Al-ADAL Law Associates, Mianwali

Al-ADAL Law Associates, Mianwali Al-ADAL Law Associates is a full service law firm, founded in 2020, Currently operating in Mianwali.

📢 اہم اطلاع برائے نان فائلرز!اب نان فائلرز پر سخت پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ اگر آپ ابھی تک فائلر نہیں بنے تو یہ معلومات ض...
11/06/2025

📢 اہم اطلاع برائے نان فائلرز!

اب نان فائلرز پر سخت پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ اگر آپ ابھی تک فائلر نہیں بنے تو یہ معلومات ضرور پڑھیں:

نان فائلرز اب:
• 🏠 پراپرٹی یا گاڑی نہیں خرید سکیں گے
• 💳 بینک سے 50,000 روپے سے زائد رقم نکلوانے پر 1.2% ٹیکس کٹے گا (بشمول ATM)
• 🛫 زیارات کے علاوہ بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکیں گے
• 💸 کیش لین دین، شیئرز یا میوچل فنڈز کی خریداری نہیں کر سکیں گے

🔺 پہلے 50,000 روپے نکلوانے پر 300 روپے ٹیکس لگتا تھا،
اب وہ 600 روپے کر دیا گیا ہے — اور رقم بڑھنے پر ٹیکس بھی بڑھے گا!

💡 ابھی فائلر بنیں اور ان سب پریشانیوں سے بچیں!

📲 فائلر بننے کے لیے رابطہ کریں:
0300-0516368

0300-2906700 (موبائل و واٹس ایپ دستیاب)

📌 جلدی کریں! وقت ضائع نہ کریں — فائلر بن کر ٹیکس بچائیں اور آزادی سے مالی لین دین کریں۔

22/03/2025

پراپرٹی پر ٹیکس رعایت، آئی ایم ایف رضامند، خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 فیصد کم کرنے پر تیار، فروخت پر شرح برقرار رہے گی
اسلام آباد (مہتاب حیدر )آئی ایم ایف نے اصولی طور پر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔

بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

ادھروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے‘اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کیلئے حتمی کوششیں جاری ہیں ‘مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد اچھی خبر ملے گی ‘بڑھتی آبادی اورموسمیاتی تبدیلی سے معیشت کو شدیدخطرہ لاحق ہے ‘

پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد عالمی برادری کی جانب سے 10ارب ڈالر فراہمی کے وعدے میں سے صرف ایک تہائی رقم ہی موصول ہوئی ہے‘

حکومت نے آئی ایم ایف سے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ (CRF) کے لیے رجوع کیا ہے اور اس پر مثبت جواب ملا ہے‘ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پراپرٹی خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح، ایف بی آر کی درخواست پر رواں ماہ (مارچ 2025) کا ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف نے اتفاق کیا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ "رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے ایک بڑی اور طویل عرصے سے منتظر پیش رفت میں، حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کر لیا ہے کہ وہ خریدار کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرے۔"پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعہ کی رات ورچوئل ملاقات ہوئی اور پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) پر اتفاق رائے اور عملے کی سطح پر معاہدے (SLA) کی راہ ہموار کرے گی، جس کا امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک طے پا جائے گا۔پراپرٹی پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے درخواست کی کہ فروخت کنندہ اور خریدار دونوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس (236C اور 236K) میں کمی کی جائے۔ اب آئی ایم ایف نے صرف 236K کے تحت خریدار کے لیے ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

MUST READ JUDGEMENT.منشیات مقدمات کا ٹرائل کرنے والے وکلا کیلئے نایاب تحفہ۔سپریم کورٹ  کا تازہ ترین رہنما فیصلہمنشیات مق...
18/03/2025

MUST READ JUDGEMENT.
منشیات مقدمات کا ٹرائل کرنے والے وکلا کیلئے نایاب تحفہ۔
سپریم کورٹ کا تازہ ترین رہنما فیصلہ
منشیات مقدمات میں مال مقدمہ کی محفوظ تحویل اور ترسیل کا دستاویزی ثبوت پیش کیا جانا ضروری ہے ۔
محرر یا انچارج مالخانہ کا محض زبانی بیان متعلقہ رجسٹرز/ روڈ سرٹیفکیٹس پیش کیے بغیر قابل ادخال شہادت نہ ہے
No documentary evidence whatsoever has been brought on record by the prosecution to establish safe custody and transmission.

Neither entry of Register No. XIX was tendered in evidence nor Road Certificate as contemplated by rule 22.70, Form 22.70 and Rule 22.72, Form 10.17 of Police Rules, 1934. So, this sole contour of the case creates dent in the case of the prosecution.

