Advocate Asad ullah

Advocate Asad ullah “Legal Solutions with Honesty & Dedicat

23/11/2025

“لفظ کبھی کبھی وہ کر جاتے ہیں،
جو خنجر بھی نہیں کر پاتا… دل چیر دیتے ہیں۔”

12/10/2025

ادب کے بغیر گفتگو بھی زخم بن جاتی ہے۔

12/10/2025

ادب ہر کامیابی کی کنجی ہے۔

08/10/2025
29/09/2025

انسان کی عظمت اس کے علم سے نہیں، الفاظ کے استعمال سے پہچانی جاتی ہے۔"

"وقت کی رفتار بدلتی رہی،مگر یادوں کی خوشبو کبھی مدھم نہ ہوئی۔بچپن کی ہنسی آج بھی دل کو مہکاتی ہے۔"
26/09/2025

"وقت کی رفتار بدلتی رہی،
مگر یادوں کی خوشبو کبھی مدھم نہ ہوئی۔
بچپن کی ہنسی آج بھی دل کو مہکاتی ہے۔"

23/09/2025

حقِ مہر اور خلع – وفاقی شریعت کورٹ کا فیصلہ (PLD 2022 FSC 25 – Imran Anwar Case)

🔹 وفاقی شریعت کورٹ نے قرار دیا:

اگر عورت اپنی خوشی اور رضامندی سے خلع لیتی ہے → تو وہ مہر واپس کر سکتی ہے۔

لیکن اگر نکاح ختم ہونے کی بنیاد شوہر کا ظلم، زیادتی یا ذمہ داریاں پوری نہ کرنا ہو → تو عورت کا حقِ مہر واجب الادا رہے گا، معاف نہیں ہوگا۔

✅ اس فیصلے نے عورت کے مہر کے حق کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شوہر کی زیادتی کی صورت میں عورت کو مہر سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

22/09/2025

یہ مضمون زمین کے ریکارڈ سے متعلق بنیادی اصطلاحات اور ان کے استعمال کو واضح کرنے کے لیے لکھا گیا ہے، جو زمین کی خرید و فروخت یا ملکیت کے معاملات میں اہمیت رکھتی ہیں۔ آئیے ان اصطلاحات کو تفصیل سے سمجھتے ہیں:

1- موضع:

یہ ایک بڑا جغرافیائی یونٹ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی بڑے گاؤں یا کئی چھوٹے دیہات پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر موضع کا ایک مخصوص نام ہوتا ہے، جو اس علاقے یا گاؤں کے نام پر رکھا جاتا ہے۔

2- کھیوٹ نمبر:

موضع میں شامل زمین کو مزید منظم طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے کھیوٹ نمبر دیا جاتا ہے۔ ایک کھیوٹ میں ایک یا ایک سے زیادہ خاندانوں کی زمین شامل ہوسکتی ہے۔ جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا کسی اور کو منتقل کرتا ہے تو اس کا کھیوٹ نمبر تبدیل ہوجاتا ہے۔

3- کھتونی نمبر:

کسی مخصوص کھیوٹ کے مختلف مالکان کے حصے کو الگ الگ شناخت دینے کے لیے کھتونی نمبر استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ایک کھیوٹ میں دو افراد کے پاس 5-5 ایکڑ زمین ہو تو دونوں کو علیحدہ کھتونی نمبر دیا جائے گا۔ جب کوئی مالک اپنا حصہ فروخت کرتا ہے تو اس کا کھتونی نمبر بھی تبدیل ہوجاتاہے۔

4- خسرہ نمبر:

کسی زمین کے مخصوص ٹکڑے (پلاٹ یا کھیت) کو خسرہ نمبر دیا جاتا ہے، جو اس کی منفرد شناخت ہوتی ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا، چاہے زمین کا مالک بدل جائے۔ ہر خسرہ کی حد بندی (طول و عرض) بھی درج ہوتی ہے۔

5- مساوی (شجرہ):

یہ زمین کے نقشے کو ظاہر کرتا ہے، جس میں زمین کی تقسیم، راستے اور دیگر اہم تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے (لٹھے) پر موجود ہوتا ہے۔

6- جمعبندی:

یہ ایک سرکاری ریکارڈ ہوتا ہے جس میں موضع کی زمین، اس کے مالکوں، کاشتکاروں اور دیگر تفصیلات کا اندراج ہوتا ہے۔ زمین کی فرد بھی اسی ریکارڈ کے مطابق جاری کی جاتی ہے۔

7- گرداوری:

یہ ایک موسمی ریکارڈ ہوتا ہے جس میں کسی زمین پر اگائی گئی فصلوں کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ پٹواری ہر سیزن میں یہ ریکارڈ اپڈیٹ کرتا ہے۔

اہم ہدایات:

زمین کی خریداری کرتے وقت ہمیشہ اس کے خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر معاہدہ کریں۔ اگر زمین کھیوٹ کی بنیاد پر خریدی جائے تو بعد میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں، کیونکہ خریدار کے حصے کو مخصوص خسرہ نمبر کے بجائے کھیوٹ کی مجموعی زمین میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ اس لیے، یقینی بنائیں کہ زمین کی منتقلی درست خسرہ نمبر کے مطابق ہو تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔

22/09/2025

کسی وارث کا اپنی وراثت کا حصہ رضا کرانا طور پر چھوڑ سکتا ہے تاہم یہ تبھی بائی جب تمام وارثین کے درمیان صحیح تقسیم کی جائے اور ہر وارث کو اس کا حق ملے۔

2024 CLC 1705

22/09/2025

📢 اہم اطلاع برائے وہ افراد جن کے والد کے پاس پرانا پاکستانی شناختی کارڈ ہے لیکن اُن کے پاس اس وقت P.O.R کارڈ ہے

اگر آپ کے والد کا 1978 یا اس کے قریب کا پاکستانی شناختی کارڈ اصلی اور تصدیق شدہ ہے تو آپ پاکستان کی شہریت کا حق رکھتے ہیں۔
ایسے کیس میں سب سے پہلے آپ کو اپنا P.O.R کارڈ ختم کروانا پڑے گا، پھر NADRA میں Nationality Verification اور وزارتِ داخلہ سے منظوری کے بعد آپ کو پاکستانی CNIC جاری ہو سکتا ہے۔

اس پراسیس میں والد کا شناختی کارڈ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، FRC اور بعض اوقات ریکارڈ ریٹریول کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ مکمل قانونی طریقہ ہے جس میں درست کاغذات اور پراسیجر کے ذریعے آپ پاکستانی شہری کا CNIC حاصل کر سکتے ہیں۔

📞 رابطہ برائے قانونی رہنمائی:
Advocate Asadullah
📱 0313-8088115

21/09/2025

انسان کا اصل حسن اس کی شخصیت نہیں بلکہ اس کا دوسروں کو عزت دینا ہے۔"

Address

Mardan
Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate Asad ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share