23/10/2025
پسرور
ریپ کا الزام جھوٹا ثابت ہونے پر درخواست دہندہ کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔۔
سرمد فیاض باجوہ
ایس ایچ او صدر تھانہ پسرور
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او صدر سرمد فیاض نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ صدر پسرور تحصیل پسرور کا رقبے کے لحاظ سے سب بڑا تھانہ ہے جس میں سینکڑوں دیہات ہیں لیکن میں اور میرے تھا نے کا عملہ اپنے تن من سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ لوگ آزادی سے اپنے روز مرہ کے کام سرانجام دے سکیں۔۔لیکن ہمیں اسوقت بہت افسوس ہوتا ہے جب لوگ ایک دوسرے پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں خاص طور پر ریپ کے الزامات۔ میں سمجھتا ہوں اس وجہ سے ناصرف تھانےکے وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ ایک شریف آدمی کی عزت بھی نیلام ہوجاتی ہے۔۔اس لیے اگر کسی نے کسی کے خلاف جھوٹی درخواست دی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔تا کہ معاشرے میں امن قائم ہوسکے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ لوگ کہیں جرم ہوتا دیکھیں تو فوری طور 15 پر اطلاع کریں تاکہ جرم کو بروقت روکا جاسکے