Livestock Union of KP

Livestock Union of KP Livestock Union of KP is a professional forum for veterinarians working in Govt and Private Sector

07/08/2026

Deputy Commissioner Peshawar plz take it serious

Promotion of DEOs in E&SES
07/08/2026

Promotion of DEOs in E&SES

Promotion / Transfer
06/08/2026

Promotion / Transfer



Posting transfer of officers
06/08/2026

Posting transfer of officers

Posting transfer in P & D department
05/08/2026

Posting transfer in P & D department

وفاقی حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور 2024 کی رقم کو منجمد (Freeze) کرنے اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے ان...
04/08/2026

وفاقی حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور 2024 کی رقم کو منجمد (Freeze) کرنے اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے ان کے طریقہ کار کے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اہم نکات:
1. ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023:
موجودہ ملازمین کے لیے یہ الاؤنس 30 جون 2023 کی سطح پر پہلے ہی منجمد ہے۔
نئے اینٹرنٹس (New Entrants): 01 جولائی 2026 سے نئے انے والے ملازمین کو BPS-2022 کی بنیادی تنخواہ (Minimum Scale) کی بنیاد پر 35٪ (BPS-1 تا 16) اور 30٪ (BPS-17 تا 22) کی شرح سے فرضی بنیادوں (Notional Basis) پر الاؤنس دیا جائے گا اور یہ اسی سطح پر منجمد رہے گا۔
2. ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024:
موجودہ ملازمین کے لیے BPS-2022 کے تحت 25٪ (BPS-1 تا 16) اور 20٪ (BPS-17 تا 22) کا الاؤنس 30 جون 2026 کی سطح پر منجمد رہے گا۔
نئے اینٹرنٹس (New Entrants): 01 جولائی 2026 سے نئے ملازمین کو BPS-2022 کے کم از کم سکیل کی بنیاد پر 25٪ (BPS-1 تا 16) اور 20٪ (BPS-17 تا 22) کا الاؤنس فرضی بنیادوں پر الاٹ کیا جائے گا اور یہ بھی منجمد رہے گا۔

04/08/2026
🚨 بریکنگ نیوز چارسدہ میں بڑی انتظامی تبدیلیحکومتِ خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر کو عہدے سے ہٹا کر محک...
03/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز چارسدہ میں بڑی انتظامی تبدیلی
حکومتِ خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر کو عہدے سے ہٹا کر محکمۂ اسٹیبلشمنٹ و انسانی وسائل رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی فضل الرحیم کو نیا ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن جاری۔

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سمیع اللہ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، ...
03/08/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سمیع اللہ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، LPEC، لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ایکسٹینشن)، جو حاجی محمد عمر مرحوم کے صاحبزادے اور ڈاکٹر وحید اللہ، محمد ظہیر، محمد ظفر، عدنان، جہانزیب اور عنایت اللہ کے بھائی تھے، انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 9:30 بجے ثمر باغ اسٹیڈیم دیر میں ادا کی جائے گی۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔

ویٹرنری اسسٹنٹ کی حالیہ آسامیوں پر ڈی وی ایم گریجویٹس کی درخواستوں کے خلاف بعض حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آ رہے ہیں...
03/08/2026

ویٹرنری اسسٹنٹ کی حالیہ آسامیوں پر ڈی وی ایم گریجویٹس کی درخواستوں کے خلاف بعض حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ ہم ان کے مؤقف کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ڈی وی ایم گریجویٹس کا ان آسامیوں کے لیے درخواست دینا ایک قانونی اور آئینی حق ہے، جسے معزز سپریم کورٹ پہلے ہی تسلیم کر چکی ہے۔

کسی بھی امیدوار کو صرف اس بنیاد پر درخواست دینے سے نہیں روکا جا سکتا کہ دوسرے امیدوار اس کے مقابلے سے خوش نہیں۔ درخواست دینا ہر اہل امیدوار کا حق ہے، جبکہ انتخاب صرف اور صرف میرٹ پر ہونا چاہیے۔

اگر کسی کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف ہے یا وہ سمجھتا ہے کہ اس میں نظرِ ثانی ہونی چاہیے، تو اس کا آئینی اور قانونی راستہ بھی موجود ہے۔ براہِ کرم اپنا مؤقف سپریم کورٹ کے سامنے نظرِ ثانی کی درخواست کی صورت میں پیش کریں، نہ کہ ڈی وی ایم گریجویٹس کے قانونی حق پر اعتراضات اٹھا کر۔

آئیے قانون، آئین اور میرٹ کا احترام کریں، اور فیصلہ میدانِ مقابلہ میں ہونے دیں، نہ کہ بے بنیاد اعتراضات کے ذریعے

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock Union of KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share