Raah e haq k musafir

Raah e haq k musafir I love you Allah ♡ In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful. The word sometimes has distinct connotations in its various occurrences in the Qur'an.

ISLAM
The word islam is a verbal noun originating from the triliteral root s-l-m, and is derived from the Arabic verb ’áslama, which means "to give up, to desert, to
surrender (to God)."[14][15] Another word derived from the same root is salaam
(سلام) which means 'Peace'.
[16][17] Believers demonstrate submission to God by worshipping Him, following His commands, and avoiding polytheism. In some v

erses (ayat), there is stress on the quality of Islam as an internal conviction: "Whomsoever God desires to guide, He expands his breast to Islam."[18] Other verses connect islām and dīn (usually translated as "religion"): "Today, I have perfected your religion (dīn) for you; I have completed My blessing upon you; I have approved Islam for your religion."[19] Still others describe Islam as an action of returning to God—more than just a verbal affirmation of faith.[20] Another technical meaning in Islamic thought is as one part of a triad of islam, imān (faith), and ihsān (excellence) where it represents acts of worship (`ibādah) and Islamic law (sharia).[21][clarification needed].....................................................................


سُوۡرَةُ الحُجرَات

وَإِن طَآٮِٕفَتَانِ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ٱقۡتَتَلُواْ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَہُمَا‌ۖ فَإِنۢ بَغَتۡ إِحۡدَٮٰهُمَا عَلَى ٱلۡأُخۡرَىٰ فَقَـٰتِلُواْ ٱلَّتِى تَبۡغِى حَتَّىٰ تَفِىٓءَ إِلَىٰٓ أَمۡرِ ٱللَّهِ‌ۚ فَإِن فَآءَتۡ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَہُمَا بِٱلۡعَدۡلِ وَأَقۡسِطُوٓاْ‌ۖ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُقۡسِطِينَ (٩) إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ إِخۡوَةٌ۬ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَ أَخَوَيۡكُمۡ‌ۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ (١٠

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو پس اگر ایک ان میں دوسرے پر ظلم کرے تو اس سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ وہ الله کے حکم کی طرف رجوع کرے پھر اگر وہ رجوع کرے تو ان دونوں میں انصاف سے صلح کرادو اورانصاف کرو بے شک الله انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے (۹) بے شک مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں سواپنے بھائیوں میں صلح کرادو اور الله سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے (۱۰

If two parties among the Believers fall into a quarrel, make ye peace between them: but if one of them transgresses beyond bounds against the other, then fight ye (all) against the one that transgresses until it complies with the command of Allah; but if it complies, then make peace between them with justice, and be fair: for Allah loves those who are fair (and just). (9) The Believers are but a single Brotherhood: So make peace and reconciliation between your two (contending) brothers: And fear Allah that ye may receive Mercy. (10)...................................................................

سُوۡرَةُ لقمَان

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا لُقۡمَـٰنَ ٱلۡحِكۡمَةَ أَنِ ٱشۡكُرۡ لِلَّهِ‌ۚ وَمَن يَشۡڪُرۡ فَإِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهِۦ‌ۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ حَمِيدٌ۬ (١٢) وَإِذۡ قَالَ لُقۡمَـٰنُ لِٱبۡنِهِۦ وَهُوَ يَعِظُهُ ۥ يَـٰبُنَىَّ لَا تُشۡرِكۡ بِٱللَّهِ‌ۖ إِنَّ ٱلشِّرۡكَ لَظُلۡمٌ عَظِيمٌ۬ (١٣) وَوَصَّيۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ بِوَٲلِدَيۡهِ حَمَلَتۡهُ أُمُّهُ ۥ وَهۡنًا عَلَىٰ وَهۡنٍ۬ وَفِصَـٰلُهُ ۥ فِى عَامَيۡنِ أَنِ ٱشۡڪُرۡ لِى وَلِوَٲلِدَيۡكَ إِلَىَّ ٱلۡمَصِيرُ (١٤) وَإِن جَـٰهَدَاكَ عَلَىٰٓ أَن تُشۡرِكَ بِى مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٌ۬ فَلَا تُطِعۡهُمَا‌ۖ وَصَاحِبۡهُمَا فِى ٱلدُّنۡيَا مَعۡرُوفً۬ا‌ۖ وَٱتَّبِعۡ سَبِيلَ مَنۡ أَنَابَ إِلَىَّ‌ۚ ثُمَّ إِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَأُنَبِّئُڪُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ (١٥) يَـٰبُنَىَّ إِنَّہَآ إِن تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ۬ مِّنۡ خَرۡدَلٍ۬ فَتَكُن فِى صَخۡرَةٍ أَوۡ فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ أَوۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ يَأۡتِ بِہَا ٱللَّهُ‌ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ۬ (١٦) يَـٰبُنَىَّ أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ وَأۡمُرۡ بِٱلۡمَعۡرُوفِ وَٱنۡهَ عَنِ ٱلۡمُنكَرِ وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَآ أَصَابَكَ‌ۖ إِنَّ ذَٲلِكَ مِنۡ عَزۡمِ ٱلۡأُمُورِ (١٧) وَلَا تُصَعِّرۡ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمۡشِ فِى ٱلۡأَرۡضِ مَرَحًا‌ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ۬ فَخُورٍ۬ (١٨) وَٱقۡصِدۡ فِى مَشۡيِكَ وَٱغۡضُضۡ مِن صَوۡتِكَ‌ۚ إِنَّ أَنكَرَ ٱلۡأَصۡوَٲتِ لَصَوۡتُ ٱلۡحَمِيرِ (
١٩

اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا فرمائی کہ اللہ کا شکر کرتے رہو اور جو شخص شکر کرے گا وہ اپنے ذاتی نفع کے لیے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے گا تو الله بے نیاز خوبیوں والا ہے (۱۲) اور جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹا الله کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا بے شک شرک کرنا بڑا بھاری ظلم ہے (۱۳) اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق تاکید کی ہے اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہے تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کرے میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے (۱۴) اور اگر تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں تو میرے ساتھ اس کو شریک بنائے جس کو تو جانتا بھی نہ ہو تو ان کا کہنا نہ مان اور دنیا میں ان کے ساتھ نیکی سے پیش آ اور ان لوگوں کی راہ پر چل جو میری طرف رجوع ہوگئے پھر تمہیں لوٹ کر میرے ہی پاس آنا ہے پھر میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کیا کرتے تھے (۱۵) بیٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر ہو پھر وہ کسی پتھر کے اندر ہو یا وہ آسمان کے اندر ہو یا زمین کے اندر ہو تب بھی الله اس کو حاضر کر دے گا بے شک الله بڑا باریک بین (اور) باخبر ہے (۱۶) بیٹا نماز پڑھا کر اور اچھے کاموں کی نصیحت کیا کر اوربرے کاموں سے منع کیا کر اور تجھ پر جو مصیبت آئے اس پر صبر کیا کر بے شک یہ ہمت کے کاموں میں سے ہیں (۱۷) اور لوگوں سے اپنا رخ نہ پھیر اور زمین پر اترا کر نہ چل بے شک الله کسی تکبر کرنے والے فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا (۱۸) اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز
پست کر بے شک آوازوں میں سب سے بری آواز گدھوں کی ہے (۱۹

We bestowed (in the past) wisdom on Luqman: "Show (thy) gratitude to Allah." Any who is (so) grateful does so to the profit of his own soul: but if any is ungrateful verily Allah is free of all wants, worthy of all praise. (12) Behold, Luqman said to his son admonishing him: "O my son! Join not in worship (others) with Allah: for false worship is indeed the highest wrong-doing." (13) And We have enjoined on man (to be good) to his parents: in travail upon travail did his mother bear him, and in years twain was his weaning: (hear the command) "Show gratitude to Me and to thy parents: to Me is (thy final) Goal. (14) "But if they strive to make the join in worship with Me things of which thou hast no knowledge obey them not; Yet bear them company in this life with justice (and consideration) and follow the way of those who turn to Me (in love): in the End the return of you all is to Me, and I will tell you the truth (and meaning) of all that ye did." (15) "O my son!" (said Luqman) "If there be (but) the weight of a mustard-seed and it were (hidden) in a rock, or (anywhere) in the heavens or on earth, Allah will bring it forth: for Allah understands the finer mysteries, (and) is well-acquainted (with them). (16) "O my son! Establish regular prayer, enjoin what is just, and forbid what is wrong: and bear with patient constancy whatever betide thee; for this is firmness (of purpose) in (the conduct of) affairs. (17) "And swell not thy cheek (for pride) at men nor walk in insolence through the earth; for Allah loveth not any arrogant boaster. (18) "And be moderate in thy pace, and lower thy voice; for the harshest of sounds without doubt is the braying of
the ass." (19)...................................................................