The Police Rules mandate that case property be kept in the Malkhana and that the entry of the same be recorded in Register No. XIX of the said police station. It is the duty of the police and prosecution to (naeem)establish that the case property was kept in safe custody, and if it was required to be sent to any laboratory for analysis, to further establish its safe transmission and that the same was also recorded in the relevant register, including the road certificate, etc. The procedure in the Police Rules ensures that the case property, when it is produced before the court, remains in safe custody and is not hampered with until that time. A complete mechanism is provided in the Police Rules qua safe custody and safe transmission of the case property to concerned laboratory and then to the Trial Court.

Under Article 129(g) of Qanun-e-Shahadat Order, 1984 ("the Order") it can be presumed that the prosecution did not produce Register No. XIX because the in-charge of the store room had not entered the receipt of parcels in the said register. Under Article 102 of the Order, in all cases in which any matter is required by law to be reduced to the form of a document, no evidence shall be given in proof of such matter except the document itself, or secondary evidence of its contents in cases in which secondary evidence is admissible under Article 76. Therefore, oral testimony of PW-3 with regard to the safe custody of parcels was not admissible under Article 102 of the Order. Hence prosecution failed to prove safe custody of the parcels beyond shadow of doubt.

It is a case of prior information that too in the court timings but the seizing officer neither tried to obtain search warrants as required by section 20 of the Act of 1997 nor he has offered any reason/justification for his non-compliance of the command of section 20. Similarly, the prior information was never recorded in Register No. II as contemplated by rule 22.49 of the Police Rules.

Before parting with the judgement in hand, we have painfully observed in a number of cases that the legislation had introduced the Act of 1997 to curb the menace of drug abuse, prohibit possession of narcotic substances and rehabilitate victims of drug abuse, however, the Anti-Narcotics Force and Police Authorities have failed to adhere to the provisions of the Act of 1997. The law enforcing and investigating agencies are only dealing with the peddlers and if investigation is carried out in accordance with the provisions of the Act of 1997, it would bring to justice the whole chain i.e., cultivator/manufacturer, peddler, seller and drug abuser, and would serve as deterrent factor in the society. The manner in which narcotics cases are being investigated favours the real culprits and only drug peddlers are caught and sent to jail. Nobody dares to investigate the giants who derive profits out of such illicit drug/narcotic deals. Their assets are never investigated. We are afraid that the two ends i.e., drug dealer, cultivator, manufacturer and the drug/narcotic abusers are never held accountable. This would never have been the intention of the legislature while enacting the Act of 1997. The law enforcing agencies,particularly the Anti-Narcotics Force, has failed to adhere to the provisions of the Act of 1997 as well as the SOPs adopted by the force for investigation of criminal cases, which are very comprehensive and cover every aspect of a criminal case registered under the Act of 1997. In most of the cases, the provisions of the Act of 1997, the (naeem)rules made thereunder and the SOPs adopted by the force, to the extent of tracing assets and discovering the complete chain of culprits, have not been complied with. As a result of such incomplete investigation, the society will face the menace of narcotics/drugs abuse forever. If the State prefers to penalize citizens for possessing fruit of the forbidden tree and opts not to cut that forbidden tree and holding its beneficiaries accountable, the outcome would be absurd. Similarly, not investigating the main culprits/sources of narcotic substances in a criminal case would grant them a license to violate the Act of 1997 and cause irreparable damage to the society.

When a criminal case is registered on the allegation of possession of narcotic substances, the accused is arrested at the spot. Then the line of investigation (without prejudice to the Act of 1997 and the rules made thereunder) should be:

(1) to investigate from whom the recovered narcotic substance was received/purchased by the accused;

(ii) to whom the delivery of narcotic substance was intended;

(iii) to investigate the purpose/ultimate utilization for the recovered narcotic substance;

iv) to trace the drug abusers (for their rehabilitation);

(v) who are deriving financial benefits and the use/purpose of the delivered finance/assets;

(vi) who are the persons engaged in the business in contravention of the Act of 1997 (starting from cultivator/manufacturer to the end abuser); and

(vii) which are the assets so derived by persons engaged in dealing with narcotics.

The Act of 1997 provides for a comprehensive mechanism to deal with all matters so as to curb the menace of drug abuse, which in fact is a great threat to the society and adversely affecting the citizens. It is mandatory for the investigating agencies to conduct investigation on true lines in accordance with the spirit of the Act of 1997.

