Chhidru Taraqi O Flah Association

Chhidru Taraqi O Flah Association for development of any nation,country or any area education plays the most important role which we lack here in our area.

poverty, illiteracy,blood enmities, extremist thinking are the evils here where few people are ready to talk about these evils and no one to confront them.people mostly belong to orthodox school of religious thought which advocates violent and extremist steps to deal with things.we are here to promote some positive things which may contribute in the welfare of our future generations.most popular i

nstitutions in this area are religious seminaries which favor status quo here out of their own interests and are not concerned with welfare of the people in this world but are more worried about the next world though never miss a chance to accumulate worldly things in their personal pockets so hypocrisy is order of the day .but the people are very brave,intelligent,and energetic ,they just need a right direction.

16/10/2025
24/07/2025

“زندگی نہ عدل پر مبنی ہے، نہ سہل —
مگر ہم، اپنے بزرگوں کی طرح، اسی لیے پیدا ہوئے کہ اس کا سامنا کریں، سر اٹھا کر جئیں، اور ہار نہ مانیں

10/10/2021

چھدرو میں لڑکیوں کے کافی سکول بند کر دیے گئے ہیں اور اب سینکڑوں کی تعداد میں بچیاں ہیں جو سکولوں میں نہیں جا رہی ۔ والدین بچوں کو تو پڑھنے کے کئے دوسرے ڈیروں پر بھیج رہے ہیں یا ان کو واں بھچراں موسی خیل میانوالی کے سکولوں میں بھیج دیتے ہیں مگر ان بچیوں کے بارے ہمارا رویہ مختلف ہے تھوڑی سی آسانی کی خاطر اور وقتی معاشی فائدے کے لئے ان کو گھریلو کام کاج پر تو لگا دیا جاتا ہے مثلاً چولہے پر کھانے پکانے کا کام ، مویشیوں کو سنبھالنا اور ان کے لئے چارہ کاٹنا ، پھٹی کی چنائی ، گھر اور برتنوں کی صفائی ، ایندھن کے لئے اپلے تھوپنا ، چھوٹے بہن بھائیوں کی کئیر ، یہ ایسے کام ہیں جن سے وقتی طور پر تھوڑا فائدہ اور آسانی ہوتی ہے مگر بچیوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے ۔ آجکل کئی بچیوں کے رشتہ بھی ٹوٹ جاتے ہیں کہ لڑکے پڑھ لکھ جاتے ہیں اور لڑکیاں ان پڑھ ہوتی ہیں ۔ اگر ہم وقتی فائدہ اٹھانے کی بجائے بچیوں کو پڑھا لیں تو ان کا اور ان کی آنے والی اولاد کا مستقبل بہتر جائے گا ۔ خواتین کے لئے بہت سے باعزت کام موجود ہیں جیسے ٹیچنگ ، ڈاکٹری ، عدالتی اور سول سروس وغیرہ ۔ یہ کھیتوں میں کام کروانے اور ان پڑھوں والی زندگی گذارنے سے بہتر ہے ۔ ہمارے مذہب میں تعلیم کی بار بار تلقین ہے اور تعلیم صرف مذہبی نہیں دنیاوی تعلیم کی بھی تلقین ہے مگر ہم اپنی جاہلانہ فرسودہ سوچ اور انا کو لے کر اپنی بچیوں کا مستقبل تباہ کر دیتے ہیں مگر ان سے مویشیوں کے لئے اور فصلوں کے لئے کام کرواتے وقت یہ انا خاموش ہوتی ہے ۔

کسان اتحاد نے ایک بہت اچھا قدم اتھایا ہے کسان اتحاد کے چئیرمین عبدالقادر خان نے اپنے ڈیرے پر علاقے کے تمام آڑھتی اکھٹے ک...
07/10/2021

کسان اتحاد نے ایک بہت اچھا قدم اتھایا ہے کسان اتحاد کے چئیرمین عبدالقادر خان نے اپنے ڈیرے پر علاقے کے تمام آڑھتی اکھٹے کیے اور ان سے باقاعدہ اعلان کروایا اور دستخط کروائے کہ وہ ایک تو مل والوں کو اگ پر کپاس نہیں دیں گے اور نہ ان کو سستی کپاس خرید کر دیں گے بلکہ باہر کی ملوں کو کپاس بھیجیں گے جو مہنگی خریدیں تاکہ کسانوں کو اپنی کپاس کا زیادہ سے زیادہ ریٹ ملے ۔ ہوتا یہ ہے کہ چھدرو کے قریب کے جو مل اونرز ہیں وہ آپس میں مک مکا کر کے ہمارے علاقے سے سستی اور اگ پر کپاس پکڑ لیتے ہیں اسی پیسے سے کاروبار چلاتے ہیں اور پھر آخر میں پھر مک مکا کر کے ریٹ کم کر دیتے ہیں ۔ اس میں بڑا رول ہمارے اپنے علاقے میں موجود ایجنٹوں کا ہے جو ان کو کپاس لے کر دیتے ہیں ہم عبدالقادر خان اور کسان اتحاد کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

27/09/2021

چھدرو میں کافی تعداد میں مدارس بن چکے ہیں جو مذہبی تعلیم دینے کا مشن پورا کر رہے ہیں کئی غریب گھرانوں کی بچیاں و بچے مفت تعلیم کھانا اور رہائش حاصل کیے ہوئے ہیں ۔ مگر مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ مگر بچیوں اور بچوں کو سائینسی علوم سے روشناس کرانا ان کو ادب فلاسفی ، اکنامکس ، تاریخ، نفسیات اور دیگر جدید ترین علوم سے روشناس کرانے کے لئے کوئی ادارہ نہیں ہے ۔ ایک دو پرائیویٹ ادارے بنے ہیں مگر ان کا مقصد بھی بس امتحان کی تیاری اور اچھے نمبر حاصل کروانا ہے مگر اس وقت ہمیں سر سید احمد خان جیسی شخصیت چاہئے جو تعلیمی درسگاہ کے ذریعے عصری تقاضوں کے مطابق بہترین سمجھ بوجھ اور پراعتماد شخصیات پیدا کر سکیں ۔

15/08/2021

14 Aug 🇵🇰

Address

Chhidru Chowk
Mianwali

Telephone

+923336608800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chhidru Taraqi O Flah Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chhidru Taraqi O Flah Association:

Share