22/05/2026
خیبر پختونخواہ بار کونسل کے متنازعہ نوٹیفیکیشن، جس پہ تمام بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات کو ملتوی کیا گیا تھا, کے خلاف دائر درخواست پہ سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت نے کہی بھی انتخابات کو ملتوی کرنے کا حکم نہیں دیا ہے۔
تو پھر وہ وہ کون ہے جو وکلاء کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے پہ تلے ہوئے ہیں۔
ثابت ہوا کہ خیبرپختونخواہ بار کونسل سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن خودساختہ اور من مانی پہ مبنی ہے جو کہ افسوناک ہے۔
نیز یہ کہ خیبرپختونخواہ بار کونسل کے رولز کے مطابق تمام بار ایسوسی ایشنز کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ الیکشن کو بلا وجہ ملتوی رکھنا غیر قانونی ہے۔
#وکلاءـ کوعزت-دو
#وکلاء- کو ووٹ کا حق دو