We believe that Allah (swt) provided guidance to his servants via sending prophets who has a duty to call people to good deeds, keep aloof from the bad and submit themselves the teachings of Allah (swt). This chain of Prophethood started with Hadhrath Adam (as) and was completed with Hadhrath Muhammad al Mustafa (sa). Anyone that claims Prophethood after him (s) is a liar...................................................................


JAZZAK ALLAH



READ CAREFULLY..........


احادیث سے سب مسمان بہن بھاہوں کو روشناس کرانا

* بخاری شریف۔ جو ایک اندازے کے مطابق قرآن مجید کے بعد اسلام میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔
* مسلم شریف۔ جو صحیح احادیث میں صف اول میں شمار ہوتی ہے۔
* سنن ابو داؤد شریف ۔ جو صحاح ستہ کی اہم کتب میں سے ہے ۔
* سنن ابو نسائی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
* جامع ترمذی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
* سنن ابن ماجہ شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
* شما یل ترمذی ۔
* موطا امام مالک۔
* مشکوہ شریف ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس سعی کو قبول فرمائیں اور مزید کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین

KINDLY ATTENTION PLZZZZZZZZ
Rules:
As already mentioned. This page is a platform for learning and sharing. Please no hated debates here. No personal attacks. This will not be tolerated and your posts will be deleted. However debates in a friendly manner and for the sake of learning are always encouraged.

جزاکم اللہ خیرا
_______________________________________________________________

برائے مہربانی اس بات پر توجہ کیجیے گا ورنہ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کی پوسٹ کو ڈلیٹ کر دیا جائے گا اگر آپ پھر بھی اپنی ان حرکات سے بعض نہ آئے تو آپ کو ڈلیٹ کر دیا جائے گا اس گروپ کا مقصد کسی کی دل عزاری کرنا نہیں ہے نہ کسی کو تکلیف پہنچانا ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں

13/04/2021

ڈاکٹر عائض القرنی صاحب "لائٹرین" کا دروازہ کھلا چھوڑ دینے کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں:

(یہ معلومات آپ کی اور آپ کے خاندان کی سلامتی سے متعلق ہیں)۔

ذیل دیئے گئے چند کام کر لیجیئے، آپ کے جسم سے منفی توانائی کا خاتمہ ہوگا اور آپ کے شیاطین کمزور پڑ جائیں گے۔

1: لائٹرین کی صفائی: اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے اور لائٹرین کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور بدبو سے پاک رکھیئے۔

2: رات کو سونے پہلے لائٹرین کو صاف اور پاک رکھنے کا اہتمام کیجیئے۔

3: لائٹرین کا دروازہ ہر وقت اور مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کا اہتمام کیجیئے۔

4: لائٹرین میں کپڑے اتار کر لٹکتا نہ رہنے دیجیئے۔ محض ایک رات کیلیئے لٹکے رہنے والے کپڑوں میں جتنی منفی توانائی بھر جاتی ہے اس کا خاتمہ تقریباً ناممکن ہوتا ہے یا کم از کم 72 گھنٹوں کیلیئے دھوپ میں لٹکانے سے کچھ گلوخلاصی ممکن ہوتی ہے۔

5: میلے اُترے ہوئے کپڑوں کو ہمیشہ لائٹرین سے باہر کسی ٹوکری میں رکھنے کا اہتمام کیجیئے۔

6: لائٹرین میں کبھی بھی عطورات نہ رکھیئے اور نہ ہی اس میں خوشبو وغیرہ کا استعمال کیجیئے۔

7: لائٹرین میں جا کر روتے ہوئے ہر نوجوان لڑکی یا لڑکے کو نصیحت ہو کہ آئندہ کبھی بھی اور کسی بھی حال میں لائٹرین میں کھڑے ہو کر ایسی حرکت یا گفتگو نہ کرنا۔

* لائٹرین میں جا کر رونا آپ کی طرف سے شیاطین کو کھلی دعوت ہوتی ہے کہ آپ کے جسم میں داخل ہو جائیں یا آپ کے جسم کو پکڑ میں لے لیں۔ اس کے علاوہ بھی ایسا کرنے سے رزق یا شادی میں دیر ہوتی چلی جاتی ہے، زندگی میں مشکلات بڑھتی ہیں، بلا سبب غم اور افسردگی کا احساس ہوتا ہے اور تشنج یا مرگی تک ہو سکتی ہے۔

