08/06/2026
تحصیل براول جانبھٹی سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان وقاص احمد کو پانچ سالہ وکالت کی ڈگری (LL.B Shariah & Law) کامیابی سے مکمل کرنے پر دلی مبارکباد۔
وقاص احمد نے اپنی تعلیمی زندگی میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میٹرک اور ایف ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے علاقے میں ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ بعد ازاں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے وکالت کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان، اساتذہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، علم و عمل میں برکت دے، اور انہیں انصاف، دیانت اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں مقام عطا فرمائے. ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے پیشے کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور عوام کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے.