Malik Amir Zulfiqar Advocate

Malik Amir Zulfiqar Advocate advocate District Courts Okara

چین ایک بار پھر دنیا کو حیران کر رہا ہے، لیکن اس بار خلا میں نہیں بلکہ زمین پر! چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ک...
08/04/2025

چین ایک بار پھر دنیا کو حیران کر رہا ہے، لیکن اس بار خلا میں نہیں بلکہ زمین پر!
چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (CASC) نے ایک زبردست اور جدید ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا نام ہے "ٹریک 1000"۔ یہ ایک نیا لیکویڈ ہائیڈروجن فیول سیل سسٹم ہے جو بھاری ٹرکوں کو ایک ہی ٹینک میں 1000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے — وہ بھی بغیر کسی اسٹاپ کے۔ اس نظام میں 100 کلوگرام کا لیکویڈ ہائیڈروجن ٹینک استعمال کیا گیا ہے جس کے ساتھ اعلیٰ معیار کے فیول سیلز جوڑے گئے ہیں، اور اس کے نتیجے میں گاڑی سے خارج ہونے والی چیز صرف پانی کی بھاپ ہوتی ہے، یعنی ماحولیاتی آلودگی تقریباً صفر۔

یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر لمبی دوری کی مال برداری اور بھاری گاڑیوں کے لیے بہترین ہے، کیونکہ آج کل الیکٹرک ٹرک اکثر چارجنگ میں وقت لگنے، کم رینج اور بھاری بیٹریز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکویڈ ہائیڈروجن نہ صرف ہلکا ہے بلکہ تیزی سے بھر بھی جاتا ہے اور اس میں توانائی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے زیادہ سفر، کم وقت، اور ماحول کے لیے سکون۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایک ایسی کمپنی نے بنائی ہے جو عام طور پر خلا میں جانے والے مشن پر کام کرتی ہے، اور اب وہ خلا کی طاقت کو زمین پر لا کر ٹرکوں کو ماحول دوست راکشس میں بدل رہے ہیں۔
کیا آپکو لگتا ہے کے یہ ٹرک ٹرانسپورٹ کی دنیاکو پوری طرح بدل سکتا ہے؟

آپ نے شاہین کی ناک کو کبھی غور سے دیکھا ہے.؟ اس کی ناک پر ایک کون ہوتی ہے جسے بفیل کہتے ہیں. شاہین بہت تیز رفتار پرندہ ہ...
25/02/2025

آپ نے شاہین کی ناک کو کبھی غور سے دیکھا ہے.؟ اس کی ناک پر ایک کون ہوتی ہے جسے بفیل کہتے ہیں. شاہین بہت تیز رفتار پرندہ ہے. یہ جب شکار پر لپکتا ہے تو اس کی رفتار کچھ کم چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے. اس رفتار پر ہوا اس کے پھیپھڑے ہی پھاڑ دے. اس لئے قدرت نے اس کی ناک پر یہ کون لگا دی ہے.

آپ تیز رفتار کار بس سے سر باہر نکال لیں تو چہرے پر تیز آتی ہوا میں آپ کا بھی سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے. آپ فوراً اپنا ہاتھ ناک کے سامنے کر دیتے ہیں. یہی سائنس سپرسانک جہازوں کے انجن میں بھی ہوتی ہے. ان کے انجن میں بھی سامنے ایک کون ہوتی ہے. یہی کون اس رفتار اور طاقت کی ضمانت بنتی ہے.

آجکل زندگی کی رفتار بھی بہت تیز ہے. آپ وقت کی اس رفتار میں بہہ گئے تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا اور زندگی آپ پر بیت جاتی ہے. اس لئے صبر اور تسلی کی ایک "کون" ہمیں بھی چاہئے ہوتی ہے جو ہمیں ہر وقت یاد دلائے آخر جلدی کیا ہے.؟ جلد بازی کبھی کسی کو منزل پر جلدی نہیں پہنچاتی.

آہستہ چلو تا کہ جلدی پہنچ پاو. اپنے فیصلے اپنی رفتار آہستہ کر دو کیونکہ جب ہم کاموں کو سکون، توجہ اور احتیاط سے کرتے ہیں، تو وہ زیادہ مؤثر اور کم غلطیوں کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں۔ یہی ہمارا بفیل بنتا ہے.

18/11/2024
‏یہ نیزا نہیں میزائل تھا
09/08/2024

‏یہ نیزا نہیں میزائل تھا

قاتل کھمبےقاتل نگاہیں تو بہت دیکھی ہوں گی آج قاتل کھمبے بھی دیکھ لیں ۔پچھلے چھ ماہ سے گیمبر پاکپتن روڈ پے پڑے یہ بجلی کے...
10/07/2024

قاتل کھمبے
قاتل نگاہیں تو بہت دیکھی ہوں گی آج قاتل کھمبے بھی دیکھ لیں ۔پچھلے چھ ماہ سے گیمبر پاکپتن روڈ پے پڑے یہ بجلی کے کھمبے کئی حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔اوکاڑہ سے پاکپتن آنے جانے کا سب سے چھوٹا راستہ اور جرنیلی سڑک ہونے کے باوجود صرف دس فٹ کی سڑک بنائی گئی۔سونے پے سوہاگہ یہ کہ سڑک کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبے جگہ جگہ لاوارثوں کی طرح پڑے ہیں جن کی وجہ سے کئی حادثات ہو رہے ہیں۔ویسے اگر ان کو کہیں لگا بھی دیا جائے۔تب بھی عوام کے لیے موت بجلی کے بلوں کی صورت میں ہے۔کم از کم اگر سڑک سے دور ہو جائیں تو حادثات ضرور کم ہو جائیں گے ۔

14/06/2024
14/10/2022

Lahore Sy Karachi 2 Crore Maliat Ka Sona Farokht Kerny Kyliye Anaya Walay Sunar Cantt Station Ky Qareeb Lutgaye, Police Ny Karwaye Kertay Huye Mulziman Ko Giriftar Kerlia, Raqam Baramad Kerky Maal Khanay Main Jama, Jama Kraye Gaye 2 Crore Ki Raqam Maal Khanay Say Gayab 4 Police Ehelkar Giriftar Muqadma Darj Kerlia Gaya.

14/10/2022



14/10/2022

️کُمہار مَٹّی سے کُچھ بنا رہا تھا، اُس کی بیوی نے پاس آ کر پُوچھا کیا کر رہے ہیں آپ ؟کمہار بولا حُقَّہ (چِلَم) بنا رہا ہ...
13/09/2022

️کُمہار مَٹّی سے کُچھ بنا رہا تھا،
اُس کی بیوی نے پاس آ کر پُوچھا کیا کر رہے ہیں آپ ؟

کمہار بولا حُقَّہ (چِلَم) بنا رہا ہُوں،
آج کل بہت بِک رہی ہے کمائی اچھی ہو جائے گی.
بیوی نے جواب دیا کہ
زِندگی کا مقصد صِرف کمائی کا ذریعہ ہی تَو نہیں، کُچھ اور بھی ہے،
ت
آپ میری مانیں آج صُراحی (گھڑا) بنائیں گرمی ہے وہ بھی خُوب بِکے گی اور ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بُجھانے کے کام بھی آئے گی.
کمہار نے کُچھ سوچا،
اور مَٹّی کو نئے رُوپ میں ڈھالنا شروع کیا،
تَو اچانک مَٹّی نے پُوچھا،
یہ کیا کر رہے ہو؟
میرا رُوپ بدل دیا،
کیوں؟
کمہار نے جواب دیا میری سوچ بدل گئی ہے پہلے تُمہارے پَیٹ میں آگ بھر رہا تھا اب پانی بھرے گا اور مَخلُوقِ خُدا نفع حاصل کرے گی.
مٹی بولی تُمہاری تَو صِرف سوچ بدلی ہے میری تَو زِندگی بدل گئی ہے مَیں تکلیف سے نِکل کر آسانی میں آگئی ہوں آپ سوچ بدلئے زِندگی خُود بَخُود بدل جائے گی!!

Copied

20/08/2022

بصارت اور بصیرت

ایک سچی کہانی ایک ایسے شخص کی جس نے ایک نماز پڑھنے والے شخص سے دریافت کیا کہ کیا ہوگا اگر مرنے کے بعد ہمیں معلوم ہو کہ نہ ہی جنت و جہنم کا وجود ہے نہ ہی کوئی سزا اور جزا ہے، پھر تم کیا کروگے ؟
اس کا جو جواب ملا وہ بہت ہی حیران کن اور تعجب خیز تھا۔
لیجئے اردو ترجمے کے بعد پوری کہانی آپ کے پیش خدمت ہے۔
2007 کی بات ہے لندن کے ایک عربی ریسٹورینٹ میں ہم لوگ مغرب کی نماز سے تھوڑی دیر پہلے ڈنر کےلئے داخل ہوئے۔

ہم لوگ ہوٹل میں بیٹھے تھوڑی دیر میں ویٹر آڈر لینے کے لئے آگیا۔ میں نے مہمانوں سے چند منٹ کے لئے اجازت طلب کی اور پھر واپس آگیا۔
اتنے میں مہمانوں میں سے ایک شخص نے سوال کیا ڈاکٹر صاحب آپ کہاں گئے تھے آپ نے تو بڑی تاخیر کردی، کہاں تھے؟
میں نے کہا: میں معذرت خواہ ہوں در اصل میں نماز پڑھ رہا تھا۔
اس نے مسکراتے ہوئے کہا آپ اب تک نماز پڑھتے ہیں؟ میرے بھائی آپ تو قدامت پسند ہیں۔
میں نے بھی مسکراتے ہوئےپوچھا قدامت پسند ؟وہ کیوں؟
کیا اللہ تعالی صرف عربی ممالک میں ہی ہے، لندن میں نہیں ہے؟

اس نے کہا: "ڈاکٹرصاحب میں آپ سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں اور آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی جس کشادہ ظرفی کیلئے معروف ہیں اسی کشادہ قلبی سے مجھے تھوڑا سا برداشت کریں گے۔"

میں نے کہا: جی مجھے تو بڑی خوشی ہوگی لیکن میری ایک شرط ہے۔

اس نے کہا: جی فرمائیں
میں نے کہا: اپنے سوالات مکمل کرلینے کے بعد آپ کو ہار یا جیت کا اعتراف کرنا پڑے گا، ٹھیک ہے؟

اس نے کہا ٹھیک ہے مجھے منظور ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں۔

تو ٹھیک ہے پوچھئے کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟
میں نے کہا۔

اس نے پوچھا: آپ کب سے نماز پڑھ رہے ہیں؟
میں نے کہا سات سال کی عمر سے میں نے اس کو سیکھنا شروع کیا اور نو سال کی عمر میں پختہ کرلیا تب سے اب تک کبھی نماز نہیں چھوڑی اور آئندہ بھی ان شاء اللہ نہیں چھوڑوں گا.
اس نے کہا ٹھیک ہے .. مرنے کے بعد اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ نہ جنت و جہنم کا وجود ہے نہ ہی کو ئی جزا وسزا ہے پھر آپ کیا کریں گے؟

میں نے کہا: تم سے کئے گئے عہد کے مطابق پوری کشادہ قلبی سے تمہارے سوالات کا آخر تک جواب دوں گا۔

فرض کریں نہ ہی جنت و جہنم کا وجود ہوگا نہ ہی کوئی جزا و سزا ہوگی تو میں پھر بھی یہ عمل کروں گا اس لئے کہ در اصل میرا معاملہ ایساہی ہے جیسا کہ علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نے کہا تھا :"الہی میں نے تیرے عذاب کے خوف اور جنت کی آرزو میں تیری عبادت نہیں کی ہے بلکہ میں نے اس لئے تیری عبادت کی ہے کیونکہ تو عبادت کے لائق ہے۔

اس نے کہا: اور آپ کی وہ نمازیں جس کو دسیوں سال سے آپ پابندی کے ساتھ پڑھتے آرہے ہیں پھر آپکو معلوم ہو کہ نمازی اور بے نمازی دونوں برابر ہیں جہنم نام کی کوئی چیز نہیں ہے پھر کیا کریں گے؟

میں نے کہا: مجھے اس پر بھی کچھ پچھتاوا نہیں ہوگا کیونکہ کہ ان نمازوں کو ادا کرنے میں مجھے صرف چند منٹ ہی لگتے ہیں چنانچہ میں انھیں جسمانی ورزش سمجھوں گا۔

اس نے کہا: اور روزہ خصوصاً لندن میں کیونکہ یہاں روزے کا وقفہ ایک دن میں 18گھنٹے سے بھی تجاوز کرجاتا ہے؟

میں نے کہا: میں اسے روحانی ورزش سمجھوں گا چنانچہ وہ میری روح اور نفس کے لئے اعلی طرز کی ورزش ہے اسی طرح اس کے اندر صحت سے جڑے بہت سارے فوائد بھی ہیں جس کا فائدہ میری زندگی ہی میں مجھے مل چکا ہے اور کئی بین الاقوامی غیر اسلامی اداروں کا بھی یہ ماننا ہے کہ کچھ وقفے تک کھانا پینا بند کرنا جسم کیلئے بہت مفید اور نفع بخش ہے۔

اس نے کہا: آپ نے کبھی شراب پی ہے؟
میں نے کہا :میں نے اس کو کبھی ہاتھ تک نہیں لگایا۔
اس نے تعجب سے کہا: کبھی نہیں؟
میں نے کہا کبھی نہیں
اس نے کہا: اس زندگی میں اپنے آپ کو شراب نوشی کی لذت اور اس کے خمار کے سرور سے محرومی کے بارے میں کیا کہیں گے؟

میں نے کہا: شراب کے اندر نفع سے زیادہ نقصان ہے اور میں سمجھوں گا کہ میں نے اپنے آپ کو اس نقصان دہ چیز سے بچالیا ہے اور اپنے نفس کو اس سے دور رکھا ہے چنانچہ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو شراب کی وجہ سے بیمار ہوگئے اور کتنے ہی ایسے ہیں جنھوں نے شراب کی وجہ سے اپنا گھربار مال واسباب سب تباہ وبرباد کرلیا ہے،
اسی طرح غیر اسلامی اداروں کےعالمی رپوٹ کو دیکھنے سے بھی یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی شراب کے اثرات اور اس کو لگاتار پینے کے انجام سے متنبہ کرتی ہے۔

اس نے کہا :حج وعمرہ کا سفر، جب موت کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہے اور اللہ تعالی ہی موجود نہیں ہے؟

میں نے کہا: میں حج وعمرہ کے سفر کو ایک خوبصورت تفریحی سفرسے تعبیر کرونگا جس کے اندر میں نے حد درجے کی فرحت وشادمانی محسوس کی اور اپنی روح کو آلائشوں سے پاک و صاف کیا جس طرح تم نے اپنے اس سفر کے لئے کیا ہے تاکہ تم ایک اچھا وقت گزار سکو اور اپنے عمل کے بوجھ اور معمولات زندگی کی تھکان کو دور کرکے اپنی روح کو تازگی فراہم کرسکو۔

وہ میرےچہرے کو کچھ دیر تک خاموشی سے دیکھتا رہا پھر گویا ہوا: آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میرے سوالات کو بڑی کشادہ قلبی کے ساتھ برداشت کیا۔
میرے سوالات ختم ہوئے اور میں آپ کے سامنے اپنی ہار تسلیم کرتا ہوں۔

میں نے کہا: تمہارا کیا خیال ہے تمہارے ہار تسلیم کرنے کے بعد میرے دل کی کیا کیفیت ہوگی؟
اس نے کہا: یقیناً آپ بہت خوش ہوں گے۔
میں نے کہا: ہرگز نہیں بلکہ اس کے بلکل برعکس... میں بہت دکھی ہوں۔

اس نے تعجب سے کہا: دکھی؟ وہ کیوں؟
میں نے کہا: اب تم سے سوال کرنے کی میری باری ہے۔
اس نے کہا: فرمائیں
میں نےکہا: تمہاری طرح میرے پاس ڈھیر سارے سوالات نہیں ہیں صرف ایک ہی سوال ہے وہ بھی بہت سادہ اور آسان۔
اس نےکہا: وہ کیا؟
میں نے کہا: میں نے تمہارے سامنے واضح کردیا ہے کہ تمہارے مفروضہ کے واقع ہونے کے بعد بھی میں کسی طرح کے گھاٹے میں نہیں ہوں اور نہ ہی اس میں میرا کسی قسم کا نقصان ہے ...

