17/06/2026
یکم محرم الحرام خلیفۂ ثانی امیر المؤمنین سیدنا عمر فاروقؓ کا یومِ شہادت ہے، جن کا دورِ خلافت عدل و انصاف، بے مثال فتوحات اور اسلام کی عظمت کا روشن ترین باب ہے۔ آپؓ حق کے وہ سچے پیکر اور رعبِ ایمانی کا وہ سمندر تھے کہ خود شیطان بھی آپؓ کی ہیبت سے اپنا راستہ بدل لیتا تھا۔ آپؓ کی شہادت تاریخِ اسلام کا ایک ایسا گہرا زخم ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا....