Tax Master

Tax Master FBR & Income Tax Services

https://tax-master.lovable.app📢 فائلر بنیں، پریشانی سے بچیں!آپ کا تمام بنک ڈیٹا اب FBR سے منسلک ہے۔۔۔ ایف بی آر (FBR) کا...
08/08/2026

https://tax-master.lovable.app
📢 فائلر بنیں، پریشانی سے بچیں!
آپ کا تمام بنک ڈیٹا اب FBR سے منسلک ہے۔۔۔
ایف بی آر (FBR) کا نیا سسٹم اب بہت سخت ہو چکا ہے۔ آخری تاریخ گزرنے کے بعد ATL میں نام شامل کرنے کے لئے اضافی (Rs. 25,000) سرچارج اور حلف نامے کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ۔۔۔
آج ہی رابطہ کریں اور اپنی فائلنگ مکمل کروائیں!

🌐Tax Return Filing Assistance

📞 0345-7329522

"کیا آپ نے اپنا اسٹیٹس چیک کر لیا ہے؟

سوال : FBR کیا ہے اور ٹیکس ریٹرن داخل کرنا کیوں ضروری ہے؟ 🇵🇰اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ FBR کیا کام کرتا ہے اور ریٹرن فائل کر...
02/08/2026

سوال : FBR کیا ہے اور ٹیکس ریٹرن داخل کرنا کیوں ضروری ہے؟ 🇵🇰
اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ FBR کیا کام کرتا ہے اور ریٹرن فائل کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ آئیے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں! 👇

🏛1. FBR
FBR (Federal Board of Revenue)
یعنی فیڈرل بورڈ آف ریونیوپاکستان کا وہ سرکاری ادارہ ہے جو ملک بھر سے ٹیکس جمع کرتا ہے اور ٹیکس کے قوانین بناتا اور نافذ کرتا ہے۔

📄 2. ٹیکس ریٹرن (Tax Return) کیا ہے؟

تیکس ریٹرن دراصل ایک سالانہ فارم یا دستاویز ہوتی ہے جس میں آپ اپنی پورے سال کی آمدنی (Income)، اثاثوں (Assets) اور اخراجات (Expenses) کا حساب کتاب FBR کو فراہم کرتے ہیں۔
سادہ الفاظ میں: یہ FBR کو یہ بتانا ہے کہ آپ نے سال میں کتنا کمایا، کتنا خرچ کیا اور کتنا ٹیکس ادا کیا۔

💡 ٹیکس ریٹرن کیوں فائل کرنا چاہیے؟
(فائلر بننے کے فائدے)
پاکستان میں فائلر (Filer)بننے کے بے شمار معاشی فائدے ہیں:
🚗 گاڑی اور پراپرٹی کی خرید و فروخت:فائلر کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور زمین یا گھر خریدنے پر ٹیکس کی شرح نان فائلر کے مقابلے میں آدھی یا بہت کم ہوتی ہے۔
🏦 بینک ٹرانزیکشنز:بینک سے پیسے نکالنے یا منتقل کرنے پر اضافی ٹیکس نہیں کٹتا۔
💰 انکم ٹیکس میں ریفنڈ: اگر آپ کا ٹیکس پہلے ہی کٹ چکا ہے (مثلاً تنخواہ یا فون بلز پر)، تو ریٹرن فائل کر کے آپ اضافی کٹا ہوا ٹیکس واپس (Refund) حاصل کر سکتے ہیں۔
🛡️ قانونی تحفظ:آپ کا شمار ایک ذمہ دار اور قانونی طور پر محفوظ شہری کے طور پر ہوتا ہے، جس سے آئندہ قانونی مسائل سے بچت ہوتی ہے۔

📌 یاد رکھیں: اپنی آمدنی کا صحیح حساب دینا ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا بھی ہے اور اپنے لیے آسانی پیدا کرنا بھی!
آج ہی اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کریں اور فائلر بنیں! ✨

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلانفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس...
25/07/2026

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز مقررہ طریقہ کار کے مطابق درست، مکمل اور بروقت جمع کرائیں تاکہ ملک میں شفاف، مؤثر اور مضبوط ٹیکس نظام کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات حقیقت پر مبنی اور درست ہونا ضروری ہیں۔ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج آمدن، اثاثوں، اخراجات اور دیگر مالی تفصیلات مکمل شفافیت کے ساتھ بیان کی جائیں تاکہ بعد ازاں کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہر شہری کی قانونی ذمہ داری ہے، جبکہ درست معلومات نہ صرف ٹیکس نظام کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ قومی محصولات میں اضافے اور معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ایف بی آر نے تمام اہل ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے 27 جولائی سے ہی اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کا عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی دشواری سے بچا جا سکے۔

Tax Return 2026
15/07/2026

Tax Return 2026

08/07/2026

آو فائلر نان فائلر کھیلتے ہیں 😄😆😂🤣

24/06/2026
24/06/2026

نوٹ فرمالیں؛ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بل کی ادائیگی پر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دیا گیا

وقتی فائدے کے لئے ، یا لیٹ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کے لئے بری خبر
16/06/2026

وقتی فائدے کے لئے ، یا لیٹ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کے لئے بری خبر

ایف بی آر کا یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں ، بنگلوں ، برانڈڈ کپڑوں اور شادیوں میں لاکھوں روپے اڑانے والے نان ...
08/06/2026

ایف بی آر کا یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں ، بنگلوں ، برانڈڈ کپڑوں اور شادیوں میں لاکھوں روپے اڑانے والے نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Master posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category