لیکن میرا وہ ایک آسان سوال یہ ہے کہ تمہارا اس وقت کیا ہوگا اگر حالات تمہارے مفروضہ کےبرعکس ظاہر ہوئے یعنی موت کے بعد تمہیں معلوم ہو کہ اللہ تعالی بھی موجود ہے، جنت و جہنم بھی ہے، سزا و جزا بھی ہے اور قرآن کے اندر بیان کئے گئے سارے مشاہد و مناظر بھی ہیں پھر اسوقت تم کیا کرو گے؟

وہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر خاموشی کے ساتھ دیر تک دیکھتا رہا... اور پھر ویٹر نے ہماری میز پر کھانا رکھتے ہوئے ہماری خاموشی کو توڑا۔
میں نے اس سے کہا: مجھے ابھی جواب نہیں چاہئے کھانا حاضر ہے ہم کھانا کھائیں گے اور جب تمہارا جواب تیار ہوجائیگا تو براہ مہربانی مجھے خبر کردینا۔
ہم کھانے سے فارغ ہوئے اور مجھے اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور میں نے بھی اس وقت اس کو جواب کے لئے کوئی تکلیف نہیں دی... ہم بہت ہی سادگی کے ساتھ جدا ہوگئے۔

ایک مہینہ گزرنے کے بعد اس نے مجھ سے رابطہ کیا اور اسی ریسٹورینٹ میں ملاقات کا مطالبہ کیا۔
ریسٹورینٹ میں ہماری ملاقات ہوئی ہم نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا کہ اچانک اس نے میرے کندھے پر اپنا سر رکھا اور مجھے اپنی بازوؤں میں پکڑ کر بچوں کی طرح رونے لگا۔
میں نے اپنا ہاتھ اس کی پیٹھ پر رکھا اور پوچھا کیا بات ہے تم کیوں رو رہے ہو؟
اس نے کہا: میں یہاں آپ کا شکریہ ادا کرنے اور اپنے جواب سے آپ کو باخبر کرنے لئے آیا ہوں
بیس سال سے بھی زیادہ عرصہ تک نماز سے دور رہنے کے بعد اب میں نماز پڑھنے لگا ہوں۔ آپ کے جملوں کی صدائے بازگشت میرے ذہن و دماغ میں بلا توقف گونجتی ہی رہی اور میں نیند کی لذت سے محروم ہوتا رہا۔
آپ نے میرے دل ودماغ اور جسم میں آتش فشاں چھوڑ دیا تھا اور وہ میرے اندر اثر کر گیا۔
مجھے احساس ہونے لگا کہ جیسے میں کوئی اور انسان ہوں اور ایک نئی روح میرے جسم کے اندر حرکت کر رہی ہے ایک بے مثال قلبی سکون بھی محسوس کر رہا ہوں۔
میں نے کہا: ہوسکتا ہے جب تمہاری بصارت نے تمہارا ساتھ چھوڑ دیا ہو تب ان جملوں نے تمہاری بصیرت کو بیدار کردیا ہو۔

اس نے کہا: بالکل ایسا ہی ہے... یقیناً جب میری بصارت نے میرا ساتھ چھوڑ دیا تو ان جملوں نے میری بصیرت کو بیدار کر دیا۔
میرے پیارے بھائی تہہ دل سے آپ کا شکریہ، آپ کی بدولت میں گناہوں اور گمراہی والی زندگی سے بچ گیا۔
(عربی سے ترجمہ)

اس واقعہ کو پڑھ کر یونہی مت گزر جائیں بلکہ ہو سکے تو اس کو شئیر کریں صدقہ جاریہ کی نیت سے، شاید یہ کسی شخص کی ہدایت کا ذریعہ بن جائے اور ہمارے اعمال میں ایک نیکی کے بڑھنے کا سبب بھی۔۔
اللہ پاک اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل کے صدقے ہماری بصیرت کو بھی بیدار کر دے۔

دعا کا طالب
ملک عامر ذوالفقار ایڈوکیٹ
Copied

Address

District Courts Okara
Okara

Telephone

+923457436212

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Amir Zulfiqar Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Malik Amir Zulfiqar Advocate:

Share