Crl.P.L.A.1187/2021 Jeehand v. The State through Prosecutor General Balochistan Mr. Justice Muhammad Hashim Khan Kakar 14-03-2025.

21/02/2025

بطور وکیل میں روزانہ ایسے کیسز دیکھتا ہوں جہاں لوگ اپنی ہی لاپرواہی کی وجہ سے مالی نقصان اٹھاتے ہیں۔ کوئی دوست کو قرض دیتا ہے اور بغیر ثبوت کے پیسے ڈوب جاتے ہیں، کوئی کاروباری شراکت داری زبانی وعدوں پر کرتا ہے اور بعد میں دھوکہ کھا جاتا ہے، تو کوئی جعلی سرمایہ کاری اسکیموں میں آ کر اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھتا ہے۔ ایسے معاملات میں قانون کیا کہتا ہے؟ کیسے آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ آج میں آپ کو چند بنیادی لیکن انتہائی اہم قانونی نکات بتانے جا رہا ہوں جو آپ کے پیسے کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں۔ آخر تک ضرور پڑھیں، کیونکہ یہ معلومات آپ کے کسی بڑے مالی نقصان سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے!

پاکستان میں پیسے کے لین دین اور مالی معاملات میں دھوکہ دہی کے کیسز عام ہوتے جا رہے ہیں، اور اکثر لوگ قانونی پہلوؤں سے ناواقف ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اگر آپ کسی کو ادھار دیتے ہیں، کاروباری شراکت کرتے ہیں، یا کسی سرمایہ کاری میں پیسے لگاتے ہیں، تو کچھ بنیادی قانونی نکات کا جاننا بہت ضروری ہے تاکہ آپ بعد میں کسی مشکل کا شکار نہ ہوں۔

اگر آپ کسی کو رقم قرض دے رہے ہیں تو زبانی وعدوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے ہمیشہ تحریری معاہدہ (Stamp Paper) یا کم از کم ایک تحریری ثبوت ضرور رکھیں۔ پاکستان میں اگر کوئی زبانی طور پر رقم لینے کا اقرار کرے اور بعد میں انکار کر دے تو اسے قانونی طور پر ثابت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی آپ سے قرض لیتے وقت چیک دیتا ہے اور بعد میں وہ چیک باؤنس ہو جائے، تو آپ دفعہ 489-F تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کروا سکتے ہیں، جس میں چیک باؤنس کرنے والے کو 3 سال تک قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

کاروباری شراکت داری میں سب سے بڑی غلطی زبانی معاہدہ کرنا ہے۔ اگر آپ کسی کے ساتھ بزنس میں پیسہ لگا رہے ہیں، تو ضروری ہے کہ پہلے شراکت داری کا معاہدہ (Partnership Deed) رجسٹرڈ کروائیں جس میں یہ واضح ہو کہ کس کا کتنا سرمایہ ہے، نفع و نقصان کیسے تقسیم ہوگا، اور کوئی مسئلہ ہونے پر کیس کہاں دائر کیا جائے گا۔ بغیر تحریری معاہدے کے کاروباری شراکت اکثر تنازعات اور نقصان کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ کسی سرمایہ کاری یا منافع بخش اسکیم میں پیسہ لگا رہے ہیں، تو سب سے پہلے SECP (Securities and Exchange Commission of Pakistan) یا اسٹیٹ بینک سے تصدیق کریں کہ وہ کمپنی یا اسکیم قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔ کئی لوگ “ڈبل رقم” یا “ماہانہ منافع” جیسی اسکیموں میں آ کر اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں، اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ اسکیم جعلی تھی۔

پراپرٹی یا زمین خریدتے وقت سب سے اہم چیز یہ ہے کہ پہلے رجسٹری، فرد ملکیت، اور انتقال کی تصدیق ضرور کر لیں۔ صرف اسٹامپ پیپر پر لین دین کرنا کافی نہیں ہوتا، بلکہ پٹواری، ریونیو آفس، یا متعلقہ ادارے سے تصدیق کرنا لازمی ہے تاکہ بعد میں کوئی تنازع نہ کھڑا ہو۔ اگر کسی نے جعلی کاغذات پر آپ کو زمین فروخت کر دی، تو آپ کے پاس قانونی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

