Syed Zeeshan Haider Gillani

Syed Zeeshan Haider Gillani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Zeeshan Haider Gillani, Lawyer & Law Firm, sadaat Street Narowal Road Chora Rajuputan Tehsil Muridke, Muridke.

01/02/2024

اگر آپ کے بڑوں نے آپ کو وراثت میں دشمنی نہیں دی تو اپنے بڑوں کا شکریہ ادا کریں !

26/01/2024
Your words have impact
26/01/2024

Your words have impact

15/01/2024

کسی دربار پر اگر مرادیں مانگنے جائیں تو ایک بات ضرور سوچیں کہ وہاں بیٹھے بھکاری آپ سے مانگتے ہیں مزار سے نہیں

جنگل میں شیروں نے گدھے کا بچہ شکار کر لیا۔ گدھے کا بچہ کافی حد تک زخمی تھا تو ایک بزرگ شیر نے کہا: اسے مزید مارنے یا کھا...
07/01/2024

جنگل میں شیروں نے گدھے کا بچہ شکار کر لیا۔ گدھے کا بچہ کافی حد تک زخمی تھا تو ایک بزرگ شیر نے کہا: اسے مزید مارنے یا کھانے کی بجائے اسے اپنے پاس رکھ کر پال پوس کر بڑا کرنا زیادہ فائدہ مند ھے۔ بوڑھے شیر کی بات مان کر شیروں نے اس گدھے کو گود لے لیا اور اس کا اچھّے سے خیال رکھا حَتّیٰ کہ وہ شیروں کا وفادار گدھا بن گیا۔
ایک دن اسی بزرگ شیر نے کہا، اب وقت آ گیا ھے کہ اس گدھے کو واپس اس کی برادری میں چھوڑ دیا جائے۔ شیروں نے ایسا ھی کیا اور اس گدھے کو ساتھ لے جا کر گدھا برادری کے سپرد کر دیا اور کہا یہ گدھا تم میں سے باقی گدھوں سے ممتاز ھے، کیونکہ یہ ہمارا حمایت یافتہ گدھا ھے۔ گدھوں نے فورًا اس گدھے کو اپنا سردار مان لیا اور شیروں کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے اسکے ہر حکم کی تعمیل کرتے اور نافرمانی سے ڈرتے رہتے۔ کیونکہ جو بھی گدھا اس *سردار گدھے* کی حکم عدولی کرتا تو سردار گدھا اس نافرمان گدھے کو گرفتار کرکے شیروں کے حوالے کر دیتا اور وہ اس نافرمان کو چیر پھاڑ کر کھا جاتے تھے۔
اس طرح گدھوں کو سردار مِل گیا اور شیروں کو شکار کی پریشانی سے نجات مل گئی۔ جہاں تک بات ھے اس *سردار گدھے* کی تو وہ گدھوں کے نزدیک شیر تھا اور شیروں کے درمیان گدھا تھا۔

سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔" محترم والدین!آ...
01/01/2024

سنگاپور میں امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔
" محترم والدین!
آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔
لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان بھی ہوں گے جنھیں انگلش ادب اور ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔
ان بچوں میں (مستقبل کے) موسیقار بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔
ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔
لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔
اگر وہ اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں!!!

01/06/2023

لوگوں نے ایسا خدا دریافت کر رکھا ہے جس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ( یعنی یہ کہہ کر کہ اللہ تو بہت رحیم ہیں ہم جتنے بھی گناہ کرلیں بعد میں معافی مانگ لیں گے)

لوگوں کو ایسا رسول ہاتھ آ گیا ہے جو صرف اس لئے آیا تھا کہ انکی ساری بد اعمالیوں کے باوجود انکا سفارشی بن جائے لوگوں کو ایسی آخرت مل گئی ہے کہ جہاں جنت صرف اپنے لئے ہے اور جہنم دوسروں کے لئے - مگر یہ فریب کا کاروبار صرف تب تک ہے جب تک خدا ظاہر ہو کر اپنے انصاف کا ترازو نا کھڑا کر دے

مولانا وحید الدین خان

واہگہ بارڈر لاھور سے صرف 3 کلومیٹر دور اٹاری گاؤں میں پیاز 25 روپے آٹا 30 روپے کلو ھے، وہاں سے تین کلومیٹر آگے لاھور میں...
21/12/2022

واہگہ بارڈر لاھور سے صرف 3 کلومیٹر دور اٹاری گاؤں میں پیاز 25 روپے آٹا 30 روپے کلو ھے، وہاں سے تین کلومیٹر آگے لاھور میں پیاز 230 آٹا 120 روپے کلو ھے،
فصل ایک، زمین ایک، موسم ایک، ماحول ایک زمیندار ایک جیسے، بس فرق ترجیحات کا ھے،
ان کی اپنی تجارت کیلئے بارڈر کے گیٹ کھل جاتے ھیں، مٹھائیاں ایکسچینج ہوجاتی ہیں،
مگر عوام کو 75 سال سے دشمنیاں پڑھائی گئی ہیں۔۔

الفاظ سوچ اور نیت سےآزادی اور غلامی کا انتخاب ہوتا ہے
11/04/2022

الفاظ سوچ اور نیت سےآزادی اور غلامی کا انتخاب ہوتا ہے

جب بہو کو گھر لے کے آئے تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونا کا وقت دے 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی ا...
15/10/2021

جب بہو کو گھر لے کے آئے تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونا کا وقت دے 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی امید مت کریں جیسے گھر میں بیٹھی آپ کی بیٹی آپ کو بچی لگتی ہے بہو کو بھی بچی سمجھ کے اسکی نادانیوں کو نظر انداز کر دیا کریں آج جس لڑکی سے آپ ایک بیوی بہو بھابھی کی ساری زمینداریاں پوری کرنے کی امید رکھتے ہیں وہ بھی اپنے والدین کے لیے بچی ہی تھی ساس ماں نہیں بن سکتی تو کیا ہوا اپنی بہو کی دوست بننے کی کوشش کریں کبھی کبھی اسے بولے آجا بیٹا تیرے سر میں مالش کرتی ہوں وہ کام سے فارغ ہو تو اسکا ماتھا پیار سے چوم کے اتنا کہہ دے میری بیٹی بہت تھک گئی ہوگی کھانا کھانے لگے تو بہو کو آواز دے کر اپنے پاس بیٹھائے بیٹے کے سامنے بہو کی تعریف کر دیا کریں
میں یقین سے کہتی ہوں ان چھوئی چھوئی باتوں سے خوش ہو کر وہ دل و جان سے آپکی خدمت کرے گی اسکی خلوص افزائی کریں اس سے گھر کے معاملات میں مشورہ کریں
احساس دلایں کے اسکے بنا اپکا گھر ادھورا ہے خوش رہے خوشیاں بانٹیں

Address

Sadaat Street Narowal Road Chora Rajuputan Tehsil Muridke
Muridke

Telephone

+923009475150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Zeeshan Haider Gillani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Syed Zeeshan Haider Gillani:

Share