* ہر تیسرے دن اپنے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھولیئے اور گھر میں سورۃ البقرۃ کی تلاوت (ریکارڈنگ) چلائیے۔ آپ کو بذات خود اپنے اندر اور اپنے گھر والوں میں نفسیاتی بہتری محسوس ہوگی، گھر سے شیاطین اور جراثیم کو بھگانے کیلیئے آقا کریم علیہ السلام کے فرمان کے مطابق کلونجی کی دھونی دیجیئے،

* گھر میں کلونجی یا بخور کی دھونی ایسے وقت نہ دیجیئے جب گھر کی کھڑکیاں بند ہوں۔

* گھر میں بہت زیادہ شیشے نہ لٹکائیے۔ اور اگر مقصود ہو تو داخلی دروازے کے آس پاس لٹکائیے۔

* گھر میں ایسی جگہ نہ بیٹھیئے جہاں سے ابھی ابھی کوئی اُٹھ کر گیا ہو۔

* جاگنے پر لمبی لمبی سانس لیجیئے اور اٹھتے ہوئے بسم اللہ پڑھیئے۔

* رات میں سونے کا ایک مستقل وقت مقرر کر لیجیئے۔ اور سونے سے پہلے سورۃ الملک کی تلاوت کو کبھی ترک نہ کیجیئے۔ (مبارک ہو ان کو جنہیں اس سورت کو سونے سے پڑھنے کی عادت ہے۔ یہ سورۃ ان کیلیئے عذاب قبر سے نجات کا سبب بنے گی)۔

* نماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت سے آپ اور جنت کے درمیان میں صرف موت کا حائل ہونا باقی رہتا ہے۔

* آپ کو جن لوگوں سے پیار ہے انہیں یہ پیغام بھیجیئے۔ نیکی کی طرف توجہ دلانے والا نیکی کرنے والے جیسا اجر پاتا ہےَ

‏ڈاکٹر شيخ عائض القرني

24/10/2019
07/05/2019

جھوٹی بات پیهلائی جا رہی ہے جس کو حدیث کا نام یا حدیث سے منسلک کیا جاتا ہے

رمضان کاپہلا عشرہ رحمت کا.
رمضان کادوسراعشرہ مغفرت کا.
رمضان کاتیسراعشرہ جھنم سےنجات کا.

ذراسوچیں.

تمام جہاں کا مالک ھمار ےاللہ کے رحمت اورمغفرت کےدرواز ےاتناچھوٹااورتنگدست ھوہی نہیں ھوسکتے کہ صرف دس دن کے لئے کھولے رہیں .
نہیں
ھمار ےاللہ کی رحمت ہردن رات ہربندوں برستی رہتی ھے.

* حدیث شریف میں ھے.
اللہ ہررات تہائی حصےکےبعد فرماتاھے.
کوئی ھےمیر ےبند ےمجھ سے رحمت و مغفرت اورحاجت طلب کرے تاکہ میں میرےبندوں کی ہرحاجت کوپوراکروں جومانگےوہ دوں.
توپھرصرف دس دن رحمت کاعشرہ کیسے ھوسکتاھے ؟
یہ تواللہ پرسراسربھتان اور جھوٹاالزام ھے.

دوسرا تیسرا عشرہ مغفرت اورجھنم اورنجات کا.
اللہ ہرلمحہ لمحہ اپنےبندوں کی توبہ قبول کرکےاپنےبندوں کی مغفرت کرنے کےلئےتیاررہتا ھے. مغفرت کرنا قبر و جھنم کےعذاب کا نجات ھے.

اللہ کی رحمت و نعمت اور قدرت کی کوئی حد نہیں ھوتی
اللہ جب چاہےتب اپنےبندوں کواپنےفضل وکرم سےہر نعمت سےنوازسکتاھے.
لیکن طلب گاربند ےھوناچاہئے.

