04/05/2025
ایس این جی پی ایل سے ایک اور ریلیف!
آرمر کالونی، نوشہرہ میں واقع ہمارے مؤکل کے بند فلیٹ کو بغیر کسی گیس استعمال کے "اسٹکی" قرار دے کر 20,000 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اوگرا میں شکایت درج کروانے اور کارروائی کے بعد، سائٹ انسپکشن کی ہدایت دی گئی اور میٹر کو کلیئر کر دیا گیا۔
یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایس این جی پی ایل اکثر کم استعمال یا بند گھروں کے میٹرز کو بغیر تصدیق "اسٹکی" قرار دے دیتی ہے، جو کہ غلط ہے۔
اگرچہ یہ مسئلہ ایس این جی پی ایل کی طرف سے پیدا ہوا، ہم پھر بھی متعلقہ بلنگ آفیسر اور اوگرا حکام کے غیرجانبدارانہ کردار اور ہمارے مؤقف کو تسلیم کر کے ریلیف دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