Umar Waqas Khan Adv

Umar Waqas Khan Adv Hi, This is Umar Waqas khan advocate high court Multan. We render Legal consultancy services.

06/02/2026

درس حدیث:
(جب نماز جمعہ فرض ہوئی)
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ ‏‏‏‏‏‏وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ قَدِ افْتَرَضَ عَلَيْكُمُ الْجُمُعَةَ فِي مَقَامِي هَذَا، ‏‏‏‏‏‏فِي يَوْمِي هَذَا، ‏‏‏‏‏‏فِي شَهْرِي هَذَا، ‏‏‏‏‏‏مِنْ عَامِي هَذَا، ‏‏‏‏‏‏إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنْ تَرَكَهَا فِي حَيَاتِي أَوْ بَعْدِي وَلَهُ إِمَامٌ عَادِلٌ أَوْ جَائِرٌ، ‏‏‏‏‏‏اسْتِخْفَافًا بِهَا أَوْ جُحُودًا لَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَلَا جَمَعَ اللَّهُ لَهُ شَمْلَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا بَارَكَ لَهُ فِي أَمْرِهِ، ‏‏‏‏‏‏أَلَا وَلَا صَلَاةَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا زَكَاةَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا حَجَّ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا صَوْمَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا بِرَّ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى يَتُوبَ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اور جان لو کہ الله تعالیٰ نے تم پر جمعہ اسی مقام پر، اسی دن اور اس مہینہ میں فرض کیا ہے، اور اس سال سے تاقیامت یہ فرض ہے، لہٰذا جس نے جمعہ کو میری زندگی میں یا میرے بعد حقیر و معمولی جان کر یا اس کا انکار کر کے چھوڑ دیا حالانکہ امام موجود ہو خواہ وہ عادل ہو یا ظالم، تو الله تعالیٰ اس کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دے اور اس کے کام میں برکت نہ دے گا، سن لو ! اس شخص کی نماز قبول ہے نہ زکاۃ، حج نہ روزہ اور اس کا کوئی بھی نیک عمل قبول نہ ہو گا، جب تک کہ وہ توبہ نہ کر لے، ھاں جس نے توبہ کی الله تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔
(ابن ماجہ حدیث 1081)

30/01/2026
Allah k ghr dosto se mulaqat ho g*e alhmdolillah ❤️💕❤️❤️❤️
17/11/2025

Allah k ghr dosto se mulaqat ho g*e alhmdolillah ❤️💕❤️❤️❤️

09/11/2025

Alhmdolillah 1st Umrah Done.

"اپنی حدود کے حق میں دلائل دو، اور وہ یقیناً تمہاری بن جائیں گی۔" ہماری ہر وہ دلیل جو ہمیں محدود کرے ہماری حدود طے کر رہ...
24/10/2025

"اپنی حدود کے حق میں دلائل دو، اور وہ یقیناً تمہاری بن جائیں گی۔" ہماری ہر وہ دلیل جو ہمیں محدود کرے ہماری حدود طے کر رہی ہوتی ہے. مثلاً 1954تک ڈاکٹروں کا خیال تھا انسان 4 منٹ سے کم میں ایک میل نہیں دوڑ سکتا.

انسانوں کیلئے ایک حد مقرر تھی. اُس دور کی سائنس علم معاشرہ سب اسے تسلیم کرتا تھا. پھر میڈیکل کے ایک سٹوڈنٹ راجر نے اسے چیلنج کیا اور ایک سیکنڈ سے ہی سہی لیکن یہ حد توڑ دی. آج مراکش کے بشام ال گروج کا ریکارڈ 3/43 منٹ کا ہے. انسانوں نے نئی حدود طے کر لیں.

ہماری حدود کتنی وسیع ہیں یہ ہمارا اعتماد طے کرتا ہے. مثلاً راجر کو خود پر اعتماد تھا تو بشام کو راجر پر اعتماد تھا. اس لئے انسان نئی حدود طے کرنے والے ہر دوسرے انسان کو یاد رکھتا ہے. کس نے کونسی چوٹی سب سے پہلے طے کی اسے ہم تاریخ بنا دیتے ہیں. بد اعتمادی ان حدود کو مختصر کرتی ہیں.