بہرحال "
میر ےاللہ کےبند ےایسی من گھڑت جھوٹی باتوں پریقین کرکےاپناایمان اورعقیدہ خراب کرکےاللہ کی رحمت ونعمتوں سے محروم نہ ھوجائیں

اللہ ہم سبکو قرآن و حدیث کو سمجھ کراسی پرزندگی گزانےکی توفیق عطا فرمائیں

16/06/2018

عید مبارک♥
تقبل اللہ منا ومنکم

03/06/2018

امام ابن بطال رحمه الله فرماتے ہیں :

"لقاء الناس بالتبسم وطلاقة الوجه من أخلاق النبوة، وهو مناف للتكبر، وجالب للمودة"

لوگوں سے مسکرا کر اور خوشگوار چہرے سے ملنا انبیاء کے اخلاق میں سے ہے، اور یہ تکبر کو ختم کرتا ہے اور محبت کو پیدا کرتا ہے !

[شرح الصحيح : ١٩٣/٥]

03/06/2018

ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﮨﻮﮞ ____
ﮐِﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﻭﺿﺎﺣﺘﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺌﯿﮟ _____
ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑِﻦ ﮐﮩﮯ ﺳُﻦ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ _____
ﻭﮦ ﺑﺲ ﺩِﻝ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩِﻝ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩِﻝ ﭘﮭﯿﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ______.
ﺍُﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ____
ﺟﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻮﻝ ﻟﻮ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺑﺲ ﮐﺮﻭ _____
ﻣﯿﮟ ﺳُﻦ ﺳُﻦ ﮐﺮ ﺗﻨﮓ ﺁﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ _____
ﻧﮧ ﺑﻮﻟﻮ ﺗﻮ ﺑﮭﯽ ﺳُﻦ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ _____
ﺩِﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻟﮩﺎﻡ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ____
ﺭﻭ ﻟﻮ ﺗﻮ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ _____________
ﺳﮩﺎﺭﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ، ﻣﺰﺍﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﺍُﮌﺍﺗﺎ ، ﺩُﮬﺘﮑﺎﺭﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ _____
ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﺴﯽ ﮨﻤﺪﺭﺩ ﮐﺎ ﮐﺎﻧﺪﮬﺎ ﻣُﯿّﺴﺮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﮐِﺘﻨﺎ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ______
ﺍِﺱ ﺍُﻣﯿﺪ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﮧ " ﻭﮦ ﮨﮯ "
ﺍِﺱ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﮧ " ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﮯ "
ﺍِﺱ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﮐﮧ " ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﮔِﺮﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﮔﺎ "❤❤

31/05/2018

کیا اس کا بھی کوئی روزہ ہے جو رمضان میں دن کے وقت کھانے پینے سے تو باز رہے لیکن اپنی مطلقہ کے زیر پرورش اپنے بچوں کے بارے میں لا پرواہی سے باز نہ آئے؛ انہیں مطلق العنان کھلا چھوڑ دے، ان کے ساتھ شفقت اور نرمی سے پیش نہ آئے، ان کی خبر کی گیری نہ کرے اور نان و نفقہ نہ دے!؟
کیا اس مرد کا بھی روزہ ہے جو اپنے بچوں کو طلاق یافتہ ماں سے ملنے نہیں دیتا!؟ حالانکہ ماں کی خوشبو اور مہک کے بغیر زندگی کا کیا مزہ ؟
کیا اس شخص کا بھی روزہ ہے جو ظلم کرتے ہوئے اپنی بیوی درمیان میں لٹکائے رکھے، نہ اسے حقیقی بیوی بنائے اور نہ ہی اسے طلاق دے کر فارغ کرے!؟
بھلا اس کا بھی کوئی روزہ ہے جو اپنے والدین سے قطع تعلقی کر لے!؟ ان پر زبان درازی کرے، ان کی خدمت سے تنگ آ جائے، اگر والدین اس سے مانگیں تو بخیلی کرے، اگر اسے سمجھایا جائے تو مزید بگڑے، اگر کوئی امید لگائے تو اس کے خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوں، اور اگر اس کی ضرورت پڑے تو ڈھونڈنے میں نہ آئے۔ جواب دے تو سختی سے! ہر وقت ڈرانے دھمکانے پر لگا رہے، کبھی کوئی کام وقت پر نہ کرے، ہمیشہ تسویف سے کام لے۔
کیا اس کا بھی کوئی روزہ ہے جو فرض نماز چھوڑ کر سویا رہے، وقت گزار کر نماز پڑھے، ظہر اور عصر کی نماز وقت کے بعد پڑھے، اور پورے رمضان میں اس کی یہی عادت ہو!؟
کیا اس شخص کا بھی کوئی روزہ ہے جو اپنے بھائیوں اور بہنوں کی وراثت ہڑپ کر جائے، یتیموں اور مساکین کا حق غصب کر لے، اوقاف کے اناج پر قبضہ کر کے بیٹھ جائے اور مستحقین کو ان کے حق سے محروم کر دے۔
ہاں ان سب لوگوں کا صرف اتنا سا روزہ ہے کہ ان کی روزے سے متعلق واجبی سی ذمہ داری پوری ہو جائے گی، لیکن ان کا روزہ خلاف شریعت کاموں، گناہوں، ظلم اور کبیرہ گناہوں سے آلودہ ہو گا۔
بلکہ ایسا بھی ممکن ہے کہ اس کے روزوں کا ثواب ان ظلموں اور جرائم کے گناہوں کا مقابلہ ہی نہ کر سکے۔
اس لیے اللہ سے ڈور! روزہ خوری سے بچنے والو! اور روزہ توڑنے والی اشیاء سے اجتناب کرنے والو! تم ایسے کاموں میں ملوث ہو جنہیں دائمی طور پر ہمیشہ کے لیے ترک کرنا ضروری ہے۔
کھانے سے روزہ رکھنے والے کاش کہ تم نے ظلم سے بھی روزہ رکھ لیا ہوتا
کیا کسی ظالم انسان کو بھی روزہ فائدہ دیتا ہے جس کا باطن گناہوں سے بھرا ہوا ہو؟!
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
(جو شخص خلاف شرع بات کہنے یا اس پر عمل کرنے سے باز نہیں آتا تو اللہ تعالی کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے) بخاری
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
(بہت سے روزے داروں کو روزے سے صرف بھوک پیاس ملتی ہے، اور بہت سے قیام کرنے والوں کو قیام کے بدلے صرف بے خوابی ملتی ہے۔) احمد
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ان لوگوں میں شامل فرمائے جو رمضان کے روزے رکھ کر ان کی حفاظت کرتے ہیں، اور نیکیوں اور عبادات کو کسی بھی قسم کے گناہوں سے گدلا نہیں ہونے دیتے۔

