10/11/2025
ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام چیف جسٹس محمد یونس سرکھوی (مرحوم) کی آئینی و قانونی خدمات پر سیمینار
ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرحوم چیف جسٹس محمد یونس سرکھوی کی آئینی اور قانونی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سیمینار میں معروف عدالتی و قانونی شخصیات نے شرکت کی، جن میں چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین، (ر)جسٹس یونس طاہر،وائس چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ اور جسٹس (ر) چوہدری محمد منیر شامل تھے۔
مقررین نے مرحوم چیف جسٹس محمد یونس سرکھوی کی عدالتی خدمات، انصاف پسندی اور قانون کی بالادستی کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنے فیصلوں میں غیر جانبداری، شفافیت اور قانون کے اعلیٰ اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ ان کی شخصیت، اخلاقی اقدار اور نوجوان وکلاء کے لیے رہنمائی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
سیمینار کی میزبانی صدر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال ابرار حسین شاہ نے کی، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض تو قیر جاوید ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔
اس موقع پر ڈڈیال کی پوری عدلیہ، وکلاء، طلباء، میڈیا اور پریس کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سیمینار کا مقصد نہ صرف مرحوم چیف جسٹس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا بلکہ نئی نسل میں عدلیہ میں قانون کی بالادستی، انصاف اور اصول پسندی کے جذبے کو فروغ دینا بھی تھا۔