Khuzaima Imtiaz

  • Home
  • Khuzaima Imtiaz

Khuzaima Imtiaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khuzaima Imtiaz, Lawyer & Law Firm, sub_devision pasrur office no 24, .

​⚖️ Legal Updates & Tax Consultancy ⚖️
​What you will get here:
​🔹 Crucial updates on Civil & Criminal laws.
​🔹 Smart Tax Saving tips, Income Tax, and Sales Tax updates.
​🔹 Practical advice on Corporate Compliance (SECP) & Intellectual Property.

12/08/2026

اگر آپ ایک فری لانسر ہیں اور اپنے آپ کو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) میں رجسٹرڈ کرواتے ہیں، تو آپ کو اپنی انکم پر صرف 0.25% ٹیکس دینا پڑے گا۔
​اگر آپ رجسٹرڈ نہیں ہوتے تو یہی ٹیکس 1% بن جاتا ہے—یعنی پورے 4 گنا زیادہ! 💰📉

New PLRA charges
08/07/2026

New PLRA charges

خبردار! ٹیکسسوشل میڈیا کی باتوں میں نہ آئیں! اصل حقیقت کیا ہے؟​اپنا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں: 1 جولائی سے 30 ستمبر تک...
30/06/2026

خبردار! ٹیکس
سوشل میڈیا کی باتوں میں نہ آئیں! اصل حقیقت کیا ہے؟
​اپنا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں: 1 جولائی سے 30 ستمبر تک۔ اگر آپ ریٹرن مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرواتے ہیں تو کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔ ✔️
​30 ستمبر کے بعد: مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن جمع کروانے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 182A کے تحت جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ⚠️
​ممکنہ جرمانہ کی تفصیلات:
​انفرادی (Individual): -/25,000 روپے
​AOP (شراکت داری فرم): -/50,000 روپے
​کمپنی (Company): -/100,000 روپے
​نوٹ: جیسے ہی آپ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن (ٹیکس سال 2026) فائل کرتے ہیں، آپ کا ATL سٹیٹس FBR کے طریقہ کار اور اپڈیٹ سسٹم کے مطابق اپڈیٹ ہو جاتا ہے۔ ✔️
​اہم وضاحت: 30 جون ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ کی آخری تاریخ نہیں ہے۔ ❌

29/06/2026

فائلر بننے کیلئے سرچارج کب سے ادا کرنا پڑ سکتا ہے?
فائلر بننے کیلئے سرچارج کب سے ادا کرنا پڑ سکتا ہے?

اس کو تھوڑا سمجھنے کی ضرورت ہے جو پوسٹس آپ دیکھ رہے کہ 30جون کے بعد جرمانہ پچیس ہزار ہو جائے گا اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کے یہ قانون 2025 کی فائلنگ پر لاگو ہو گا یہ ٹیکس سال 2026 کی فائلنگ کی بنیاد پر لاگو ہو گا

جو لوگ کہہ رہے کہ جلدی جلدی دو تین دن کے اندر فائلر بنو ہزار روپے جمع کراؤ وہ غلط بتا رہے ہیں ۔ 30 جون کو ٹیکس ائیر 2026 مکمل ہوگا۔ 30 ستمبر تک آپ 2026 کی اپنی ریٹرن فائل کریں آپ کو کوئی سرچارج ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہاں اگر تیس ستمبر کے بعد آپ اپنی ریٹرن فائل کرتے ہیں اس کے بعد سرچارج ادا کرنا ہوگا تاکہ آپ فائلر بنیں اس وقت جو سرچارج پے کیا جائے گا وہ پچیس ہزار ہوگا

فرض کریں آپ پچیس کی فائل نہیں کرتے نیا سال آتا ہے اور نئے سال کی ریٹرن آپ ڈیو ڈیٹ کے اندر فائل کرتے ہیں آپ کو کوئی سرچارج ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ بات سرچارج کی ہورہی ہے کیونکہ سرچارج کی رقم میں اضافہ ہوا ہے ہزار سے پچیس ہزار۔۔ اور یہ تب نافذ ہوگا اگر آپ کی دو ہزار چھبیس کی ریٹرن تیس ستمبر تک فائل نہیں کرتے

Khuzaima Imtiaz Advocate
0343-6465221

26/06/2026

⚠️گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر ہمارے اعتراضات!

❌ محکموں کے پاس بیک وقت پورے پنجاب میں اسے شروع کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، لیکن انہوں نے جلد بازی میں ایسا کر دیا۔

📉 بیس سالوں میں زمینوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ نہیں ہو سکا، تو اس نئے اور پیچیدہ نظام کو کیسے سنبھالا جائے گا۔

⚠️ لوگ اپنی ضروریات کے لیے جائیداد بیچتے ہیں، گرین سرٹیفکیٹ کے حصول میں لگنے والا طویل وقت ان کے لیے شدید مالی مشکلات کا سبب بنے گا۔

🚫 بغیر تیاری، تجربہ کار ٹیم اور مناسب ٹریننگ کے اس پراجیکٹ کا براہ راست آغاز کر دیا گیا ہے۔

🛠️ سٹاف کی ٹریننگ اور تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ریکارڈ اور کارروائی میں بڑے پیمانے پر غلطیاں ہوں گی۔

