Infosec Corporate & Legal Solutions

Infosec Corporate & Legal Solutions ▪️Empowering Corporates, Ensuring Compliance ; Your Trusted legal Partner .

⚖️ Punjab Labour Code 2026 — ملازمین کے حقوق میں تاریخی تبدیلیصوبہ پنجاب میں نافذ ہونے والے Punjab Labour Code 2026 نے ل...
21/02/2026

⚖️ Punjab Labour Code 2026 — ملازمین کے حقوق میں تاریخی تبدیلی

صوبہ پنجاب میں نافذ ہونے والے Punjab Labour Code 2026 نے لیبر قوانین کے نظام میں ایک بنیادی اور انقلابی اصلاح متعارف کرا دی ہے۔
نئے قانون کے تحت اب ملازمین کی روایتی درجہ بندی تقریباً ختم کر دی گئی ہے اور عملی طور پر ہر ملازم کو “Workman” کے قانونی تحفظ کے دائرے میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ماضی میں صرف مخصوص نوعیت کے ملازمین ہی اس تعریف میں آتے تھے، جبکہ سپروائزری، کلریکل اور کئی دیگر عہدوں پر کام کرنے والے افراد لیبر قوانین کے مکمل تحفظ سے محروم رہ جاتے تھے۔ اب یہ فرق بڑی حد تک ختم کر دیا گیا ہے۔

👈 اہم قانونی اثرات

◾ لیبر فورمز تک مساوی رسائی
اب ہر ملازم — چاہے اس کی پوسٹ کوئی بھی ہو — اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبر فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

◾غیر قانونی برطرفی کے خلاف مضبوط تحفظ
ادارے اب کسی ملازم کو صرف اس بنیاد پر قانونی تحفظ سے محروم نہیں کر سکیں گے کہ وہ پہلے “ورک مین” کی تعریف میں شامل نہیں تھا۔

◾سروس معاملات میں فوری قانونی راستہ
تنخواہ کی عدم ادائیگی، شوکاز نوٹس، ڈسپلنری کارروائی یا برطرفی جیسے معاملات میں براہِ راست لیبر کورٹ سے رجوع ممکن ہوگا۔

◾لیبر کورٹس کے اختیارات میں اضافہ
نئے قانون کے بعد لیبر کورٹس کا دائرہ اختیار وسیع ہو گیا ہے، جس سے ملازمین کو مؤثر اور واضح قانونی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

⚖️ قانونی اہمیت

یہ ترمیم حکومت پنجاب کی جانب سے ملازمین کے حقوق کو مضبوط بنانے کی سمت ایک بڑی اصلاح تصور کی جا رہی ہے۔ اب نجی شعبے میں کام کرنے والے زیادہ تر ملازمین یکساں قانونی تحفظ حاصل کریں گے۔

◾ یہ واضح پیغام ہے کہ سروس معاملات میں قانونی تقاضوں، ڈسپلنری پروسیجر اور ملازم حقوق کی پابندی پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکی ہے۔

خدمات کی فیسوں میں اضافہ PSWوزارتِ خزانہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیاحکومتِ پاکستان کے ریونیو ڈویژن نے پاکستان سنگل ونڈو...
28/11/2025

خدمات کی فیسوں میں اضافہ PSW

وزارتِ خزانہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومتِ پاکستان کے ریونیو ڈویژن نے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے S.R.O. 2227(I)/2025 جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے یکم اکتوبر 2021 کے SRO 1292(I)/2021 میں ترمیم کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق PSW سبسکرپشن، SECP ویری فکیشن فیس اور گڈز ڈکلیریشن (GD) کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی شرحیں فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

PSW فیسوں میں اضافہ — نئی شرحیں جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق PSW سبسکرپشن، اپڈیٹس اور رینیوئل کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ SECP ویری فکیشن کی فیس بھی 500 روپے کر دی گئی ہے۔

گڈز ڈکلیریشن فیس سامان کی مالیت کے مطابق درج ذیل نئے اسلاب سے وصول کی جائے گی:

50 ہزار روپے تک: کوئی فیس نہیں

50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک: 500 روپے

1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک: 750 روپے

10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک: 1,000 روپے

50 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک: 1,250 روپے

1 کروڑ سے 2.5 کروڑ روپے تک: 1,500 روپے

2.5 کروڑ روپے سے زائد: 2,000 روپے

ریونیو ڈویژن کے مطابق فیسوں میں اضافے کا مقصد PSW کے نظام کو مزید مؤثر، مستحکم اور پائیدار بنانا ہے تاکہ تجارت، امپورٹ و ایکسپورٹ کے شعبوں میں جدید ڈیجٹل سہولیات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے

Ready to launch your business the right way?With Infosec Corporate & Legal Solutions (ICLS), forming a Private Limited o...
06/11/2025

Ready to launch your business the right way?
With Infosec Corporate & Legal Solutions (ICLS), forming a Private Limited or SMC company is simple, secure, and completely hassle-free. Our expert team manages SECP registration, legal drafting, share structure planning, and corporate compliance — along with dedicated post-registration support to ensure your business stays fully aligned with legal requirements.