اگر کوئی شخص آپ سے رقم لے کر واپس نہیں کر رہا اور آپ کے پاس اس کا تحریری ثبوت موجود ہے، تو آپ دعوٰی برائے ریکوری (Suit for Recovery) دائر کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے عدالت مدعا علیہ (Defendant) کو رقم واپس کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اگر رقم زیادہ ہے، تو آپ سول کورٹ یا بینکنگ کورٹ میں مقدمہ کر سکتے ہیں، جبکہ کم رقم کے لیے چھوٹے دعوے (Small Claims Court) میں بھی کیس دائر کیا جا سکتا ہے۔

مالی معاملات میں دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ہمیشہ تحریری ثبوت رکھیں، قانونی تصدیق ضرور کریں، اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو فوری طور پر وکیل سے مشورہ کریں۔ یاد رکھیں، قانون ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو محتاط اور ہوشیار ہوتے ہیں، جبکہ لاپرواہی بعد میں بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

الحمدللہ Al-ADAL Law Associates, Mianwali کی ایک اور بڑی کامیابی🎉مقدمہ نمبر 246 تھانہ سٹی میانوالی بجرم  302 کے Sole acc...
27/11/2024

الحمدللہ Al-ADAL Law Associates, Mianwali کی ایک اور بڑی کامیابی🎉

مقدمہ نمبر 246 تھانہ سٹی میانوالی بجرم 302 کے Sole accused آصف بشیر کو آج جناب سیشن جج صاحب میانوالی نے باعزت بری کر دِیا۔

ملزم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی ملک رضوان اعوان ایڈووکیٹ اور ملک قاسم ایڈووکیٹ نے کی۔

25/09/2024

*نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، اور بین الاقوامی سفر، اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی ہوگی*

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے، نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔

ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

حکومت نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے ان لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایک معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اس اقدام کو ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، اور ایف بی آر پہلے ہی اس کے قواعد پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو اس عمل میں شامل کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے اورتوجہ ٹیکس کمپلائنس کرنے والے اور نہ کرنے والے افراد پر مرکوز ہونی چاہیے۔"ہم جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے جبکہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں کیا جا سکا، نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے، ایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر آٹومیشن اور افرادی قوت کو بڑھا رہا ہے۔

26/02/2024

2024 SCMR 205
فوجداری مقدمات میں ضمانت کے سٹیج پر جرم کے بابت فوٹوگرافی یا وڈیوگرافی کی جب تک لیبارٹری رپورٹ ریکارڈ پر موجود نا ہو تو ایسی فوٹو/فوٹیج کی قانونی حیثیت واہمیت نہیں ہوتی ہے
Bail, grant of---Photographs allegedly connecting the petitioner with the commission of the crime---Nothing is available on record to show that said photographs were ever sent for forensic examination, therefore, it is unsafe to rely upon the same as a piece of evidence in a court of law.

SATTAR vs State


لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگادیصحافیوں پر شہریوں کی گاڑی روک کر ان سے شناختی کارڈ و...
22/12/2023

لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگادی

صحافیوں پر شہریوں کی گاڑی روک کر ان سے شناختی کارڈ وغیرہ مانگنے پر بھی پابندی لگادی

ٹریفک والوں کے ساتھ کھڑے ہو کر، منہ میں مائیک گھسا کر انٹرویو کیے جاتے ہیں، بند ہونے چاہئیں، لاہور ہائیکورٹ

کوئی صحافی کسی کو زبردستی بات کرنے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

ہر شخص جو کیمرہ اور مائیک لے کر چل پڑے اسے صحافی نہیں کہا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

His Lordship Mr. Justice Ali Zia Bajwa Sab has passed a speaking order directing all the public functionaries to immediately halting any authorization to media (conventional and unconventional) inconsistent or repugnant to the law. Hon'ble Court further issued notices to DG (FIA) and Chairman PEMRA to file it's detailed report. The point of relief is that all the parties to the petition are on the same page that unregulated exercise of power by media can no longer be mainted in the eyes of law. Hon'ble Court has rightly observed that Right of Privacy includes"to let be alone"

28/11/2023
22/11/2023

دیوانی مقدمات میں اگر کسی شخص پر نسبی تعلق ثابت
کرنے کا بار ثبوت آتا ہے اور وہ شخص DNA ٹیسٹ
آمادہ نہیں ہوتا تو عدالت آرٹیکل 129 کے تحت یہ
قیاس کر سکتی ہے کہ اگر DNA ٹیسٹ کیا جاتا تو اس
کے نتائج اس کے حق میں نہیں آتے۔
PLD 2023 SC 461

Address

Al-ADAL Law Associates Chamber
Mianwali
41000

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Telephone

+923000516368

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-ADAL Law Associates, Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-ADAL Law Associates, Mianwali:

Share