31/05/2018

جب عورت کو روزہ کی حالت میں ماہواری شروع ہو جائے تو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے، اگرچہ غروب شمس سے چند لمحہ قبل ہی ماہواری کا خون آنا شروع ہو جائے، اگر اس کا روزہ واجب ہو تو اس پر قضاء واجب ہو گی، حالت حیض میں عورت کا روزہ جاری رکھنا حرام ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
حائضہ اور نفاس والی عورت کے روزہ کی حرمت میں امت کا اجماع ہے، لہذا اس بنا پر اس کا روزہ صحیح نہیں .... امت کا اس پر بھی اجماع ہے کہ اسے اس روزہ کی قضاء میں روزہ رکھنا ہو گا، امام ترمذی، ابن مندر، اور ابن جریر اور ہماے اصحاب وغیرہ نے یہ اجماع نقل کیا ہے۔
المجموع للنووی (2 / 386)
اور ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :
اہل علم کا اجماع ہے کہ حائضہ اور نفاس والی عورت کا روزہ رکھنا حلال نہیں، بلکہ وہ رمضان کے روزے نہیں رکھیں گی بلکہ وہ بعد میں اس کی قضاء کریں گی، اور اگر وہ روزہ رکھ بھی لیں تو ان کا روزہ صحیح نہیں ہوگا۔
عا‏ئشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہيں کہ :
(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہمیں حیض آتا تو ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم روزے قضاء کریں اور نماز کی قضاء کا حکم نہیں دیا جاتا تھا) متفق علیہ۔
اس میں حکم تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ہے، ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
(کیا تم میں سے جب کسی ایک کو حیض آتا ہے وہ نہ تو نماز ادا کرتی ہے اور نہ ہی روزہ رکھتی ہے، یہ اس کے دین میں کمی ہے) صحیح بخاری۔
حائضہ اور نفاس والی عورت برابر ہے کیونکہ نفاس کا خون ہی حیض کا خون ہے اور اس کا حکم بھی وہی ہے، جب دن کے کسی بھی حصہ میں حیض آجائے تو اس دن کا روزہ فاسد ہو جائے گا، چاہے دن کی ابتداء میں حیض آئے یا پھر شام کے وقت، اور حائضہ عورت نے جب حالت حیض میں روزہ رکھنے کی حرمت کا علم ہونے کے باوجود روزہ کی نیت کی اور کچھ نہ کھایا پیا تو وہ گنہگار ہوگی، اور اس کا یہ روزہ رکھنا کافی نہیں ہوگا۔
شیخ ابن عثیمین اللہ تعالی کا کہنا ہے :
روزہ کی حالت میں حیض آنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے، چاہے غروب شمس سے ایک لمحہ قبل ہی کیوں نہ آئے، اگر تو فرضی روزہ ہو تو اس دن کی قضاء واجب ہوگی۔
لیکن اگر اس نے مغرب سے قبل حیض کے خون کے انتقال کو محسوس کیا اور خون آنا شروع نہیں ہوا بلکہ مغرب کے بعد خون آنا شروع ہوا تو اس کا روزہ صحیح اور مکمل ہے اور صحیح قول یہی ہے کہ باطل نہيں ہوگا۔
الدماء الطبیعیۃ للنساء صفحہ نمبر (28)۔
مستقل فتوی کمیٹی (اللجنۃ الدائمۃ) سے مندرجہ ذیل سوال کیاگيا :
ایک عورت نے روزہ رکھا لیکن غروب شمس اور اذان سے کچھ دیر قبل حیض آنا شروع ہو جائے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جائے گا؟
کمیٹی کا جواب تھا :
اگر تو حیض مغرب سے قبل آئے تو روزہ باطل ہوگا اور اس کی قضاء کرے گی لیکن اگر مغرب سے بعد حیض آنے کی صورت میں اس کا روزہ صحیح اور مکمل ہے اس پر کوئی قضاء نہيں۔
فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء (10 / 155)۔
واللہ اعلم !
الاسلام سوال وجواب

