07/07/2025
انجمن ترقی کھوار (حلقہ پشاور)
تعزیتی پیغام
07 جولائی 2025
ہمیں یہ جان کر انتہائی رنج و افسوس ہوا کہ چترال لائرز فورم کے صدر جناب شاہد علی ایڈوکیٹ کے والد محترم امیر اللہ خان یفتالی انتقال فرما گئے ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
انجمن ترقی کھوار (حلقہ پشاور) کے صدر رحمان اللہ طوفان، اور جملہ اراکین اس غم کی گھڑی میں جناب شاہد علی یفتالی ایڈوکیٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے۔
یہ دکھ کی گھڑی ہم سب کے لیے مشترکہ صدمے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انجمن ترقی کھوار اپنے معزز رکن اور قانونی برادری کے ایک فعال فرد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
صدر، انجمن
و دیگر جملہ اراکین
انجمن ترقی کھوار (حلقہ پشاور