکمت چھپی ہوتی ہے۔ وہ ہمیں آزما کر ہمیں بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے صبر کو جانچتے ہیں، ہماری ایمان کی مضبوطی دیکھتے ہیں، اور ہماری دعاؤں کے پیچھے چھپے اخلاص کو پرکھتے ہیں۔

جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا:
*"اور یقیناً ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف، بھوک، اور مال، جانوں اور پھلوں کی کمی سے، اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو" (سورہ البقرہ 2:155)*۔

؛یہ آیت ہمیں سمجھاتی ہے کہ آزمائش زندگی کا ایک حصہ ہے، اور صبر کرنا ہی اس کا بہترین حل ہے۔

*حضرت ایوب علیہ السلام کی آزمائش:*

حضرت ایوب علیہ السلام کی زندگی بھی ایک عظیم مثال ہے۔ حضرت ایوب علیہ السلام کو اللہ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا تھا، لیکن پھر اللہ نے ان کو سخت ترین آزمائش میں ڈالا۔ ان کی صحت، مال، اور اولاد سب کچھ چھین لیا گیا، لیکن حضرت ایوب علیہ السلام نے کبھی اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوئے۔ اپنے رب پر ایمان رکھتے ہوئے، انہوں نے صبر کیا اور دعائیں کیں۔ آخرکار، اللہ تعالیٰ نے انہیں نہ صرف آزمائش سے نکالا بلکہ ان کی حالت کو پہلے سے بھی بہتر کر دیا۔

*اللہ کا وعدہ:*

اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائشوں میں ڈال کر ہمیں ہارنے نہیں دیتے، بلکہ وہ ہمیں آزماتے ہیں تاکہ ہم بہتر بن سکیں اور اس کے قریب ہو سکیں۔

*"بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے" (سورہ الشرح 94:6)*۔

یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ ہر آزمائش کے بعد آسانی اور کامیابی ملتی ہے، بشرطیکہ ہم صبر کریں اور اللہ پر کامل یقین رکھیں۔

ہمیں ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ ہمیں کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے۔ وہ ہمارے ہر حال کو جانتے ہیں اور بہترین وقت پر ہمیں وہ عطا کرتے ہیں جو ہمارے لیے سب سے بہتر ہوتا ہے۔

*"تمہارا رب کہتا ہے: مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا" (سورہ غافر 40:60)*۔

اللہ پر بھروسہ رکھو، اس کی رحمت سے کبھی ناامید نہ ہو۔ آزمائشیں وقتی ہوتی ہیں، اور ان کا مقصد ہمیں مضبوط بنانا اور ہماری زندگی کو بہتر کرنا ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
*"اللہ کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ آزمائش میں نہیں ڈالتا" (سورہ البقرہ 2:286)*۔

اللہ تعالی ہمیں صبر عطا فرمائے، ہمیں آزمائشوں میں ثابت قدم رکھے، اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں اور آزمائش کے بعد بہترین عطا فرماتے ہیں۔ آمین۔ 🤲

*اگر یہ پیغام پسند آئے تو اس پر ہارٹ ری ایکٹ دیں اور شیئر ضرور کریں۔* ❤

مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے زمیں کھاگئی آسمان کیسے کیسے كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت*إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَي...
20/09/2024

مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھاگئی آسمان کیسے کیسے

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت
*إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

رضوانﷲ گوندل (واڑہ عالم شاہ) صدر ملکوال بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے نزدیک موٹروے پر روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے ہیں

اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین زمیں کھاگئی آسمان کیسے کیسے

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت
*إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

رضوانﷲ گوندل (واڑہ عالم شاہ) صدر ملکوال بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے نزدیک موٹروے پر روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے ہیں

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

❣️
25/07/2024

❣️

InShaAllah✌
23/06/2024

InShaAllah✌

09/04/2024

چاند رات مبارک

*کوئی دستک ہی نہ تھی اور نہ، میں ہوں، کی صدا* *میں نے چوکھٹ پہ کئی بار پکارا ، کوئی ھے؟* *تو جو عامل هے تو پھر توڑ بتا و...
17/01/2024

*کوئی دستک ہی نہ تھی اور نہ، میں ہوں، کی صدا*
*میں نے چوکھٹ پہ کئی بار پکارا ، کوئی ھے؟*

*تو جو عامل هے تو پھر توڑ بتا وحشت کا*
*اس محبت کی اذیت کا اتارا کوئی ھے؟* *_~.N.S.JhammatAdv~_*

 # # # فریاد مسلم  # # #لب پہ آتی ہے، "دعا بن کے تمنا میری""سن لے تو آج، یہ فریاد خدایا میری"کاش دنیا یہ سمجھ پاتی، یہ ج...
08/01/2024

# # # فریاد مسلم # # #

لب پہ آتی ہے، "دعا بن کے تمنا میری"

"سن لے تو آج، یہ فریاد خدایا میری"

کاش دنیا یہ سمجھ پاتی، یہ جھگڑا کیا ہے

آپ کے گھر پہ، کسی غیر کا قبضہ کیا ہے

تو جو چاہے تو، ہر اک بات کو بہتر کر دے

اک نظر ڈال کے حالات کو بہتر کر دے

"اب کہیں بھی نہیں، شنوائی ہے میرے مولا"

"ساری دُنیا ہی، تماشائی ہے میرے مولا"

جو تیرے نام پہ لڑتے ہیں، اگر ہارے تو

"اس میں ہم سب کی بھی، رسوائی ہے میرے مولا"

ان کی اجڑی ہوئی بستی کی، صدائیں سن لے

"اے خدا! قبلہ ء اول کی دعائیں سن لے"

تو جو چاہے تو، برا وقت بھی ٹل جائے گا

"رات کی کوکھ سے، سورج بھی نکل آئے گا"

دھدھ مونہے بچوں کے بھی خواب ہُوا کرتے ہیں

"جنگ کرنے کے بھی، آداب ہوا کرتے ہیں"

ہم نہیں کہتے، "ہمیں کوئی پیمبر دے دے"

"فقط تیرے ہی آگے جھکے، وہ سر دے دے"

"لشکرِ فیل، جہالت پہ اتر آیا ہے"

"اے خدا پھر سے، ابابیلوں کو کنکر دے دے"

کون کہتا ہے کہ، نفرت سے چلے گی دنیا

تو دکھا دے کہ، محبت سے چلے گی دنیا

لب پہ آتی ہے، "دعا بن کے تمنّا میری"

"سن لے تو آج، یہ فریاد خدایا میری"

InShaAllah winners
05/01/2024

InShaAllah winners

31/12/2023

2023 ختم 2024 شروع

دسمبر جانے والا ہے
چلو ایک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظر انداز کرتے ہیں

نئے سپنے سبھی بُن کر
اُلفت کے راستے چن کر
وفا داری پہ جینے کی
راہیں ہموار کرتے ہیں

بھلا کر رنجشیں ساری
مِٹا کر نفرتیں دِل سے
معافی دے دلا کر اب
دِل اپنے صاف کرتے ہیں

جہاں پر ہوں سبھی مُخلص
نہ ہو دِل کا کوئی مُفلس
اِک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں

جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھی سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مكینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں

نہ دیکھا ہو زمانے میں
نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں 🌺

30/12/2023

#مسترد

30/12/2023

#مسترد
مسترد لفظ نے ہسٹری قائم کر دی
ڈبل سینچری 💯

Address

Phalia
TEHSILCOURTSPHALIA

Telephone

+923456924972

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nadeem Shahzad Jhammat Advocate High court posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Nadeem Shahzad Jhammat Advocate High court:

Share

Category