31/05/2018

✒🌸سوال
اس شخص کا کیا حکم جس نے نفل روزہ رکھا ہو اور پھر اسے توڑدیا ہو، کیا اس پر کچھـ واجب ہے؟
❤✒جواب
نفلی روزہ رکھنے والے کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ روزہ توڑدے، اور اس پر قضا بھی نہیں ہے؛ اس لئے کہ نفل روزہ شروع کرنے سے پہلے بندے کو جس طرح اختیار حاصل ہے [چاہے تو رکھے، اور چاہے تو نہ رکھے]، اسی طرح شروع کرنے کے بعد بھی اختیار حاصل رہے گا [کہ چاہے تو مکمل کرے یا چاہے تو چھوڑدے]۔
🌷🌷وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔

31/05/2018

✒🌹سوال
حائضہ عورت اگر فجر سے پہلے پاک ہو جائے تو كیا وہ اس دن کاروزہ ركھے گی؟
✒🌷جواب
اس دن کا روزہ رکھے گی اور غسل کرے گی اگرچہ طلوع فجر کے بعد غسل ہو،
اور غسل میں طلوع فجر کے بعد تک تاخیر کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہ ہوگا۔

31/05/2018

اصلاح قلب کے لیے اللہ کا ذکر اور قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق مفید ترین وسائل ہیں،
قرآن اللہ تعالی کا کلام ہے اور اللہ تعالی کی لوگوں پر حجت ہے،
قرآن سرچشمہ حکمت اور رسالت نبوی کی نشانی ہے، اللہ تعالی کی جانب قرآن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں جاتا، قرآن کے بغیر ہمارے لیے نجات ممکن نہیں، یہ بصیرت اور بصارت دونوں کے لیے نور ہے، قرآن کے قریب ہونے والا صاحب شرف بن جاتا ہے، اس پر عمل پیرا شخص معزز ہو جاتا ہے، قرآن کی تلاوت ثواب کے ساتھ رہنمائی بھی ہے، قرآن کا مطالعہ علم اور ثابت قدمی کا باعث ہے، قرآن پر عمل تحفظ اور امان کا باعث ہے، قرآن کی تعلیم اور قرآن کی جانب دعوت نیک لوگوں کے سر کا تاج ہے، ماہ رمضان میں قرآن کی کثرت سے تلاوت کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے، رمضان میں قرآن کی تلاوت، تدبر، تعلیم و تعلم، اور اس پر عمل کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے؛ کیونکہ قرآن کا نزول اسی مہینے میں ہوا ہے،
فرمانِ باری تعالی ہے:
{شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ}
رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے ۔ (البقرة: 185)
یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیں قرآن کو سمجھ کے پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
7 hrs · Public

Address

Cantt
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raah e haq k musafir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Raah e haq k musafir:

Share