⚖️ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ رشوت اور اثر و رسوخ استعمال کر کے طاقتور لوگ اپنی مرضی کے قیمتی رقبے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں گے اور کمزور کے حصے میں کم قیمتی رقبہ آئے گا۔

🔄 کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ خود ابھی تک مکمل اپ ڈیٹ نہیں ہے، بے شمار انتقالات پر ابھی عمل درآمد نہیں ہوا اور سالوں پہلے جائیداد بیچنے والے لوگ اب بھی کاغذات میں مالک ظاہر ہو رہے ہیں۔

✈️ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس سرٹیفکیٹ کے حصول کا کوئی واضح طریقہ کار نہیں بتایا گیا، جس سے بیرون ملک مقیم مالکان کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

🏢 شہری علاقوں میں شفاف طریقے سے سرٹیفکیٹ دینا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ شہر بغیر منصوبہ بندی کے بنے ہیں، جہاں آبادی دیہ، شاملات اور سرکاری اراضی بھی ہے، اور سٹیمپ پیپرز پر خریداری سمیت بغیر کاغذات کے عرصہ دراز سے قابض لوگ بھی موجود ہیں۔ ان کے سرٹیفکیٹ کیسے بنیں گے۔

🔥 جن جائیدادوں پر اس وقت کوئی تنازعہ نہیں ہے، وہاں بھی یہ نظام بلاوجہ نئے مسائل کھڑے کر دے گا اور پہلے سے پرسکون یا طے شدہ معاملات دوبارہ بھڑک اٹھیں گے۔

Khuzaima Imtiaz Advocate

#جائیداد

24/06/2026

Sales tax Registered person file your return on time to avoiding these penalty.Federal Board of Revenue
22/06/2026

Sales tax Registered person file your return on time to avoiding these penalty.
Federal Board of Revenue

18/06/2026

📢 Tax Return 2026 – Important Preparation Checklist

چونکہ 30 جون قریب ہے اور جولائی 2026 سے ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کی فائلنگ کا عمل شروع ہو جائے گا، لہٰذا بروقت اور درست فائلنگ کے لیے درج ذیل معلومات اور دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں:

1. بینک بیلنس کی مطابقت اپنے تمام بینک اکاؤنٹس کے اختتامی بیلنس کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے مطابق ری کنسائل کر لیں۔ کسی بھی اضافی یا غیر واضح رقم کی بروقت وضاحت یا ایڈجسٹمنٹ کر لیں۔

2. جائیداد کی خرید و فروخت ٹیکس سال 2025-26 کے دوران خریدی یا فروخت کی گئی تمام پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات تیار رکھیں، بشمول:

مکمل پتہ

خرید/فروخت کی قیمت

رقبہ (مرلہ، کنال وغیرہ)

3. سالانہ آمدن کی تفصیلات سال بھر کی تمام آمدن کا ریکارڈ مرتب کریں، مثلاً:

تنخواہ

کاروباری آمدن

دیگر ذرائع آمدن

4. سالانہ اخراجات اپنے سالانہ اخراجات کو مختلف ہیڈز کے تحت مرتب کر لیں تاکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تیاری میں آسانی ہو۔

5. ودہولڈنگ ٹیکس / ٹیکس کٹوتیوں کا ریکارڈ سال کے دوران ادا یا کٹے گئے تمام ٹیکسز کی تفصیلات جمع کریں، مثلاً:

بجلی کے بلوں پر کٹا ہوا ٹیکس

موبائل فون بلز پر ٹیکس

بینک اکاؤنٹس پر ٹیکس

خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس

دیگر متعلقہ ٹیکس کٹوتیاں

6. اقساط پر خریدی گئی پراپرٹی اگر کوئی پلاٹ یا پراپرٹی اقساط پر خریدی گئی ہے تو ادا شدہ اور بقایا اقساط کی تفصیل تیار رکھیں۔

7. انشورنس پالیسی کسی بھی لائف یا دیگر انشورنس پالیسی کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

8. لیز پر حاصل کردہ گاڑی اگر گاڑی لیز پر لی گئی ہے تو ادا شدہ اور بقایا اقساط کی تفصیلات مرتب رکھیں۔

9. سونے کی خرید و فروخت سال کے دوران سونے (Gold) کی خرید یا فروخت کی تفصیلات تیار رکھیں۔

10. بینک قرضہ اگر کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے قرض حاصل کیا گیا ہے تو اس کی مکمل تفصیلات دستیاب رکھیں۔

11. تحائف (Gifts) اگر سال کے دوران کوئی گاڑی، پلاٹ یا دیگر اثاثہ بطور گفٹ موصول ہوا ہے تو متعلقہ دستاویزات اور اسٹامپ پیپر محفوظ رکھیں۔

12. فارن ریمیٹنس بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی تمام رقوم کے لیے Foreign Remittance Certificates (FRCs) اور متعلقہ دستاویزات تیار رکھیں۔

✅ بروقت دستاویزات کی تیاری نہ صرف ریٹرن فائلنگ کو آسان بناتی ہے بلکہ ویلتھ ری کنسیلی ایشن اور ممکنہ نوٹسز سے بچنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Address

Sub_devision Pasrur Office No 24

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khuzaima Imtiaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed Law Practice?

Share