We follow a transparent fee model:
No fixed rates. No false promises.
Charges depend solely on the scope of work + SECP fees.

اپنی کمپنی کو پیشہ ورانہ انداز میں اور مکمل قانونی رہنمائی کے ساتھ رجسٹر کروانے کے لیے آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔
📞 Contact ICLS Today

03/05/2025

فنانس بل 2025 (مجوزہ): نان فائلرز پر سخت پابندیاں

یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل مجوزہ فنانس بل 2025-26 میں نان فائلرز (ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں) کے لیے سخت پابندیاں تجویز کی گئی ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کی جا سکے۔

اہم نکات:
1. جائیداد کی خریداری پر پابندی:
نان فائلرز کسی بھی قسم کی غیر منقولہ جائیداد (پلاٹ، مکان، فلیٹ وغیرہ) نہیں خرید سکیں گے۔ اس پابندی سے جائیداد کی قیمت کی حد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

2. گاڑیوں کی خریداری پر پابندی:
نان فائلرز 800 سی سی سے زیادہ انجن والی گاڑیاں نہ خرید سکیں گے، نہ رجسٹر کروا سکیں گے۔ البتہ موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت برقرار رہے گی۔

3. سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر پابندی:
نان فائلرز سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور ڈیبٹ انسٹرومنٹس کی خرید و فروخت نہیں کر سکیں گے، جس سے ان کی مالیاتی مارکیٹ میں شرکت محدود ہو جائے گی۔

4. بینک اکاؤنٹس اور لین دین کی حدود:
نان فائلرز پر نئے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور زیادہ مالیت کے لین دین پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔

نفاذ کا طریقہ کار:
ایف بی آر (FBR) نے ان پابندیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے اپنی ڈیجیٹل سسٹمز کو اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا ہے، اور آئندہ دو ماہ میں اس کا عملی مظاہرہ متوقع ہے۔

کم آمدنی والے افراد کے لیے نرمی:
سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کم آمدنی والے افراد، خصوصاً پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے کچھ رعایت دی جائے۔ نیز یہ تجویز دی گئی ہے کہ ان پابندیوں کے لیے جائیداد کی مالیت کی حد کا تعین صرف ایف بی آر کے بجائے وفاقی حکومت کرے۔

یہ اقدامات حکومت کے اس عزم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے اور غیر دستاویزی معیشت کو محدود کیا جائے، تاکہ مالیاتی خودمختاری حاصل کی جا سکے۔

28/04/2025
◼️Update By FBR
13/03/2025

◼️Update By FBR

◾آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے لیے این ٹی این لازمی قرار
18/01/2025

◾آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے لیے این ٹی این لازمی قرار

🔹ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی۔۔۔ ہر 60 دن⏰ کے اندر پاسورڈ تبدیل کرنا لازمی ہو گا، ورنہ پاسورڈ ایکسپائر ہو جائے گا.🔹ہما...
18/01/2025

🔹ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی۔۔۔
ہر 60 دن⏰ کے اندر پاسورڈ تبدیل کرنا لازمی ہو گا، ورنہ پاسورڈ ایکسپائر ہو جائے گا.
🔹ہمارے تمام معزز کلائنٹس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنی FBR پروفائل میں اپنی ذاتی E-Mail اور Phone No کا اندراج کریں. اگر کسی کلائنٹ کی E-Mail یا Phone No کسی اور کا لگا ہوا ہے تو وہ ہم سے بغیر چارجز کے اپڈیٹ کروا سکتا ہے اور چیک بھی کروا سکتا ہے۔
🔹بصورت دیگر پاسورڈ ایکسپائر ہونے کی صورت میں پاسورڈ ریکور کروانے کے لئے آپ کو خود اپنے متعلقہ RTO آفس جانا پڑے گا اور اضافی فیس ادا کرنی پڑے گی۔
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے رابطہ کریں!

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Infosec Corporate & Legal Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share