مثلاً شہر کی ٹریفک میں آپ دوسروں پر اعتماد کر کے چلتے ہیں. ہمیں یقین ہوتا ہے دوسرے ہم سے زبردستی نہیں ٹکرائیں گے. اسی یقین پر ٹریفک کا سارا نظام کھڑا ہے. جسے دوسروں پر یقین و اعتبار نہ ہوگا کیا وہ اس ٹریفک میں سفر کر سکتا ہے.؟ یقیناً نہیں. وہ محدود ہو جائے گا. جو سمجھتا ہو سارا بازار دھوکہ و فریب ہے وہ کیا اس بازار میں تاجر بن سکتا ہے.؟

دشمنی کا وہم توڑ ڈالو، بداعتمادی کی دیوار گراؤ! یہ ہماری سوچ ہے جو ہمیں محدود کرتی ہے۔ اعتماد کرو، قدم بڑھاؤ، دنیا تمہارے لیے بدل سکتی ہے بس تم خود کو بدل لو. اپنے دلائل کو شک کی زنجیروں سے آزاد کرو کہ یہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے آس پاس ہم پر اعتبار کرنے والوں کی دُنیا بھی محدود کر دیتی ہے.

24/10/2025
21/10/2025

درسِ حدیث:
(یہ محبتیں آپکی منزل کا تعین کرتی ہیں)
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَى السَّاعَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَثِيرِ صَلَاةٍ وَلَا صَوْمٍ وَلَا صَدَقَةٍ وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ، قَالَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ۔
سیدنا انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا: یا رسول الله! قیامت کب آئیگی؟ فرمایا: تم نے اسکے لئے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لئے بہت زیادہ نمازیں، روزے اور صدقات تو تیار نہیں کئے ہیں، (یعنی فرائض کے علاوہ نفلی عبادات) مگر میں الله اور اس کے رسول صلی الله علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں۔ تو نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسی کے ساتھ ہوؤ گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔
(بخاری حدیث 6171)

20/10/2025

درس حدیث:
(آنسوؤں کے اس چھوٹے سے قطرے میں اتنی طاقت ہے کہ یہ جہنم کی آگ کو بجھا سکتا ہے)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ يَخْرُجُ مِنْ عَيْنَيْهِ دُمُوع،‏‏‏‏ وَإِنْ كَانَ مِثْلَ رَأْسِ الذُّبَابِ،‏‏‏‏ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ،‏‏‏‏ ثُمَّ تُصِيبُ شَيْئًا مِنْ حُرِّ وَجْهِهِ،‏‏‏‏ إِلَّا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ۔
سیدنا عبدالله ابن مسعود رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس بندہ مومن کی آنکھوں سے الله تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے آنسو نکلا، اگرچہ وہ مکھی کے سر کے برابر ہی کیوں نہ ہو، پھر اس آنسو نے رخسار کے سامنے کے حصے کو چھو لیا توالله تعالیٰ اس پر جھنم کی آگ حرام کر دیتا ہے۔
(ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب الحزن والبکاء،
حدیث 4197)

18/10/2025

درس حدیث:
(دن بھر کی نحوست یا برکت)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ ، إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ يَضْرِبُ كُلَّ عُقْدَةٍ عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ ، فَإِنِ اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ ، فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ ، فَإِنْ صَلَّى انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ ، فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ۔

سیدنا ابوھریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان ‏تم میں سے ہر ایک کی گردن پر رات میں تین گرہیں لگاتا ہے۔ صبح جاگ گیا اور الله کو یاد کیا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اٹھ کر وضو کیا تو ایک اور گرہ کھل گئ، نماز کے لۓ کھڑا ہوا تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں، اس طرح وہ چاق وچوبند اور خوش مزاج ہو کر صبح کرتا ہے اس نے بہت بڑی بھلائی حاصل کرلی، اور اگر ایسا نہ کیا تو نحوست اور برے حال میں صبح کرتا ہے اور اسے کوئی بھلائی نصیب نہیں ہوتی.
(بخاری حدیث 1142)

اگر یوسف علیہ السلام آپنے والد کے سائے میں پلتے تو عزیز مصر نہ بنتے یقین رکھیں آپکی محرومیاں بھی آپ کی بلندیوں کا سبب بن...
09/10/2025

اگر یوسف علیہ السلام آپنے والد کے سائے میں پلتے تو عزیز مصر نہ بنتے یقین رکھیں آپکی محرومیاں بھی آپ کی بلندیوں کا سبب بنیں گی 🥀
#

Address

Seat No. 136 Tahir Watto Block District Court Multan
Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007102474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Waqas Khan Adv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Umar Waqas Khan Adv:

Share